{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidfi6hhs57qscf25fvpuqgxntewws2x6xzpgjq4smxtyv4ip2lloy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3ml3cqvaj2f62"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiaictd6xsc6mouk3ck2ipj325tzxj7zbjuzrwbnftal6z7zfqvofm"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 77017
  },
  "path": "/node/185769",
  "publishedAt": "2026-05-05T03:05:11.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "سعودی عرب",
    "امریکہ",
    "ایران",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**سعودی عرب نے امریکہ اور ایران کے درمیان خطے میں تازہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔**\n\nوزارت خارجہ کی جانب سے منگل کی شب جاری ہونے والے بیان میں سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، مزید تصادم سے گریز اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔\n\nبیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کی ثالثی و سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں تاکہ ایک سیاسی حل تک پہنچا جا سکے جو خطے کو مزید تناؤ، امن و استحکام کی خرابی سے بچائے، کیونکہ یہ نہ خطے اور نہ ہی دنیا کے مفاد میں ہے۔‘\n\nسعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری جہاز رانی کی آزادی کی بحالی کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے جہازوں کی بلا رکاوٹ، محفوظ اور پُرامن آمدورفت یقینی بنانے کا مطالبہ کا۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان خطے میں اور خاص طور پر آبنائے ہرمز میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے جہاں امریکہ نے پیر کو اس نے ’امریکی بحریہ اور تجارتی جہازوں‘ کو نشانہ بنانے والے متعدد ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرانے اور ایران کی چھ چھوٹی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب امریکی افواج آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا نام دیا ہے۔\n\nصدر ٹرمپ کے ’پرواجیکٹ فریڈم‘ پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ دراصل ’پروجیکٹ ڈیڈلاک‘ کے مترادف ہے۔\n\nایکس پر جاری بیان میں ایرنی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ’آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔‘\n\nدوسری جانب فجیرہ میں حکام کا کہنا ہے کہ فجیرہ آئل انڈسٹریز زون (FOIZ) میں ایک حملے میں تین انڈین شہری زخمی ہوئے۔ حکام نے کہا کہ وہ معمولی زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔\n\nاس کے علاوہ، متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے گذشتہ شب کہا تھا کہ ایران سے ملک کی طرف آنے والے چار کروز میزائل ڈیٹیکٹ کیے گئے۔ تین کو علاقائی سمندری حدود میں کامیابی سے روکا گیا، جبکہ چوتھا سمندر میں گر گیا۔\n\nپاکستان\n\nسعودی عرب\n\nامریکہ\n\nایران\n\nسعودی وزارت خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، مزید تصادم سے گریز اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مئی 5, 2026 - 08:00\n\nMain image:\n\n> <p>ایرانی خبر رساں ایجنسی اسنا کی جانب سے 4 مئی 2026 کو جاری کی گئی اس تصویر میں بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز میں بندر عباس کے نزدیک، لنگر انداز دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nفجیرہ: ایرانی میزائل حملے میں 3 انڈین شہری زخمی\n\nامریکہ سے پاکستان کے حوالے کیا گیا بحری عملہ ایران پہنچ گیا\n\nآبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی پر امریکہ کی وارننگ\n\nایران سے ’بہت مثبت بات چیت‘ جاری ہے: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nسعودی عرب کو خطے میں کشیدگی پر تشویش، پاکستانی ثالثی کی کوششوں کی حمایت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "سعودی عرب کو خطے میں کشیدگی پر تشویش، پاکستانی ثالثی کی کوششوں کی حمایت"
}