{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicbzlenuqj6oack7qtmx3vobh5skyeh4g2wexluwjptrkvphp5asm",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlcaq6araig2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreie6riidzkv6kn4vnsox574h5umu6es2575zehj4zs5lwdnzf7zlam"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 24596
},
"path": "/node/185812",
"publishedAt": "2026-05-07T14:52:21.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"انڈیا",
"آئی ایس پی آر",
"قرۃ العین شیرازی",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف ایئر وائس مارشل طارق غازی نے جمعرات کو کہا ہے کہ مئی میں انڈیا سے ہونے والی جنگ آخری نہیں تھی اور وہ ’مستقبل کی جنگوں‘ کی تیاری کر رہے ہیں۔**\n\nڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف ایئر وائس مارشل طارق غازی نے یہ بات جمعرات کو انڈیا کے خلاف گذشتہ سال مئی میں ہونے والی جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاکستان بحریہ کے ڈپٹی چیف نیول آپریشنز ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران کہی۔\n\nپاکستان اور انڈیا کے درمیان گذشتہ سال مئی میں چار روزہ جنگ ہوئی جب انڈیا کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر بمباری اور ڈرونز حملے کیے گئے جس کے جواب میں پاکستان نے آٹھ کے قریب انڈین طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا جن میں رفال بھی شامل تھے۔\n\nبعد ازاں امریکی صدر کی ثالثی کے بعد دونوں ممالک میں دس مئی کو سیزفائر ہوا جو اب تک برقرار ہے۔\n\nاس حوالے سے جمعرات کو پاکستان کے ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف ایئروائس مارشل طارق غازی نے کہا کہ ’یہ ہماری آخری جنگ نہیں ہے، اگلی جنگوں کی جارحانہ انداز میں تیاری کر رہے ہیں۔‘\n\nطارق غازی نے گذشتہ برس چھ سے 10 مئی کے دوران پاکستان کی جانب سے انڈیا کے دفاعی آلات گرائے جانے کے حوالے سے کہا کہ ’معرکہ حق کے دوران انڈیا کے آٹھ جنگی طیارے مار گرائے۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ تباہ کیے گئے طیاروں میں چار رفال، ایک ایس یو-30، ایک مگ-29 اور ایک میراج-2000 شامل ہیں۔\n\nان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک قیمتی ملٹی رول ان مینڈ ایریل سسٹم بھی تباہ کیا گیا جبکہ پی اے ایف سائبر فورس نے انڈیا کے ڈیٹا سینٹرز کو بھی ٹارگٹ کیا، اب کہا جا سکتا ہے کہ ’ہمارا سکور 0-8 ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدوسری جانب پریس بریفنگ میں موجود ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے سب سے زیادہ کوششیں پاکستان کر رہا ہے، تاہم ملک کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔\n\nجبکہ مشترکہ بریفنگ میں پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف نیول آپریشنز ریئر ایڈ مرل شفاعت علی خان نے کہا کہ ’پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ زمانہ امن ہو یا جنگ، پاکستان اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا جانتا ہے۔‘\n\nشفاعت علی خان کے مطابق انڈیا نے گذشتہ سال مئی میں بحری بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی تھی۔\n\n’انڈیا کو اپنی بحری طاقت پر بہت ناز تھا اور اس کا بیڑا ہر طرح سے جدید ہتھیاروں سے لیس تھا، تاہم وہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی ہمت نہیں کر سکا۔‘\n\nانہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دشمن کی نیوی دفاعی بجٹ کا بڑا حصہ استعمال کرتی تھی اور دعویٰ کیا جاتا تھا کہ انڈین بحریہ خطے کی طاقت ور ترین فورس ہے۔\n\n’اگر انڈین بحریہ اتنی طاقت ور تھی تو پاکستان کے خلاف جارحیت کیوں نہ کر سکی؟‘\n\nبریفنگ کے دوران ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کے بطور ثالث کردار کا بھی حوالہ دیا گیا۔\n\nتاہم دونوں ممالک کے مابین امن کے قیام سے متعلق ایک صفحہ پر مشتمل میمورینڈم کی تیاری کے قریب پہنچنے پر سوال کے جواب میں احمد شریف نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت خارجہ سے پوچھا جا سکتا ہے۔\n\nپاکستان\n\nانڈیا\n\nآئی ایس پی آر\n\nپاکستان کے ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف ایئروائس مارشل طارق غازی نے کہا کہ ’یہ ہماری آخری جنگ نہیں ہے، اگلی جنگوں کی جارحانہ انداز میں تیاری کر رہے ہیں۔‘\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nجمعرات, مئی 7, 2026 - 19:45\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان فضائیہ کے جنگی طیارے جے ایف 17 کراچی میں 13 فروری 2023 کو ’امن 23‘ مشقوں کے دوران پرواز بھرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسعودی عرب کو کوئی بھی خطرہ پاکستان کے لیے بھی خطرہ ہے: ترجمان فوج\n\nانڈیا کے ساتھ مئی کی 88 گھنٹوں کی جنگ کا آغاز کیسے ہوا؟\n\nپاکستان - انڈیا جنگ کا ایک سال، بہتر راستہ کیا؟\n\nSEO Title:\n\nانڈیا سے مئی میں ہونے والی جنگ آخری نہیں ہے: پاکستان فضائیہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "انڈیا سے مئی میں ہونے والی جنگ آخری نہیں ہے: پاکستان فضائیہ"
}