{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiewgdeez2dsjq7ed4vmwbiriah43lzacy4i4kpqg74jthzpcscn4i",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlcaqnxwxc72"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigc43oyvrrgs3mv3bnc5efjx2nggc4tmc5lwos5vw2sp6bylmhgum"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 925693
  },
  "path": "/node/185809",
  "publishedAt": "2026-05-07T13:02:54.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
    "سعودی عرب",
    "دفاعی معاہدہ",
    "آئی ایس پی آر",
    "پاکستانی فوج",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "video"
  ],
  "textContent": "**پاکستانی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ساتھ سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تناظر میں جمعرات کو کہا ہے کہ سعودی عرب کو کوئی بھی خطرہ پاکستان کے لیے بھی خطرہ ہے۔**\n\nانڈیا کے ساتھ گذشتہ برس مئی میں ہونے والی جنگ کو ایک سال مکمل ہونے پر میڈیا بریفنگ کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ اگر انڈیا دوبارہ کوئی جارحیت کرتا ہے تو دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی کیا پوزیشن ہوگی؟ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’جس طرح ہمیں سعودی عرب کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے، اسی طرح سعودی عرب کو بھی پاکستان کی سلامتی عزیز ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپاکستان اور سعودی عرب نے ستمبر 2025 میں ریاض میں ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے مطابق کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔\n\nجمعرات کو تینوں مسلح افواج کے افسران کی مشترکہ بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی جڑیں ’نہایت گہری‘ اور ’کثیر الجہت‘ ہیں۔\n\nان کا کہنا تھا: ’ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں۔ یہ بہت جذباتی تعلقات ہیں۔‘\n\nدونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’یہ جو سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ ہے، یہ دہائیوں پرانے تاریخی گہرے تعلقات کا منشور ہے، پاکستان اور ریاست سعودی عرب کے اور یہ کثیر الجہت ہیں۔‘\n\nساتھ ہی انہوں نے کہا: ’باقی ایک چیز یہ واضح ہو جانی چاہیے کہ یہ جو محافظینِ حرمین و شریفین کا اعزاز ہے، یہ پاکستان کے ہر بچے، ہر مسلمان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو اور اس کی افواج کو چنا۔‘\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nترجمان فوج کے مطابق: ’حرمین و شریفین کے اوپر اگر کوئی خطرہ آتا ہے، اس کی حفاظت کے لیے اور حرمین و شریفین کی جو حفاظت ہے وہ سعودی عرب کی قومی سلامتی کے ساتھ جڑی ہے۔ سعودی عرب کو کوئی خطرہ، وہ ہمارے لیے بھی خطرہ ہے اور اسی طرح جس طرح ہمیں سعودی عرب کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے، اسی طرح سعودی عرب کو بھی پاکستان کی سلامتی عزیز ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے مشترکہ ہے۔ ’اس کے کیا مندرجات ہوتے ہیں، یہ معاہدے کا حصہ نہیں ہے اور انہیں بتایا نہیں جا سکتا۔‘\n\nآخر میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا: ’ہمیں بڑا واضح حکم ہے اللہ کا کہ اپنا عہد پورا کرو کیونکہ آپ سے اپنے عہد کے بارے میں سوال کیا جائے گا تو ہم اپنا عہد پورا کرنے والے لوگ ہیں۔ ہم اس پر عمل کریں گے، جو ہم نے وعدہ کیا ہوتا ہے۔‘\n\nسعودی عرب\n\nدفاعی معاہدہ\n\nآئی ایس پی آر\n\nپاکستانی فوج\n\nڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’جس طرح ہمیں سعودی عرب کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے، اسی طرح سعودی عرب کو بھی پاکستان کی سلامتی عزیز ہے۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مئی 7, 2026 - 18:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری 7 مئی 2026 کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں مسلح افواج کے افسران کے ساتھ مشترکہ بریفنگ کرتے ہوئے (سکرین گریب/ پی ٹی وی)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nTYnH3m8N\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان فوج اور جنگی طیارے سعودی عرب میں تعینات\n\nسعودی عرب پاکستان دفاعی معاہدہ: تاریخی سٹریٹجک اتحاد\n\nپاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ خطے میں استحکام کا ضامن\n\nایران کو بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ ہے: اسحٰق ڈار\n\nSEO Title:\n\nسعودی عرب کو کوئی بھی خطرہ پاکستان کے لیے بھی خطرہ ہے: ترجمان فوج\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "سعودی عرب کو کوئی بھی خطرہ پاکستان کے لیے بھی خطرہ ہے: ترجمان فوج"
}