{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigogvmx7fbrczlv7l42yyaxyti7odcuf3jdsy7x2pcpw6chvbs54u",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkvmzftuul22"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibcvms6pxy4ekdzbzgxykproqo4q7jgm5rbwqydfc24lmo4fue5cm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 105845
},
"path": "/node/185739",
"publishedAt": "2026-05-02T04:59:29.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"خیبر پختونخوا",
"ڈرون",
"سہیل آفریدی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے جمعے کو کہا کہ وہ اپنے صوبے میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کر سکتے ہیں کیونکہ ان حملوں کے نتیجے میں ’ضمنی جانی نقصان‘(collateral damage) ہو رہا ہے۔**\n\nسہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام میں ’انتقام کے جذبات‘ کو جنم دے رہے ہیں اور دہشت گردی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔\n\nانہوں نے کہا یہ اجلاس ’مسلسل ڈرون حملوں‘ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ضمنی جانی نقصان کے باعث بلایا گیا ہے، جو خیبر پختونخوا کے لیے ’ایک وبال بن چکا ہے۔‘\n\nاجلاس سے قبل جمعرات کو انہوں نے ایسے واقعات میں ہونے والے ضمنی جانی نقصان کو جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کا عندیہ دیا تھا۔\n\nجمعرات کو انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ڈرون حملوں کے خلاف ہفتے کو ایک جرگہ بلایا جائے گا۔\n\n**ڈرون حملے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی**\n\nجمعے کی رات افغانستان کی جانب سے ایک مشتبہ سرحد پار کواڈ کاپٹر حملے میں خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں دو پاکستانی اہلکار زخمی ہو گئے۔\n\nحکام کے مطابق کواڈ کاپٹر نے یکم مئی کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے تحصیل بازئی میں ایک سکیورٹی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔\n\nواقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔\n\n**’افغان طالبان کے سرحد پار حملے ناقابل قبول‘**\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nادھر پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’افغان طالبان کی جانب سے کے پی کے سرحدی اضلاع میں بے گناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے غیر انسانی اور پرتشدد سلسلے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔‘\n\nانہوں نے کہا یہ کارروائیاں ’ان کی انسانی جان کے بارے میں سنگدلانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔‘\n\nبیان کے مطابق ’ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے کل کے پریس بیان کے مطابق صرف باجوڑ ضلعے میں ہی نو شہری، جن میں چھ معصوم بچے اور خواتین شامل ہیں، بلاجواز اور مجرمانہ طور پر افغان طالبان اور ان کے انڈین سرپرست فتنہ الخوارج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں شہید ہوئے، جب کہ 12 افراد (جن میں سات خواتین اور ایک کم عمر بچہ شامل ہے) زخمی ہوئے۔‘\n\nانہوں نے مزید لکھا ’آج بھی بدقسمتی سے تین شہری کرکٹ کھیلتے ہوئے فتنہ الخوارج کے بے باک اور شرمناک کواد کاپٹر حملے میں زخمی ہوئے۔‘\n\nحکومت پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو فتنہ الخوارج پکارتی ہے۔\n\nخیبر پختونخوا\n\nڈرون\n\nسہیل آفریدی\n\nسہیل آفریدی کے مطابق ڈرون حملےعوام میں انتقام کے جذبات کو جنم دے رہے ہیں اور دہشت گردی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, مئی 2, 2026 - 10:00\n\nMain image:\n\n> <p>خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 30 جنوری، 2026 کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کر رہے ہیں (انڈپیںڈنٹ اردو)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nخیبر پختونخوا پولیس کی اینٹی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوششیں\n\nافغان طالبان نے چند ڈرونز داغے جو مار گرائے: پاکستان فوج\n\nانڈیا چین کے نئے ایٹلس ڈرون نظام سے پریشان\n\nڈرون بمقابلہ ڈرون: یوکرین نے جنگ کا نقشہ بدل دیا\n\nSEO Title:\n\nخیبر پختونخوا میں ڈرون حملے، وزیر اعلیٰ کا احتجاج کا عندیہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے، وزیر اعلیٰ کا احتجاج کا عندیہ"
}