{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifs5k3saqmkzek27gek5p2gcho77ewprm5grubqvfj2xvxta74lni",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlcaq2wypge2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreif4wnozcpihbzzjlcsmfqaohfqwaxdvftfwhjgny6qdtfvkak6axq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 74664
},
"path": "/node/185813",
"publishedAt": "2026-05-07T16:18:01.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"کرکٹ",
"ٹیسٹ",
"بنگلہ دیش",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سٹار بلے باز بابر اعظم انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔**\n\nبنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کل یعنی جمعے سے میرپور میں شروع ہونے جا رہی ہے۔\n\nسیریز کے آغاز سے قبل جمعرات کو ٹرافی کی رونمائی ہوئی جس کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بابر اعظم پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔\n\nپاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابر اعظم کو بائیں گھٹنے میں چوٹ لگی ہے۔ تاہم اس چوٹ کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل پینل بابر اعظم کا معائنہ کر رہا ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔\n\nپاکستان کے لیے پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل یہ ایک بڑا دھجکا ہے کیونکہ بابر اعظم ان دنوں بھرپور فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔\n\nبابر اعظم نے حال میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز سکور کیے تھے اور اپنی ٹیم پشاور زلمی کو فتح دلوائی تھی۔\n\nانہوں نے پی ایس ایل 11 میں سب سے زیادہ 588 رنز سکور کیے تھے جن میں دو سینچریاں بھی شامل ہیں۔\n\nپاکستان\n\nکرکٹ\n\nٹیسٹ\n\nبنگلہ دیش\n\nپی سی بی کے مطابق میڈیکل پینل بابر اعظم کا معائنہ کر رہا ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مئی 7, 2026 - 21:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے بابر اعظم 5 جنوری 2025 کو کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف نصف سینچری سکور کرنے کے بعد (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکوشش ہے پشاور جائیں اور دکھائیں کہ ہم ٹرافی جیتے ہیں: بابر اعظم\n\nبابر اعظم کی پی ایس ایل میں سینچری: ’انہیں استعمال ہی غلط کیا گیا‘\n\nانڈیا کی پاکستان کو کرکٹ کے علاوہ باقی کھیلوں کی اجازت\n\nکیا پی ایس ایل 11 سے پاکستان کرکٹ کو کچھ فائدہ ہوا؟\n\nSEO Title:\n\nاِن فارم بابر اعظم زخمی، بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "اِن فارم بابر اعظم زخمی، بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر"
}