{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidve4pe7pg3dnamzkg66tv3rozq2wuzxdbbmsehdy3adkaola5aau",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlcaqi55h6w2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicdl7bzzeeo3xlee3znnh42qh6suzebqtp64ufbrowzzjy3dfqgoa"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 85599
  },
  "path": "/node/185810",
  "publishedAt": "2026-05-07T13:57:49.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ہنگو",
    "خیبر پختونخوا",
    "اے ایف پی",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پولیس نے جمعرات کو بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں بازار پر مارٹر گولے گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جان سے چلے گئے۔**\n\nیہ حملہ ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں ہوا، جو افغانستان سے متصل ہے اور پاکستان کے سابق قبائلی علاقوں کے قریب بھی واقع ہے۔\n\nمقامی پولیس افسر طارق حبیب نے بتایا کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔\n\nطارق حبیب نے مزید بتایا کہ ’جب زخمیوں کو منتقل کرنے کی کوششیں جاری تھیں تو حملہ آوروں نے دوبارہ اسی مقام کو نشانہ بنایا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nحملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔\n\nحکام نے بتایا کہ مزید حملوں کو روکنے کے لیے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔\n\nتاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔\n\nہنگو میں طویل عرصے سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے شدت پسند گروہوں کی جانب سے وقفے وقفے سے شدت پسندی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جو اس علاقے میں سرگرم ہے۔\n\nتجزیہ کاروں اور پاکستانی حکام کے مطابق 2021 میں افغان طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد پاکستان میں ایسے گروہوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔\n\nاسلام آباد ہمسایہ ملک افغانستان پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ افغان سرزمین پر پناہ لینے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے، جہاں سے وہ پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، تاہم کابل میں طالبان حکومت اس الزام کی تردید کرتی ہے۔\n\nہنگو\n\nخیبر پختونخوا\n\nمقامی پولیس افسر طارق حبیب کے مطابق دھماکے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔\n\nاے ایف پی\n\nجمعرات, مئی 7, 2026 - 19:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پشاور میں یکم فروری 2023 کو پولیس اہلکار سڑک کے کنارے پہرہ دے رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nہنگو میں دھماکہ، ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار جان سے گئے\n\nہنگو: دوآبہ پولیس کی مسجد میں دو خودکش حملے، تین اموات\n\nہنگو: غیر ملکی آئل کمپنی کی سائٹ پر حملہ، چھ سکیورٹی اہلکار قتل\n\nمستونگ اور ہنگو میں خودکش حملے: کم از کم 55 اموات\n\nSEO Title:\n\nہنگو کے بازار میں مارٹر حملہ، بچوں سمیت چھ افراد چل بسے: پولیس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ہنگو کے بازار میں مارٹر حملہ، بچوں سمیت چھ افراد چل بسے: پولیس"
}