{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifpqv7e3rszbfmolh2zbwq62zoatjgk4bo3narzo7z5sccd2mhxme",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3ml4ewxqdeqq2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiftf2qn3yqaggtxaka4z3yjrgm6heu4vhd3qctv6lnjzu73n3kzga"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 153193
  },
  "path": "/node/185780",
  "publishedAt": "2026-05-05T13:18:38.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "پاسپورٹ",
    "وزارت خارجہ",
    "رمنا سعید",
    "news"
  ],
  "textContent": "**دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اجرا سروسز آج چار روزہ تعطل کے بعد بحال کر دی گئی ہیں۔**\n\nپاکستان پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ یہ تعطل ٹیکینیکل خرابی تھی جب کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشن میں کام کرنے والے اہلکار تنخواہوں میں تاخیر کو اصل مسئلہ بتا رہے ہیں۔\n\nڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے آج کہا ہے کہ ’فنی خرابی کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔‘\n\nان سروسز کی معطلی کے بارے میں سعودی عرب،عمان، قطر، یورپ اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نےسوشل میڈیا پر مطلع کیا تھا۔\n\nسوشل مییڈیا پر شئیر کیے گئے بیانات میں لکھا گیا تھا کہ پاکستان کے تمام بیرون ملک مشنز میں پاسپورٹ آپریشنز اگلے نوٹس تک بند رہیں گے۔ اس فیصلے کے بعد مختلف ممالک میں موجود پاکستانی سفارت خانوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو اس صورتحال سے آگاہ کرنا شروع کر دیا تھا۔\n\nبتائے گئے تکنیکی مسائل کے حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو نے اسلام آباد پاسپورٹ آفس میں موجود افسر سید عدیل سے سوال کیا کہ ’اگر صرف ہیڈکوارٹر میں مسئلہ تھا تو تمام مشنز نے ایک ساتھ سروسز کیوں معطل کرنے کا اعلان کیا؟‘ اس پر ان کا کہنا تھا کہ ’کچھ تکنیکی مسائل ہیں اور تمام مشنز ایک ہی نیٹ ورک سے جڑے ہیں اور مرکزی سرور ایک ہی ہے۔ ‘اس وجہ سے تمام مشنز نے سروسز اکٹھی معطل کیں۔\n\nدوسری جانب ایک اہم مغربی ملک میں ایک سفارتی مشن میں کام کرنے والے اہلکار (جن کا پیغام انڈپینڈنٹ اردو کے پاس محفوظ ہے) نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’پاسپورٹ عملے کی تنخواہوں میں تاخیر اصل مسئلہ ہے۔‘\n\nان کا کہنا ہے کہ ’کئی مشنز میں پاسپورٹ عملے کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، جس کے باعث آپریشنز متاثر ہوئے ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپاکستان کے ایک اور غیر ملکی مشن میں تعینات ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’تنخواہوں کے مسئلے پر آپریشن معطل کیا گیا۔ ڈی جی آئی پی کے ملازمین کو تنخواہوں میں تاخیر کا سامنا ہے، اور بطور احتجاج آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔‘\n\nتاہم جب انڈپینڈنٹ اردو نے وزارت خارجہ کے ترجمان سے یہ سوالات پوچھے کہ پاسپورٹ سروسز کی معطلی کی اصل فنی وجوہات کیا ہیں؟ کیا بیرون ملک پاکستانی مشنز میں پاسپورٹ عملے کی تنخواہوں میں تاخیر کی اطلاعات درست ہیں؟ اور اگر تنخواہوں میں تاخیر وجہ نہیں تو کیا وزارت اس کی واضح طور پر تردید کرتی ہے؟ تو وزارت خارجہ کی جانب سے انڈپینڈنٹ اردو کو اس خبر کی اشاعت تک جواب نہیں دیا گیا۔\n\nسفارتی مشن میں اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ’مسائل مجموعی طور پر موجود ہیں۔ تمام مشنز میں تنخواہوں کے مسائل چل رہے ہیں اور کم از کم تین ماہ کی واجبات بقایا ہیں۔ بعض اوقات تنخواہیں بروقت مل جاتی ہیں لیکن اکثر تاخیر کا شکار رہتی ہیں۔ آمدن کے حوالے سے بھی کئی مشکلات ہیں۔ ادارے کافی آمدن حاصل کر رہے ہیں مگر اسے مؤثر طریقے سے استعمال نہیں کر پا رہے۔‘\n\nاہلکار نے مزید کہا کہ ’پاسپورٹس کی طلب پاکستان کے اندر اور بیرونِ ملک دونوں جگہوں پر بہت بڑھ گئی ہے، جس کے باعث ان کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اگر گزشتہ برسوں کے اعدادوشمار کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو رجحان واضح ہو جاتا ہے۔ مجموعی طور پر خدمات میں بہتری آئی ہے، ماضی میں ایک ماہ میں بھی پاسپورٹ حاصل کرنا ممکن نہیں ہوتا تھا، تاہم دیگر مسائل اب بھی موجود ہیں۔‘\n\nان کے بقول ’کچھ تکنیکی مسائل ضرور ہوتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق مسائل بھی بیک وقت چل رہے ہیں۔‘\n\nپاکستان\n\nپاسپورٹ\n\nوزارت خارجہ\n\nپاکستان پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ یہ تعطل ٹیکینیکل خرابی تھی جب کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشن میں کام کرنے والے اہلکار تنخواہوں میں تاخیر کو اصل مسئلہ بتا رہے ہیں۔\n\nرمنا سعید\n\nمنگل, مئی 5, 2026 - 18:15\n\nMain image:\n\n> <p>10 جنوری 2025 کو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیرس جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پرواز کے مسافر امیگریشن کاؤنٹر پر انتظار کر رہے ہیں (فاروق نعیم / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکراچی ایئر پورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا معاملہ کیا ہے؟\n\nپاسپورٹ بلاک ہے، اس کے بغیر بھی افغانستان جا سکتا ہوں: گنڈاپور\n\nپاسپورٹ پر ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق برقرار: پاکستان\n\nپاکستان، بنگلہ دیش کا سرکاری پاسپورٹس کے لیے ویزا فری انٹری کا فیصلہ\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی پاسپورٹ اجرا سروسز بحال، مسئلہ ’فنی خرابی‘ یا ’عملے کی تنخواہوں میں تاخیر؟‘\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاکستانی پاسپورٹ اجرا سروسز بحال، مسئلہ ’فنی خرابی‘ یا ’عملے کی تنخواہوں میں تاخیر؟‘"
}