{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibq5yygsm6u7lh6clfanumazh37tmqkmidbunto5dmxncj4tou76i",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkvmydgwmu22"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidwnfli55ylml2oghkzdkaiwipryzuxy2ex4ketz5mgjh5rvhoaii"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 110511
},
"path": "/node/185744",
"publishedAt": "2026-05-02T14:27:47.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران جنگ",
"آبنائے ہرمز",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"امریکی پابندی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "**امریکہ نے ہفتے کو عالمی شپنگ کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی کریں گی تو انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔**\n\nایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے آفس آف فارن ایسٹس کنٹرول (او ایف اے سی) کی جانب سے جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ایران کو کی جانے والی ادائیگیاں، چاہے وہ نقد رقم، ڈیجیٹل اثاثوں، غیر رسمی لین دین یا دیگر شکلوں میں ہوں، پابندیوں کا باعث بن سکتی ہیں۔\n\nآبنائے ہرمز، جو خلیج فارس کے دہانے پر واقع ایک اہم سمندری راستہ ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل اور گیس کی تجارت گزرتی ہے، اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا مرکز بنا ہوا ہے۔\n\nایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا کر اور دھمکیاں دے کر اس راستے کو مؤثر طور پر بند کر دیا تھا جبکہ بعد میں کچھ جہازوں کو اپنی ساحلی حدود کے قریب متبادل راستوں سے گزرنے کی اجازت دی، جس کے عوض فیس بھی وصول کی گئی۔\n\nامریکہ نے اس کے جواب میں 13 اپریل کو ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کر دی، جس کے باعث ایرانی آئل ٹینکرز کی آمد و رفت متاثر ہوئی اور ملک کی تیل آمدنی میں کمی آئی۔\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی تازہ تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات فون پر جاری ہیں۔\n\n**ہرمز کا کنٹرول ایران کا ’حق‘**\n\nدوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے لیے تیل کی صنعت کو نیشنلائز کرنے جتنا اہم ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر علی نیک زاد نے ہفتے کو کہا کہ آبنائے ہرمز کے نئے انتظام کو ملک کی تیل کی صنعت کو نیشنلائز کرنے جتنا اہم سمجھا جانا چاہیے۔\n\nعلی نیک زاد نے بندر عباس کے دورے کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز کو اب اندرون ملک اور عالمی سطح پر ایران کے سب سے ’اہم ہتھیار‘ کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔\n\nانہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران اس اہم آبی گزرگاہ کے انتظام کے اپنے ’حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔‘\n\nنائب سپکیر کے مطابق، آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ضوابط 12 نکات پر مشتمل ہیں اور انہیں واضح حکمت عملی کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے۔\n\nآٹھ اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی ہوئی تاکہ مذاکرات کا راستہ ہموار کیا جا سکے، جس کا ایک مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بھی تھا۔ تاہم، اس کے ایک دن بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کر دی۔\n\nایران نے اس اقدام کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا اور آبنائے ہرمز میں پابندیاں برقرار رکھیں، جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد توانائی کی ترسیل ہوتی ہے۔\n\nایران جنگ\n\nآبنائے ہرمز\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکی پابندی\n\nآبنائے ہرمز جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل اور گیس کی تجارت گزرتی ہے، اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا مرکز بنا ہوا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, مئی 2, 2026 - 19:15\n\nMain image:\n\n> <p>آبنائے ہرمز کے ارد گرد جہاز رانی کے راستوں میں خلل نے عالمی توانائی کے بہاؤ کو متاثر کیا ہے، جس میں روزانہ لاکھوں بیرل تیل کی پیداوار میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ عالمی منڈیوں پر بھی اثرات مرتب کرتی ہے (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nجی سی سی کی ایرانی حملوں کی مذمت، آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ\n\nآبنائے ہرمز کی صورت حال پاکستان پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے: عاصم افتخار\n\nایران ’تباہی کی حالت‘ میں ہے، آبنائے ہرمز جلد از جلد کھلوانا چاہتا ہے: صدر ٹرمپ\n\nآبنائے ہرمز ایران کے معاہدہ نہ کرنے تک بند رہے گی: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nآبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی پر امریکہ کی شپنگ کمپنیوں کو وارننگ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی پر امریکہ کی شپنگ کمپنیوں کو وارننگ"
}