{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiatvipdipdjj4rhypyt4gzmis6q2emkxddmhnrnqu3l32kilyrjke",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3ml3qd5x4naf2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidy3yf6yc6rxaodscyhqn6mg4pubdouphecsgkw2gncxpc44xieei"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 71243
},
"path": "/node/185775",
"publishedAt": "2026-05-05T07:52:46.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"@MohamedBinZayed",
"May 5, 2026",
"ایران",
"امریکہ",
"یو اے ای",
"شہباز شریف",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news",
"@CMShehbaz"
],
"textContent": "**پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو ایک بیان میں متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیز فائر کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔**\n\nشہباز شریف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اپنے اماراتی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان گذشتہ روز ایک بار پھر کشیدگی دکھائی دی جب آبنائے ہرمز میں ایک دوسرے پر حملوں کے دعوے کیے گئے جبکہ گذشتہ رات متحدہ عرب امارات میں بھی میزائلوں اور ڈرونز سے عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔\n\nفجیرہ میں حکام نے پیر کی شب بتایا کہ فجیرہ آئل انڈسٹریز زون میں ایک حملے میں تین انڈین شہری زخمی ہوئے۔\n\nحکام نے کہا کہ وہ معمولی زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔\n\n> Pakistan strongly condemns the missile and drone attacks on civilian infrastructure in the United Arab Emirates last night. I express full solidarity with His Highness @MohamedBinZayed. Pakistan stands firmly with our Emirati brothers and sisters as well as with the Government of…\n>\n> — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 5, 2026\n\nمتحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایران سے آنے والے چار کروز میزائل ڈیٹیکٹ کیے گئے۔ تین کو علاقائی سمندری حدود میں کامیابی سے روکا گیا جبکہ چوتھا سمندر میں گر گیا۔\n\nتاہم پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کسی بھی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ سیز فائر کا احترام ضروری ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کو روکنے میں پاکستان نے اب تک اہم کردار ادا کیا ہے اور اسی کی ثالثی کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر ممکن ہوا۔\n\nوزیر اعظم پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ’یہ نہایت ضروری ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے تاکہ مذاکرات کے لیے ضروری سفارتی راستہ نکالا جا سکے، جو خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار کرے۔‘\n\nاس سے قبل سعودی عرب نے بھی خطے میں تازہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا۔\n\nسعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، مزید تصادم سے گریز اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔\n\nبیان میں کہا گیا ’پاکستان کی ثالثی و سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں تاکہ ایک سیاسی حل تک پہنچا جا سکے جو خطے کو مزید تناؤ، امن و استحکام کی خرابی سے بچائے کیونکہ یہ نہ خطے اور نہ ہی دنیا کے مفاد میں ہے۔‘\n\nایران\n\nامریکہ\n\nیو اے ای\n\nشہباز شریف\n\nوزیراعظم شہباز شریف کے مطابق جنگ بندی برقرار رکھنا بہت اہم ہے تاکہ مذاکرات کے لیے ضروری سفارتی راستہ نکالا جا سکے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مئی 5, 2026 - 12:45\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف 28 اکتوبر، 2025 کو ریاض میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسعودی عرب کو خطے میں تازہ کشیدگی پر تشویش\n\nفجیرہ: ایرانی میزائل حملے میں 3 انڈین شہری زخمی\n\nامریکہ سے پاکستان کے حوالے کیا گیا بحری عملہ ایران پہنچ گیا\n\nSEO Title:\n\nپاکستان کی یو اے ای پر حملوں کی مذمت، سیز فائر برقرار رکھنے کا مطالبہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان کی یو اے ای پر حملوں کی مذمت، سیز فائر برقرار رکھنے کا مطالبہ"
}