{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreic7lmn6gy4xxn4ymwao7ltzbp7hsusaoatyyqklejqe7xqwbezixa",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlexw45ju322"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidk5ffi6qr3dgk77ajbjpomobvu2dnxnw7wptxuzdfnoztdxe72ti"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 65996
  },
  "path": "/node/185828",
  "publishedAt": "2026-05-08T14:00:54.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران جنگ",
    "امریکہ",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "امریکی کانگریس",
    "قرارداد",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکی کانگریس کے رکن ال گرین نے جمعرات کو ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان امن کے قیام میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا۔**\n\nپاکستان نے ایران جنگ کے بعد 11 اور 12 اپریل کو چار دہائیوں بعد امریکہ اور ایران کے حکام کے درمیان پہلی براہِ راست بات چیت کی میزبانی کی تھی، تاہم یہ مذاکرات کسی بڑی پیش رفت پر اختتام پذیر نہیں ہوئے۔\n\nاس کے بعد سے پاکستان دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کی ترسیل میں کردار ادا کر رہا ہے جب کہ خطے میں وقفے وقفے سے خلاف ورزیوں کے باوجود ایک نازک جنگ بندی برقرار ہے۔\n\nکانگریس مین ال گرین کی قرارداد میں اسلام آباد کے کردار کو ایک ’غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد‘ ثالث کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔\n\nیہ پیش رفت ایک ایسے تباہ کن تنازعے کے دوران ہوئی، جس میں بڑا جانی نقصان ہوا، بڑے پیمانے پر لوگ بے گھر ہوئے اور عالمی سطح پر مالی نقصانات ہوئے ہیں۔\n\nال گرین نے ایک بیان میں کہا: ’ایک ایسی جنگ کے دوران جس میں جانی نقصان اور شدید انسانی تکلیف شامل ہے، ہمیں امن کے لیے کام کرنے والوں کی خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے۔ پاکستان کا ایک غیر جانبدار شراکت دار کے طور پر کردار ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا مضبوط راستہ ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا: ’ان کوششوں کو سراہ کر ہم مذاکرات کو تباہی پر ترجیح دینے اور ایسے امن کے حصول کے عزم کی توثیق کرتے ہیں جس سے اس تنازعے سے متاثر معصوم جانوں کو بچایا جا سکے۔‘\n\nامریکی کانگریس مین کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے امریکہ سے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات کے دوران فوجی کارروائی نہ کی جائے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nجمعرات کو دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے سے پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی نے آٹھ اپریل سے جاری نازک جنگ بندی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔\n\nامریکی صدر نے کہا: ’جیسا کہ آپ جانتے ہیں، پاکستان (کا کردار) شاندار رہا ہے۔ ان کی قیادت بھی شاندار رہی ہے، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم۔ انہوں نے ہم سے کہا کہ ایسا (فوجی کارروائی) نہ کریں۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم دوبارہ کریں گے، لیکن مذاکرات کے دوران انہوں (پاکستان) نے ہمیں ایسا نہ کرنے کا کہا۔‘\n\nدوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی امریکہ کو کوئی جواب دیا گیا ہے۔\n\nپاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ فریقین جلد ایک پائیدار حل تک پہنچ جائیں گے۔\n\nساتھ ہی انہوں نے کہا: ’ہمیں امید ہے کہ جلد یا بدیر ایک معاہدہ ہو جائے گا۔‘ تاہم انہوں نے اس کی کوئی ٹائم لائن نہیں دی۔\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکی کانگریس\n\nقرارداد\n\nکانگریس مین ایل گرین کی قرارداد میں اسلام آباد کے کردار کو ایک ’غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد‘ ثالث کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مئی 8, 2026 - 19:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ال گرین آٹھ نومبر 2025 کو ہیوسٹن میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کر رہے ہیں (روئٹرز)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد متوقع ہے: پاکستان\n\n’پروجیکٹ فریڈم‘ کو معطل کرنے پر ٹرمپ کے شکرگزار: شہباز شریف\n\nپاکستانی ثالثی کوششوں کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہیں: سعودی عرب\n\nپاکستان عالمی ثالث کے طور پر کیسے ابھرا؟\n\nSEO Title:\n\nایران جنگ: امن کی پاکستانی کاوشوں کو سراہنے کے لیے امریکی کانگریس میں قرارداد\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ایران جنگ: امن کی پاکستانی کاوشوں کو سراہنے کے لیے امریکی کانگریس میں قرارداد"
}