{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihtm4uzdylckuuftjwhnscmjwpurepeogxsi2pqjjtx3ti5mjinba",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkye6t6poar2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidovijgikcbw5xuvody6l6ninvadgzwxf225ee4y5c64di453hfzy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 183622
},
"path": "/node/185752",
"publishedAt": "2026-05-03T14:19:31.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"View this post on Instagram",
"A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)",
"کرکٹ",
"پی ایس ایل 11",
"پشاور زلمی",
"حیدرآباد کنگزمین",
"پی ایس ایل فائنل",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لاہور میں اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر 11ویں ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔**\n\nپشاور زلمی کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس کے ابتدائی بلے باز جلد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر محمد حارث چھ اور کپتان بابر اعظم صفر پر پویلین لوٹے۔ ان کے بعد کوشل مینڈس بھی صرف نو رنز بنا پائے۔\n\nان کے بعد آنے والے ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے بیٹنگ جو سہارا دیا اور اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے۔ ایرون ہارڈی نے 56 اور عبدالصمد نے 48 رنز بنائے۔\n\nزلمی نے 16ویں اوور میں ہدف پورا کرتے ہوئے فائنل پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔\n\nحیدرآباد کی جانب سے محمد علی تین وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔\n\nقذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nحیدرآباد کے بلے بازوں نے اننگز کا اچھا آغاز کیا لیکن پاور پلے اور اس کے بعد مسلسل گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے وہ بورڈ پر بڑا سکور لگانے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 18ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔\n\nکنگزمین کی جانب سے صائم ایوب نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے جب کہ ان کے علاؤہ دوسرا کوئی بھی بلے باز 20 سے زیادہ زنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔\n\nپشاور زلمی نے میچ میں اچھی بولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور کئی اچھے کیچ پکڑے اور بلے بازوں کو رن آؤٹ کیا۔\n\nزلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے چار، ناہید رانا نے دو اور سفیان مقیم اور محمد باسط نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)\n\nفائنل کے لیے پہلے ہی تمام ٹکٹس بک گئیں تھیں اور پورا سٹیڈیم تماشائیوں سے بھر ہوا تھا جہاں میچ سے پہلے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گلوکاروں اور دیگر آرٹس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔\n\nدوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے جمعے کو اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔\n\nاس سے قبل پہلے ایلیمنیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو آٹھ وکٹوں سے شسکت دی تھی جب کہ کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی کے ہاتھوں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا تھا اور زلمی نے فائنل کا براہ راست رسائی حاصل کر لی تھی۔\n\nکرکٹ\n\nپی ایس ایل 11\n\nپشاور زلمی\n\nحیدرآباد کنگزمین\n\nپی ایس ایل فائنل\n\nحیدرآباد کنگزمین بورڈ پر بڑا سکور لگانے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 18ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مئی 3, 2026 - 23:45\n\nMain image:\n\n> <p>تین مئی 2026 کو لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں پشاور زلمی کی ٹیم جیت کے بعد جشن مناتے ہوئے (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکیا پی ایس ایل 11 سے پاکستان کرکٹ کو کچھ فائدہ ہوا؟\n\nپی ایس ایل 11: 5 پاکستانی سٹارز جو ٹی 20 کے آسمان پر جگمگا سکتے ہیں\n\nپی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، حیدر آباد کنگز مین فائنل میں\n\nپشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا\n\nSEO Title:\n\nپشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا"
}