{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreici5du34ig735qtturuj6k7cvn5zx64bioiza6iye3hduxtbovsoa",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3ml33er7x6262"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifih36wfgnyiklgtwx5djqxgktyohczvws6lv5ec5mv7dd5eujyy4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 90129
},
"path": "/node/185765",
"publishedAt": "2026-05-04T15:13:04.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"May 4, 2026",
"pic.twitter.com/68hSeZfGXO",
"https://t.co/vfONGBTF26",
"pic.twitter.com/LMMSnzNzjh",
"pic.twitter.com/VFxovxLU6G",
"ایران جنگ",
"امریکہ",
"پاسداران انقلاب",
"آبنائے ہرمز",
"بحری جہاز",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news",
"@IrnaEnglish",
"@CENTCOM",
"@flightradar24"
],
"textContent": "**ایران کا یو اے ای پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا: فوجی عہدیدار**\n\nایک سینیئر ایرانی فوجی عہدیدار نے پیر کو کہا ہے کہ ایران کا متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔\n\n> A senior military official: Iran had no plan to target the UAE.\n>\n> — IRNA News Agency (@IrnaEnglish) May 4, 2026\n\nایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے سینیئر فوجی عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ ’تہران کا متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔‘\n\n* * *\n\n**ایران نے غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو نشانہ بنایا: صدر ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام پیر کو کہا کہ ایران نے جہازوں کی نقل و حرکت سے متعلق ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے دوران غیر جانبدار ممالک کو بھی نشانہ بنایا، جن میں جنوبی کوریا کا کارگو جہاز بھی شامل ہے۔\n\nٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کو اس صورت حال کے پیش نظر اس مشن میں شامل ہونے پر غور کرنا چاہیے۔\n\n\n\n\nصدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فورسز نے سات ’تیز رفتار‘ چھوٹی کشتیوں کو مار گرایا ہے اور ایران کے پاس زیادہ وسائل باقی نہیں رہے۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریائی جہاز کے علاوہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دیگر جہازوں کو فی الحال کوئی نقصان نہیں پہنچا۔\n\nانہوں نے اعلان کیا کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ڈین کین کل صبح اس معاملے پر نیوز کانفرنس کریں گے۔\n\n* * *\n\n**آبنائے ہرمز سے محفوظ گزر یقینی بنانے کی کوششیں جاری: امریکی کمانڈر**\n\nامریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ خلیج عرب میں اس وقت دنیا کے 87 ممالک کے جہاز موجود ہیں، جو غیر جانبدار فریق ہیں۔\n\nسینٹ کام کے ایکس پر جاری بیان میں ’پروجیکٹ فریڈم‘ پر بات کرتے ہوئے امریکی کمانڈر نے کہا کہ گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران درجنوں جہازوں اور شپنگ کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ آبنائے ہرمز سے آمدورفت کو برقرار رکھا جا سکے۔\n\n> Remarks to media today from Adm. Brad Cooper, CENTCOM commander, on Project Freedom: pic.twitter.com/68hSeZfGXO\n\n> — U.S. Central Command (@CENTCOM) May 4, 2026\n\nایڈمرل کوپر نے مزید کہا کہ ’یہ اقدامات صدر ٹرمپ کے اس مؤقف کے مطابق ہیں جس کا مقصد اس اہم اور تنگ تجارتی گزرگاہ سے جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانا ہے۔‘\n\nایڈمرل کوپر نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ موجودہ کشیدہ صورت حال کے باوجود عالمی تجارت متاثر نہ ہو اور غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔\n\n* * *\n\n**متحدہ عرب امارات جانے والی پروازوں کا رخ تبدیل: فلائٹ ریڈار 24**\n\nپروازوں پر نظر رکھنے والے ادارے ’فلائٹ ریڈار 24‘ کے مطابق خطے میں حملوں کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد متحدہ عرب امارات جانے والی متعدد پروازوں کا رخ تبدیل کر کے مسقط کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔\n\n> Multiple flights bound for the UAE diverting to Muscat amid reported attacks on the region. https://t.co/vfONGBTF26 pic.twitter.com/LMMSnzNzjh\n\n> — Flightradar24 (@flightradar24) May 4, 2026\n\nفلائٹ ریڈار 24**** کی**** ایکس پر جاری ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ دبئی اور شارجہ جانے والی پروازیں فی الحال روکی گئی ہیں، جبکہ مقامی اطلاعات کے مطابق فضائی دفاعی نظام متحرک کیا جا رہا ہے۔\n\n* * *\n\n**فجیرہ: ایرانی میزائل حملے میں 3 انڈین شہری زخمی**\n\nفجیرہ میں حکام کا کہنا ہے کہ فجیرہ آئل انڈسٹریز زون (FOIZ) میں پہلے رپورٹ کیے گئے ایک حملے میں تین انڈین شہری زخمی ہوئے تھے۔ حکام نے کہا کہ وہ معمولی زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔\n\nاس کے علاوہ، متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران سے ملک کی طرف آنے والے چار کروز میزائل ڈیٹیکٹ کیے گئے۔ تین کو علاقائی سمندری حدود میں کامیابی سے روکا گیا، جبکہ چوتھا سمندر میں گر گیا۔\n\n* * *\n\n**گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی جہاز یا ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا، امریکی بیان غلط: ایران**\n\nایران نے آج کہا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا، اس بارے میں امریکی بیان غلط ہیں۔\n\nارنا پر موجود پاسداران انقلاب کی سٹیٹمنٹ میں پیر کو کہا گہا ہے کہ ’گذشتہ گھنٹوں میں کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرے اور امریکی حکام کے بیانات بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں نیز دیگر کوئی بھی بحری نقل و حرکت ان اصولوں کے منافی ہے۔‘\n\n> IRGC: No commercial vessels or oil tankers have passed through the Strait of Hormuz in the past several hours, and the claims made by US officials are baseless and completely false.\n\n> — IRNA News Agency (@IrnaEnglish) May 4, 2026\n\nپیر کو ہی امریکہ کی مرکزی کمان (CENTCOM) نے کہا تھا کہ امریکی بحریہ کے کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ امریکی افواج پراجیکٹ فریڈم کی حمایت کر رہی ہیں اور ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی کو نافذ کر رہی ہیں۔\n\n> CLAIM: Iranian state media claims that Iran's Islamic Revolutionary Guard Corps hit a U.S. warship with two missiles.\n>\n> TRUTH: No U.S. Navy ships have been struck. U.S. forces are supporting Project Freedom and enforcing the naval blockade on Iranian ports. pic.twitter.com/VFxovxLU6G\n\n> — U.S. Central Command (@CENTCOM) May 4, 2026\n\nقبل ازاں ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے رپورٹ کیا کہ ایک امریکی جنگی جہاز کو آبنائے ہرمز کے جنوبی داخلی مقام پر واقع بندرگاہ جاسک کے قریب دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ آبنائے عبور کرنے کی کوشش ترک کرتے ہوئے واپس مڑ گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدوسری جانب (روئٹرز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’امریکہ پیر کی صبح سے ایک آپریشن شروع کرے گا تاکہ آبنائے میں پھنسے جہازوں کو ’انسانی ہمدردی‘ کے تحت نکالا جا سکے۔‘ جس کے بعد ایرانی بحریہ نے بیان دیا (ارنا) کہ اس نے آبنائے ہرمز میں ’دشمن جنگی جہازوں کے داخلے کو تیز اور فیصلہ کن وارننگ دے کر روک دیا ہے۔‘\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nپاسداران انقلاب\n\nآبنائے ہرمز\n\nبحری جہاز\n\nمتحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران سے ملک کی طرف آنے والے چار کروز میزائل ڈیٹیکٹ کیے گئے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مئی 4, 2026 - 23:45\n\nMain image:\n\n> <p>ایک کارگو جہاز کو 25 فروری 2026 کو فجیرہ کے ساحل کے قریب آبنائے ہرمز میں دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ سے پاکستان کے حوالے کیا گیا بحری عملہ ایران پہنچ گیا\n\nایران سے ’بہت مثبت بات چیت‘، ہرمز سے جہازوں کو نکالنے کا آپریشن: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nفجیرہ: ایرانی میزائل حملے میں 3 انڈین شہری زخمی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "فجیرہ: ایرانی میزائل حملے میں 3 انڈین شہری زخمی"
}