{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiaogzxighrnbzei34gf3i3mdozzs4dwgkfhjdybcybpnac6anrxu4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3ml4exwg7sld2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiamvzrz4aqgxqz2umj53ioy5pz63rldicbdbisjjrrs2msezaae2m"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 65985
  },
  "path": "/node/185779",
  "publishedAt": "2026-05-05T12:46:11.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "ایران",
    "آبنائے ہرمز",
    "خلیجی ممالک",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "video"
  ],
  "textContent": "**امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے منگل کو کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران سے تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے امریکی کارروائی عارضی ہے، واشنگٹن لڑائی نہیں چاہتا اور تہران کے ساتھ جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔**\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین کے ہمراہ آرلنگٹن، ورجینیا میں واقع پینٹاگون میں مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران پیٹ ہیگستھ نے کہا: ’جنگ بندی ختم نہیں ہوئی۔‘\n\nان کا مزید کہنا تھا: ’ہم نے کہا تھا کہ ہم دفاع کریں گے اور بھرپور انداز میں دفاع کریں گے، اور ہم نے یقیناً ایسا کیا ہے۔ ایران یہ جانتا ہے اور آخرکار صدر یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا کوئی صورتِ حال جنگ بندی کی خلاف ورزی میں تبدیل ہوتی ہے یا نہیں۔‘\n\nدونوں ملکوں کے درمیان نازک جنگ بندی منگل کو اس وقت ڈانواں ڈول نظر آئی، جب امریکہ اور ایران نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے خلیج میں فائرنگ کا تبادلہ کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے تحت ایک کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ اس پروجیکٹ کے تحت انہوں نے ایران سے اس اہم آبی گزرگاہ کا کنٹرول چھیننے کی کوشش کی، جس نے مؤثر طور پر 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مشرکہ جنگ شروع کرنے کے بعد آبنائے ہرمز کو بند کر دیا تھا۔\n\nپریس بریفنگ کے دوران وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا: ’پروجیکٹ فریڈم دفاعی نوعیت کا حامل ہے، دائرہ کار میں محدود اور مدت کے لحاظ سے عارضی ہے اور اس کا ایک ہی مشن ہے کہ ایرانی جارحیت سے بے ضرر تجارتی جہاز رانی کا تحفظ۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا: ’امریکی افواج کو ایرانی پانیوں یا فضائی حدود میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ ضروری نہیں ہے۔ ہم لڑائی نہیں چاہتے۔‘\n\nاے ایف پی کے مطابق ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جہاز رانی پر کسی بھی ایرانی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیا جائے گا۔\n\nبقول پیٹ ہیگسیتھ: ’ہم لڑائی نہیں چاہتے۔ لیکن ایران کو یہ اجازت بھی نہیں دی جا سکتی کہ وہ بے گناہ ممالک اور ان کے سامان کو ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ سے روک دے۔۔۔اگر آپ امریکی فوجیوں یا بے ضرر تجارتی جہاز رانی پر حملہ کرتے ہیں تو آپ کو زبردست اور تباہ کن امریکی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘\n\nامریکہ\n\nایران\n\nآبنائے ہرمز\n\nخلیجی ممالک\n\nامریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے منگل کو کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران سے تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے امریکی کارروائی عارضی ہے، واشنگٹن لڑائی نہیں چاہتا اور تہران کے ساتھ جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مئی 5, 2026 - 17:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ 5 مئی 2026 کو آرلنگٹن، ورجینیا میں پینٹاگون میں ایک پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\nce7buHI7\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nآبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی پر امریکہ کی وارننگ\n\nپاکستان کی یو اے ای پر حملوں کی مذمت، سیز فائر برقرار رکھنے کا مطالبہ\n\nفجیرہ: ایرانی میزائل حملے میں 3 انڈین شہری زخمی\n\nایران سے ’بہت مثبت بات چیت‘ جاری ہے: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nایران سے جنگ بندی ختم نہیں ہوئی، آبنائے ہرمز پر لڑائی نہیں چاہتے: پیٹ ہیگستھ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ایران سے جنگ بندی ختم نہیں ہوئی، آبنائے ہرمز پر لڑائی نہیں چاہتے: پیٹ ہیگستھ"
}