{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiadtzgc6uomyyrqloo56ijyt6dldacdeiok2cznfpvqnii3l7sa5q",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlcar7fl3al2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifxxvwvynx3x3tchwyy3nm6jhqsq4ypeldcgjecc7yzk5vhbuld3u"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 62365
},
"path": "/node/185804",
"publishedAt": "2026-05-07T07:13:02.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"امریکہ",
"ایران",
"اسلام آباد مذاکرات",
"دفتر خارجہ",
"قرۃ العین شیرازی",
"news"
],
"textContent": "**پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد متوقع ہے۔**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا تھا کہ ’بہت اچھی بات چیت‘ کے بعد مشرق وسطیٰ کی جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ معاہدہ ’بہت ممکن‘ ہے\n\nاوول آفس میں صحافیوں کو صدر ٹرمپ نے بتایا تھا کہ کہ ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہماری بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، اور یہ بہت ممکن ہے کہ ہم کوئی معاہدہ کر لیں۔‘\n\nہفتہ وار نیوز بریفنگ میں جب ترجمان طاہر اندرابی سے سوال کیا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران میں معاہد کتنی جلد متوقع ہے تو انہوں نے کہا کہ ’ہم اب بھی پُرامید ہیں، اور میرا خیال ہے کہ سادہ جواب یہ ہوگا کہ ہمیں توقع ہے کہ معاہدہ جلد ہو جائے گا۔\n\n’ہم امید کرتے ہیں کہ فریقین ایک پُرامن اور دیرپا حل تک پہنچیں گے اور ہمارے خطے اور دنیا میں امن قائم ہو گا۔‘\n\nترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ ’جیسا کہ ہمارے وزیراعظم نے کہا اور جیسا کہ میں نے ابھی دہرایا، ہم اب بھی کسی حل کے لیے پُرامید ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فریقین جلد کسی تصفیے پر متفق ہو جائیں گے۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت، سفارتی ذرائع سے اسلام آباد کے ذریعے جو بھی پیش رفت ہوتی ہے اسے فوری طور پر آگے متعلقہ فریقوں تک پہنچایا جاتا ہے اور ’ہم امید کرتے ہیں کہ حتمی تصفیہ جلد از جلد طے پا جائے گا۔‘\n\nایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی بدھ کو کہا تھا کہ ایران دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور وہ ثالث پاکستان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر دے گا۔\n\n11 اور 12 اپریل کو ایران اور امریکہ کے درمیان میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں پہلے سے جاری دو ہفتوں کے لیے سیز فائر میں توسیع بھی ممکن ہو سکی تھی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nجس کے بعد ایران کا مذاکراتی وفد پاکستان کا ایک اور دورہ کر چکا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کی تعریف کر چکے ہیں۔\n\nصومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں پاکستانی شہریوں کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اس صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ان کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اگرچہ ان کی رہائی ابھی تک حاصل نہیں ہو سکی، حکومت نے قیدیوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔‘\n\nانہوں نے بتایا کہ ’طرابلس میں پاکستان کا سفارت خانہ، جو فی الوقت صومالیہ میں تفویض کردہ ہے، صومالی دفتر خارجہ کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہے۔\n\n’کل ہی اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے براہ راست رابطہ قائم کیا گیا۔ صومالی حکام نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تمام زیر حراست افراد کی رہائی کے لیے بحری قزاقوں کے ساتھ فعال طور پر مذاکرات کر رہے ہیں۔‘\n\nپاکستان\n\nامریکہ\n\nایران\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nدفتر خارجہ\n\nدفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے کے فریقین جلد ایک پُرامن اور دیرپا حل تک پہنچیں گے اور ہمارے خطے اور دنیا میں امن قائم ہوگا۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nجمعرات, مئی 7, 2026 - 12:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی سات نومبر، 2025 کو اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کر رہے ہیں (دفتر خارجہ)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\n’بہت اچھی بات چیت‘ کے بعد ایران سے معاہدہ ممکن: امریکی صدر\n\nآبنائے ہرمز ایران کے معاہدہ نہ کرنے تک بند رہے گی: ٹرمپ\n\nمعاہدہ نہ ہو سکا تو جنگ بندی میں توسیع کا امکان نہیں: ٹرمپ کی بلومبرگ ٹی وی سے بات\n\nایران سے اسلام آباد میں معاہدہ ہوا تو میں وہاں جا سکتا ہوں: صدر ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد متوقع ہے: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد متوقع ہے: پاکستان"
}