{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicujymtr7a3ytgnldxjxtghq37lpc5yy7luozzpyp27jr34mikooq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3ml4ewutjibg2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreieqsmsnx72pcgogstgkkgzm5gbw44mrnhpdu7fdfy5wrm5f24mozy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 90643
  },
  "path": "/node/185781",
  "publishedAt": "2026-05-05T13:52:23.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "فیلڈ مارشل عاصم منیر",
    "کور کمانڈر کانفرنس",
    "پاکستانی فوج",
    "افغان طالبان",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**کور کمانڈرز نے منگل کو خطے میں ’تحمل اور کشیدگی میں اضافے سے گریز‘ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ’علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار اور صورت حال کی مزید خرابی کو روکنے کی کوششوں کی حمایت‘ کو تسلیم کیا۔**\n\nپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے منگل کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 275ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی۔\n\nکانفرنس کے دوران اس بات کو دہرایا گیا کہ ’خطے میں امن و استحکام اجتماعی تحمل، ذمہ داری اور خودمختاری کے احترام سے جڑے ہوئے ہیں۔‘\n\nبیان کے مطابق فورم نے موجودہ داخلی اور خارجی سکیورٹی ماحول کا جامع جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ’دہشت گرد نیٹ ورکس کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے، ان کے معاون ڈھانچے کو تباہ کرنے اور پاکستان میں انہیں کسی بھی قسم کی آپریشنل گنجائش سے محروم رکھنے کے لیے موجودہ آپریشنل رفتار کو برقرار رکھا جائے گا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nفورم نے آپریشن غضب للحق کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کے معاون ڈھانچے کی مسلسل کمزوری کو تسلیم کیا اور نوٹ کیا کہ ’افغان طالبان حکومت کی غیر معقول اور غلط پالیسی، جس کے تحت خوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں اور افغان عوام کے مفادات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، الٹا اثر ڈال رہی ہے اور پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔‘\n\nبیان کے مطابق اس موقعے پر طالبان حکومت کی جانب سے جاری حالیہ پروپیگنڈا مہم کے رجحان کا بھی نوٹس لیا، جس میں پاکستان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ افغانستان کے اندر شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ’جس کا مقصد اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا اور مظلومیت کا تاثر دینا ہے۔‘\n\nفورم نے ان بے بنیاد الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ’پاکستان کی دفاعی کارروائیاں مرکوز، درست اور صرف دراندازوں، دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون ڈھانچوں کے خلاف ہیں۔‘\n\nقوم اور مسلح افواج کو معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کور کمانڈرز نے کہا کہ ’معرکۂ حق کی قومی سطح پر یاد منانا انڈیا کی متکبرانہ سیاسی ذہنیت کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم متحد، مضبوط اور مکمل طور پر تیار ہے۔‘\n\nمزید کہا گیا کہ ’یہ عوام، حکومت اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے، جو تمام داخلی و خارجی چیلنجز کے مقابلے میں بنیان مرصوص کی طرح متحد کھڑی ہے۔‘\n\nکانفرنس میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جاری مظالم، ماورائے عدالت قتل اور آبادیاتی تبدیلیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی ’غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت‘ کا اعادہ کیا۔\n\nچیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ معیار اور جنگی صلاحیت کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمانڈرز کو ہدایت دی کہ ’بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اعلیٰ ترین سطح پر چوکس رہیں اور آپریشنل تیاری اور موافقت برقرار رکھیں۔‘\n\nانہوں نے ’پیشہ ورانہ مہارت، مربوط ردِعمل کے نظام اور روایتی و غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فعال اقدامات پر مسلسل توجہ کی ضرورت پر زور دیا۔‘\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nکور کمانڈر کانفرنس\n\nپاکستانی فوج\n\nافغان طالبان\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ ’معرکۂ حق کی قومی سطح پر یاد منانا انڈیا کی متکبرانہ سیاسی ذہنیت کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم متحد، مضبوط اور مکمل طور پر تیار ہے۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مئی 5, 2026 - 18:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 5 مئی 2026 کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 275ویں کور کمانڈرز کانفرنس (آئی ایس پی آر)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nہشت گردی اور سیاسی مفادات کا گٹھ جوڑ مسترد: کور کمانڈرز\n\nانڈین پراکسیز کے خلاف کارروائیاں ناگزیر: کور کمانڈرز کانفرنس\n\nافغان طالبان نے چند ڈرونز داغے جو مار گرائے: پاکستان فوج\n\nمودی کِلر اور عاصم منیر ایک فائٹر ہیں: صدر ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nکشیدگی سے گریز، خطے میں تحمل اور دہشت گردی کے خاتمے کا عزم: کور کمانڈرز کانفرنس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "کشیدگی سے گریز، خطے میں تحمل اور دہشت گردی کے خاتمے کا عزم: کور کمانڈرز کانفرنس"
}