{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibghbstixx54wfk57dpwj5tqotyc2ogkpxisx25jah5rqvcipeptq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3ml7ctlqukvu2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicn2ocvy7cerat4n3cwf7aemj74bfllvlh6lskclu2yaqvwkuzkku"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 82355
  },
  "path": "/node/185784",
  "publishedAt": "2026-05-06T13:00:14.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/R9SlC4w68g",
    "May 5, 2026",
    "ایران",
    "پاکستان",
    "امریکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "لائیو اپ ڈیٹس",
    "@WhiteHouse"
  ],
  "textContent": "**امریکہ کا پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر ’پارجیکٹ فریڈم‘ معطل کرنے کا اعلان** **آبنائے ہرمز میں ایران امریکہ میں کشیدگی جاری** **پاکستان کا سیزفائر کا احترام کرنے پر زور** **لائیو اپ ڈیٹس**\n---\n\n* * *\n\n**امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے: ایرانی وزارت خارجہ**\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز نے ایرانی نیوز ایجنسی ’اسنا‘ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کو کہا کہ ایران دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور وہ ثالث پاکستان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر دے گا۔\n\n* * *\n\n**ایران نے معاہدہ نہ کیا تو پہلے سے زیادہ سخت بمباری کریں گے: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو اس پر پہلے سے زیادہ شدید بمباری کی جائے گی۔\n\nٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر تہران اس بات کی پاسداری کرتا ہے جس پر اتفاق ہوا ہے، تو ایران پر امریکی اور اسرائیلی جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھل سکتی ہے۔\n\nان کا کہنا تھا کہ ’امریکی فرض کریں کہ ایران وہ سب دینے پر رضامند ہو جاتا ہے جس پر اتفاق ہوا ہے، جو شاید ایک بہت بڑا مفروضہ ہے، تو پہلے سے ہی معروف ایپک فیوری اپنے انجام کو پہنچ جائے گا اور انتہائی موثر ناکہ بندی کی بدولت آبنائے ہرمز ایران سمیت سب کے لیے کھل جائے گی۔\n\n’اگر وہ رضامند نہیں ہوتے تو بمباری شروع ہو جائے گی، اور افسوس کہ یہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع پیمانے اور شدت سے ہو گی۔ اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘\n\n\n\n\n* * *\n\n**ایران اور امریکہ مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دینے کے قریب: رپورٹ**\n\nامن کوششوں میں شامل ایک پاکستانی ذریعے نے امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بدھ کو روئٹرز کو بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران اپنی جنگ ختم کرنے کے لیے ایک صفحے کی یادداشت کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔\n\nذریعے نے کہا کہ ’ہم اسے بہت جلد طے کر لیں گے۔ ہم قریب پہنچ رہے ہیں۔‘\n\nپاکستانی ذریعے کی جانب سے یہ بتائے جانے کے بعد کہ امریکہ اور ایران ایک ابتدائی امن معاہدے کے قریب پہنچنے والے ہیں، بدھ کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور یہ دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔\n\n1042 جی ایم ٹی تک برینٹ کروڈ فیوچرز 10.07 ڈالر یا 9.2 فیصد کی کمی کے ساتھ 99.80 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جو 22 اپریل کے بعد پہلی بار 100 ڈالر سے نیچے آئے ہیں۔\n\nدوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 10.79 ڈالر یا 10.6 فیصد کی کمی کے ساتھ 91.48 ڈالر پر آ گیا۔\n\n* * *\n\n**امید ہے آبنائے ہرمز سے متعلق فریقین عالمی برادری کی اپیلوں کو جلد سنیں گے: چین**\n\nچین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی انتہائی ضروری ہے۔\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے مذاکرات جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔\n\nچینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ ژی کا کہنا ہے کہ چین ایران کا قابلِ اعتماد سٹریٹجک شراکت دار ہے۔\n\nآبنائے ہرمز کے معاملے پر چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’امید ہے فریقین آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے عالمی برادری کی اپیلوں کو جلد سنیں گے۔‘\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے امریکہ اور ایران سے آبنائے ہرمز جلد از جلد کھولنے کی درخواست کی ہے۔\n\nساتھ ہی بیجنگ نے ایران کے ’جوہری توانائی کے پرامن استعمال‘ کے ’قانونی حق‘ کا بھی دفاع کیا ہے۔\n\n* * *\n\n**امید ہے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین ایران پر اثر و رسوخ استعمال کرے گا: امریکی وزیر خارجہ**\n\nامریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ’مجھے امید ہے کہ چینی انہیں (ایران کو) وہ بات بتائیں گے جو انہیں سننی چاہیے، اور وہ یہ ہے کہ آبنائے ہرمز میں آپ کے اقدامات آپ کو عالمی سطح پر تنہا کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں آپ غلط کردار ادا کر رہے ہیں۔‘\n\nروبیو نے منگل کو وائٹ ہاؤس بریفنگ میں کہا کہ ایران کی جانب سے دو ماہ سے جاری جنگ کے دوران آبنائے ہرمز کو مؤثر طور پر بند کرنے سے امریکہ کے مقابلے میں چین زیادہ متاثر ہوا ہے۔\n\nخبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بیجنگ کی برآمدات پر مبنی معیشت اس راستے سے گزرنے والی ترسیلات پر انحصار کرتی ہے۔ چین اپنی تقریباً نصف خام تیل اور لگ بھگ ایک تہائی مائع قدرتی گیس مشرقِ وسطیٰ سے درآمد کرتا ہے۔\n\nروبیو نے کہا کہ ’یہ چین کے مفاد میں ہے کہ ایران آبنائے کو بند کرنا بند کرے۔‘\n\nاس معاملے سے واقف ایک سفارت کار نے منگل کو ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ امریکہ چین کو قائل کرنے کی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی حمایت یافتہ حالیہ قرارداد پر ویٹو نہ کرے۔ اس قرارداد کا مقصد آبنائے کو کھلوانا اور ایران کے اقدامات کی مذمت کرنا ہے۔ سفارت کار نے حساس نوعیت کی بات چیت کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی۔\n\n* * *\n\n**ایرانی وزیر خارجہ کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات**\n\nچین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژن ہوا کے مطابق وزیر خارجہ وانگ ژی نے بدھ کو بیجنگ میں اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔\n\nیہ پہلا موقع تھا کہ عباس عراقچی ایران جنگ کے آغاز کے بعد چین گئے ہیں۔\n\nخبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی کہ عراقچی کے دورہ بیجنگ کے دوران چین، تہران کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دے گا۔\n\n* * *\n\n**امریکہ کا پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر ’پارجیکٹ فریڈم‘ معطل کرنے کا اعلان**\n\nامریکہ نے پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر ایران کے خلاف ’پروجیکٹ فریڈم‘ کو مختصر مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ ایران کے نمائندوں کے ساتھ ایک ’مکمل اور حتمی معاہدے کی جانب عظیم پیش رفت‘ ہوئی ہے۔\n\nامریکی صدر نے ابتدا میں آبنائے ہرمز میں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا اور چند روز قبل بحری جہازوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے ’پروجیکٹ فریڈم‘ شروع کرنے کا کہا تھا جسے بعد میں ایرانی حکام نے ’پرواجیکٹ ڈیڈلاک‘ قرار دیا۔\n\n> “We have mutually agreed that, while the Blockade will remain in full force and effect, Project Freedom (The Movement of Ships through the Strait of Hormuz) will be paused for a short period of time to see whether or not the Agreement can be finalized and signed…” - President… pic.twitter.com/R9SlC4w68g\n\n> — The White House (@WhiteHouse) May 5, 2026\n\nٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پروجیکٹ فریڈم (آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی آمدورفت) کو مختصر مدت کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔‘\n\nتاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دوران آبنائے ہرمز میں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رہے گی۔\n\nصدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ہم نے باہمی طور پر اتفاق کیا ہے کہ جبکہ ناکہ بندی پوری طاقت اور مؤثر انداز میں برقرار رہے گی، پروجیکٹ فریڈم (آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی آمدورفت) کو مختصر مدت کے لیے روک دیا جائے گا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا معاہدے کو حتمی شکل دے کر دستخط کیے جا سکتے ہیں یا نہیں۔‘\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد بدھ کو برینٹ خام تیل کی قیمت 1.7 فیصد کم ہو کر 108 ڈالر فی بیرل تک آ گئی جبکہ امریکہ میں فروخت ہونے والا تیل 1.6 فیصد کمی بعد 100.60 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔\n\n\nایران\n\nپاکستان\n\nامریکہ\n\nایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں اور پاکستان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر دیں گے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مئی 6, 2026 - 18:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی (ایرانی وزارت خارجہ ویب سائٹ)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ سے پاکستان کے حوالے کیا گیا بحری عملہ ایران پہنچ گیا\n\nایران سے ’بہت مثبت بات چیت‘ جاری ہے: ٹرمپ\n\nآبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی پر امریکہ کی وارننگ\n\nSEO Title:\n\nامریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پاکستان کو آگاہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پاکستان کو آگاہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ"
}