{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicog2qhzga5mrlvwwno2dycujuyaccpjnfadllbvlhztgoziu4hy4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mli4qj64oxf2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiht3pdfgnlqkktokm223jrwt2vmlezb5bdk4m2dzcbdvn6t25i6ve"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 97941
  },
  "path": "/node/185847",
  "publishedAt": "2026-05-10T05:27:34.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "May 9, 2026",
    "pic.twitter.com/6tOUZdbVji",
    "May 10, 2026",
    "پاکستان",
    "انڈیا",
    "معرکہ حق",
    "بنیان مرصوص",
    "فیلڈ مارشل عاصم منیر",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news",
    "@CMShehbaz",
    "@PresOfPakistan"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اتوار کو انڈیا کے خلاف ’معرکہ حق‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ مستقبل میں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کے اثرات محدود نہیں بلکہ انتہائی خطرناک اور تکلیف دہ ہوں گے۔**\n\nپاکستان معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منا رہا ہے۔ اس موقعے پر ملک بھر میں اور بیرون ملک سفارتی مشنوں میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ انڈیا کے خلاف گذشتہ مئی میں چار دونوں پر مشتمل کامیاب کارروائیوں پر افواج اور جان سے جانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔\n\nاس حوالے سے راول پنڈی کے جنرل ہیڈکواٹرز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کہا ’معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان، اس کے عوام اور مسلح افواج نے بے مثال فتح حاصل کی۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ انڈیا فوجی جارحیت اور سفارتی تنہائی کے ذریعے پاکستان کو نشانہ بنا کر خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کے خواب دیکھتا ہے۔\n\n’یہ خواب اس کی اوقات اور صلاحیتوں سے بہت بڑھ کر ہے اور پاکستان اسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔‘\n\nانہوں نے کہا ’ہم اپنے شہدا کی قربانی کو ایک مقدس امانت، اپنی طاقت کو ایک ذمہ داری اور اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت سمجھتے ہیں۔‘\n\nانہوں نے کہا ’عوام اور قومی قیادت کا پیغام واضح ہے: قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔‘\n\nفیلڈ مارشل منیر نے مزید کہا ’انڈیا کو اس جنگ کے نتیجے میں جانی اور مالی دونوں لحاظ سے شدید نقصان اٹھانا پڑا، جس کی قیمت وہ آنے والے برسوں تک چکاتا رہے گا۔‘\n\nانہوں نے کہا ’پاکستان فضائیہ کے فاتح میزائلوں اور شاہینوں نے دشمن کے 26 سے زائد فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔‘\n\nفیلڈ مارشل منیر نے کہا ’الحمدللہ! آج پاکستان کا کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف دفاع مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہے۔‘\n\nانہوں نے کہا ’دشمن سمجھ لے، پاکستان کے خلاف کسی بھی مستقبل کی مہم جوئی کے نتائج محدود نہیں بلکہ انتہائی خطرناک، دور رس اور تکلیف دہ ہوں گے۔‘\n\nان کا کہنا تھا ’موجودہ اور مستقبل کی جنگیں کثیر الجہتی آپریشنز پر مشتمل ہوں گی جن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں، ڈرونز، سائبر صلاحیتوں اور مصنوعی ذہانت کا استعمال شامل ہو گا۔‘\n\nانہوں نے کہا ’افواج پاکستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز قائم کیا گیا ہے۔‘\n\nفیلڈ مارشل منیر نے کہا ’برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ ہماری سفارتی کامیابیوں میں ایک عظیم سنگ میل ہے۔‘\n\nمعرکہ حق حالیہ دہائیوں میں دونوں ایٹمی ہمسایہ ممالک کے درمیان سب سے سنگین فوجی کشیدگی میں سے ایک تھا۔\n\nیہ بحران 22 اپریل، 2025 کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد شروع ہوا، جہاں مسلح افراد نے دو درجن سے زائد سیاحوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔\n\nانڈیا نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا، جسے اسلام آباد نے مسترد کرتے ہوئے ایک غیر جانب دار اور آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔\n\nسفارتی تعلقات تیزی سے بگڑ گئے۔ سرحدیں سخت کر دی گئیں، ویزے معطل کر دیے گئے اور دونوں اطراف فوجی نقل و حرکت میں تیزی آ گئی۔\n\nچھ اور سات مئی کی رات انڈیا نے پاکستان کے اندر متعدد مقامات پر حملے کیے۔\n\n> As the nation commemorates the glorious success of Marka-e-Haq and Operation Bunyan-un-Marsoos, we thank Allah Almighty and pay tribute to the extraordinary courage, unwavering resolve, and supreme sacrifices of our Armed Forces and the people of Pakistan.\n>\n>  In the face of…\n>\n> — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 9, 2026\n\nپاکستانی حکام نے کہا کہ ان حملوں نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، جن میں رہائشی مکانات اور مساجد شامل تھے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت شہری اموات ہوئیں۔\n\nپاکستان نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے ذریعے جواب دیا، جو فضائی، بری، بحری، سائبر اور انفارمیشن وار فیئر صلاحیتوں پر مشتمل مربوط فوجی ردعمل کا کوڈ نام تھا۔\n\nپاکستانی حکام نے کہا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں انڈیا کے متعدد جنگی طیارے مار گرائے گئے، جن میں رافیل طیارے بھی شامل تھے اور انڈین فوجی تنصیبات پر جوابی حملے کیے گئے۔\n\nانڈیا نے بعد ازاں ڈرون مداخلت اور فوجی اہداف پر میزائل حملوں کے ذریعے تنازعے کو وسعت دی، جس کے بعد بین الاقوامی سفارتی مداخلت سے چار دن بعد جنگ بندی عمل میں آئی۔\n\n> \"The events of April & May last year were not simply a military episode but a moment of national reckoning. When India, under the guise of the Pahalgam false flag operation, launched unprovoked strikes on our soil, Pakistan responded with discipline, precision, courage & unity.\" pic.twitter.com/6tOUZdbVji\n>\n> — The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 10, 2026\n\n**’موزوں اور ہمہ جہت جواب‘**\n\nپاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر اپنے پیغام میں ملک کی ’مسلح افواج اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔‘\n\nاتوار کو صدر پاکستان کے دفتر کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ’معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر صدر آصف علی زرداری نے افواج پاکستان اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور طاقت، اتحاد اور ذمہ دارانہ سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری، آبی حقوق اور علاقائی امن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔‘\n\n**’ناقابل تسخیر قوم‘**\n\nوزیراعظم آفس کی جانب سے جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس دن کو شکرگزاری اور یاد کا دن قرار دیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے کہا ’معرکہ حق ہم پر اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں پر اس کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے۔‘\n\nانہوں نے کہا بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذوں پر مربوط اور ہم آہنگ فوجی ردعمل نے پاکستان کو ’ایک ناقابل تسخیر قوم‘ کے طور پر ثابت کر دیا۔\n\nوزیراعظم نے کہا ’معرکہ حق اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ پاکستانی امن پسند، مگر بہادر، مستحکم اور باوقار قوم ہیں جنہیں کوئی بھی جارح نہ ڈرا سکتا ہے اور نہ ہی دبا سکتا ہے۔‘\n\nوزیراعظم شریف نے فوجی قیادت کو سراہا اور خبردار کیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مستقبل کی جارحیت کا جواب ’فوری، موزوں اور ہمہ جہت‘ انداز میں دیا جائے گا۔\n\n**’تاریخ کا اہم باب‘**\n\nوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ سالگرہ ’ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم باب‘ ہے اور مئی 2025 کے واقعات نے پاکستان کی صلاحیت اور تحمل کا مظاہرہ دیکھا۔\n\nخواجہ آصف نے کہا ’معرکہ حق محض ایک فوجی کامیابی نہیں تھی، یہ ایک مستقل لکیر کھینچ دینا تھا۔‘\n\n’کوئی غلط فہمی نہ رہے۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی مستقبل کی جارحیت کا جواب کہیں زیادہ فیصلہ کن، ہمہ گیر اور بھاری پڑے گا۔‘\n\n**’اعلیٰ عملیاتی مہارت‘**\n\nفوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے پاکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت بشمول فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر صدیو کا مشترکہ بیان جاری کیا۔\n\nاس بیان میں معرکہ حق کو ’قوم کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا یہ ’قومی عزم، فوجی فضیلت اور سٹریٹجک پختگی‘ کا عکس ہے۔\n\nپاکستان\n\nانڈیا\n\nمعرکہ حق\n\nبنیان مرصوص\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nپاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اتوار کو انڈیا کے خلاف ’معرکہ حق‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ مستقبل میں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کے اثرات محدود نہیں بلکہ انتہائی خطرناک اور تکلیف دہ ہوں گے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مئی 10, 2026 - 10:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">10 مئی، 2026 کی اس تصویر میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے(سکرین گریب: پی ٹی وی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، مسائل کے پرامن حل پر زور\n\nعاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات\n\nمودی کِلر اور عاصم منیر ایک فائٹر ہیں: صدر ٹرمپ\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے ہلال جرات، بلاول بھٹو کو نشان امتیاز\n\nSEO Title:\n\nپاکستان کے خلاف مہم جوئی انتہائی خطرناک اور تکلیف دہ ہو گی: فیلڈ مارشل\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاکستان کے خلاف مہم جوئی انتہائی خطرناک اور تکلیف دہ ہو گی: فیلڈ مارشل"
}