{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreia2d56hijn47nr3ftx63j4ef4wnzfke6adpt4inyhu6leq4nzcyty",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlhp3ytbrgq2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreia4h34aspx2fpzqimkeh7picqqeravnlv3gidowlsgmnutjxbe3vq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 64499
  },
  "path": "/node/185839",
  "publishedAt": "2026-05-09T11:48:47.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "بنگلہ دیش",
    "ڈھاکہ",
    "کرکٹ",
    "ٹیسٹ سیریز",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز جاری ہے اور اس وقت ڈیبوٹینٹ عبداللہ فضل اور اذان اویس کریز پر موجود ہیں۔**\n\nپاکستانی ٹیم نے 179 رنز بنائے اور اسے امام الحق کی وکٹ کی صورت میں صرف ایک نقصان اٹھانا پڑا ہے۔\n\nاس سے قبل آج جب کھیل کا آغاز ہوا تو بنگلہ دیش کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز سے کھیل شروع کیا لیکن پوری ٹیم 413 رنز بنا سکی۔\n\nپاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ وکٹیں اور شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔\n\nبنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین شانتو 101 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ مومن الحق نے 91 رنز بنائے۔\n\nپاکستان کے کپتان شان مسعود نے جمعے کو ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔\n\nمہمان ٹیم کو بلے باز بابر اعظم کی خدمات حاصل نہیں، جو بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے، جبکہ ٹاپ آرڈر بلے باز عبداللہ فضل اور اذان اویس کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور وہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے ساتھ پلیئنگ الیون کا حصہ بنے، جبکہ نعمان علی واحد سپیشلسٹ سپنر ہیں۔\n\nبنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد دسمبر 2024 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آئے ہیں، وہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔\n\nنہید رانا اور عبادت حسین فاسٹ بولنگ اٹیک مکمل کریں گے جبکہ مہدی حسن مرزا اور تیج الاسلام سپن بولنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔\n\nبنگلہ دیش: محمود الحسن جوئے، شادمان اسلام، مومن الحق، نجم الحسن شانتو (کپتان)، مشفق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن مرزا، تیج الاسلام، تسکین احمد، عبادت حسین، نہید رانا۔\n\nپاکستان: اذان اویس، امام الحق، عبداللہ فضل، شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، حسن علی، محمد عباس۔\n\nپاکستان\n\nبنگلہ دیش\n\nڈھاکہ\n\nکرکٹ\n\nٹیسٹ سیریز\n\nڈھاکہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز جاری ہے اور اس وقت ڈیبوٹینٹ عبداللہ فضل اور اذان اویس کریز پر موجود ہیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, مئی 9, 2026 - 16:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">نو مئی، 2026 کی اس تصویر میں پاکستانی بلے باز امام الحق بنگلہ دیش کے خلاف جاری ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوران شاٹ کھیلتے ہوئے(اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nانڈیا کی پاکستان کو کرکٹ کے علاوہ باقی کھیلوں کی اجازت\n\nکیا پی ایس ایل 11 سے پاکستان کرکٹ کو کچھ فائدہ ہوا؟\n\nخراب پرفارمنس کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹ چھوڑ دوں: محمد رضوان\n\nجب صحافی کرکٹ بورڈ کی رہنمائی کرتے تھے: ’کرکٹر‘ میگزین کے ایڈیٹر کی یادیں\n\nSEO Title:\n\nڈھاکہ: پاکستان کے بنگلہ دیش کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ڈھاکہ: پاکستان کے بنگلہ دیش کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز"
}