{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicgzmpkgauv74dab7iqltjqcg5p2r7ejd4vow7e4em4izdmleyvdm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3ml4exkomwys2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidrfwfgz7eojvxic4ngeko62q4n3f5od2e42vij6wu27g5cvuq6c4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 163755
  },
  "path": "/node/185777",
  "publishedAt": "2026-05-05T12:03:50.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "یو اے ای",
    "متحدہ عرب امارات",
    "سول ایوی ایشن",
    "پروازیں",
    "روئٹرز",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**متحدہ عرب امارات نے منگل کو فضائی حدود کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور پروازوں کو چند منظور شدہ روٹس تک محدود کر دیا ہے اور ہنگامی سکیورٹی پروٹوکول فعال کر دیے گئے ہیں۔**\n\nان پابندیوں کا اطلاق کم از کم 11 مئی تک برقرار رہے گا۔\n\nمتحدہ عرب امارت کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹس ٹو ایئر مین ’نوٹمز‘ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی فلائٹ انفارمیشن ریجن مکمل طور پر کھلی نہیں بلکہ جزوی طور پر بند ہے۔\n\nحکام کے مطابق، یو اے ای آنے اور جانے والی پروازوں کو صرف مخصوص داخلی اور خارجی راستوں کے ذریعے ہی اجازت دی جا رہی ہے۔\n\nیہ فیصلہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب صرف دو روز قبل حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہیں اور تمام احتیاطی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپیر کو یو اے ای حکام کا کہنا تھا کہ ملک فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے، جس کے باعث متعدد پروازوں کو اپنا رخ تبدیل کرنا پڑا۔ کئی پروازیں عمان کے دارالحکومت مسقط کی جانب موڑ دی گئیں جبکہ کچھ طیارے سعودی عرب کی کی فضائی حدود میں چکر لگاتے رہے۔\n\nحکام نے ہنگامی سکیورٹی پروٹوکولز بھی نافذ کر دیے ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔\n\nمتحدہ عرب امارات نے منگل کو کہا تھا کہ فجیرہ آئل انڈسٹریز زون میں میزائل اور ڈرون حملوں میں تین انڈین شہری زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو ایک بیان میں متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیز فائر کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔\n\nیو اے ای\n\nمتحدہ عرب امارات\n\nسول ایوی ایشن\n\nپروازیں\n\nمتحدہ عرب امارات میں حکام نے کہا کہ ہنگامی سکیورٹی پروٹوکولز بھی نافذ کر دیے گئے ہیں اور صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔\n\nروئٹرز\n\nمنگل, مئی 5, 2026 - 13:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">8 مارچ 2026 کو دبئی کے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایمریٹس کا طیارہ اڑان بھر رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان کی یو اے ای پر حملوں کی مذمت، سیز فائر برقرار رکھنے کا مطالبہ\n\nیو اے ای کو 3.45 ارب ڈالر کی واپسی مکمل ہو گئی: پاکستان\n\nسعودی عرب اور یو اے ای کی یمن میں امن کوششیں قابل تعریف: پاکستان\n\nیو اے ای کو رقم واپسی، پاکستان نے ’گمراہ کن‘ خبریں مسترد کردیں\n\nSEO Title:\n\nمیزائل حملوں کے بعد یو اے ای نے فضائی حدود جزوی طور پر بند کر دیں\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "میزائل حملوں کے بعد یو  اے ای نے فضائی حدود جزوی طور پر بند کر دیں"
}