{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigwm3ndqgede6huxmnweukdwfmdjmsyggsv3h7ok6mpwtlw2lw63y",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3ml4lnk5v5q62"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifq46pamfg4gmwpjli77se3n4yyw2ej5d6skjfiapiotq7w7s7uoi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 103306
},
"path": "/node/185783",
"publishedAt": "2026-05-05T15:48:24.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ترکی",
"میزائل",
"اسلحہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**ترکی نے اپنی طویل فاصلے تک مار کرنے کی دفاعی صلاحیت میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے منگل کے روز استنبول میں منعقدہ دفاعی نمائش ’ساہا 2026‘ کے دوران پہلی بار اپنے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’یلدرم ہان‘ کی عوامی نمائش کی۔**\n\nترکی وزارتِ دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ اس میزائل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ میک 25 تک رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کی رینج تقریباً 6 ہزار کلومیٹر (3728 میل) ہے۔\n\nحکام کے مطابق ’یلدرم ہان‘ سسٹم مائع نائٹروجن ٹیٹرو آکسائیڈ کو بطور ایندھن استعمال کرتا ہے اور چار راکٹ انجنز سے لیس ہے، جس کے باعث اسے ترکی کے اب تک کے جدید ترین میزائل پلیٹ فارمز میں شمار کیا جا رہا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nترک خبر رساں ادارے انادولو نے بتایا کہ یہ میزائل ’ساہا 2026 انٹرنیشنل ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس ایگزیبیشن‘ میں پیش کیا گیا، جہاں ترکی کی بڑی دفاعی کمپنیوں اور سرکاری اداروں نے مختلف شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی۔\n\nیہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترکی اپنی دفاعی صنعت کو وسعت دینے کے لیے میزائل سسٹمز، بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز، فضائی دفاع، ہوا بازی اور خلائی ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔\n\n’ساہا 2026‘ نمائش، جس کا انعقاد ساہا استنبول کے تحت کیا گیا، خطے کی اہم دفاعی تقریبات میں شمار ہوتی ہے جہاں عالمی دفاعی کمپنیاں، فوجی وفود اور خریداری کے ذمہ دار حکام شریک ہوتے ہیں۔\n\nترکی\n\nمیزائل\n\nاسلحہ\n\nترکی وزارتِ دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ اس میزائل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ میک 25 تک رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کی رینج تقریباً 6 ہزار کلومیٹر (3728 میل) ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مئی 5, 2026 - 20:45\n\nMain image:\n\n> <p>6،000 کلومیٹر رینج کے ترک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’یلدرم ہان‘ کی ساہا 2026 میں نمائش (انادولو، 5 مئی 2026)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی مشترکہ تعاون پر مشاورت\n\nاہم عالمی ٹرانزٹ مسلح فوج کی مداخلت سے کھولنے میں مشکلات ہوں گی: ترکی\n\nچار فریقی اجلاس: مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے\n\nایران کا ترکی، مصر اور پاکستان پر علاقائی ہم آہنگی پر زور\n\nSEO Title:\n\nترکی: 6،000 کلومیٹر رینج کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’یلدرم ہان‘ کی عوامی نمائش\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ترکی: 6،000 کلومیٹر رینج کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’یلدرم ہان‘ کی عوامی نمائش"
}