{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiftmindwrd2mdh5okt7pewu4u74hsu5rxscyqva4ya7jezg7eox44",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mksp4xhefwu2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreie4c5cfeeobs7nuiva6fehtxfrhyz5us6dtf7m6rqt6cgfkqxp3n4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 81160
  },
  "path": "/node/185720",
  "publishedAt": "2026-05-01T03:30:11.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "April 30, 2026",
    "صمود فلوٹیلا",
    "اسرائیل",
    "غزہ",
    "غزہ پر اسرائیلی حملہ",
    "فلسطین",
    "دفتر خارجہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "video",
    "@ForeignOfficePk"
  ],
  "textContent": "**پاکستان اور 10 دیگر ممالک نے جمعے کو غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔**\n\nپاکستان، ترکی، برازیل، اردن، سپین، ملائیشیا، بنگلہ دیش، کولمبیا، مالدیپ، جنوبی افریقہ اور لیبیا کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ ایک پرامن شہری اور انسانی ہمدردی کا اقدام تھا جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ غزہ میں انسانی المیے کی جانب مبذول کرانا تھا۔\n\nمشترکہ بیان کے مطابق: ’بحری جہازوں پر اسرائیلی حملے اور بین الاقوامی پانیوں میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست عالمی قانون اور عالمی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘\n\nبیان میں شہری کارکنوں کی سلامتی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان کی فوری رہائی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔\n\n\nبیان میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ، عالمی قانون کی بالادستی اور اس کی خلاف ورزیوں پر احتساب یقینی بنانے کے لیے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے۔\n\nپاکستان نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر امدادی فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں عالمی پانیوں میں گلوبل صمود فلوٹیلا کو غیر قانونی طور پر روکنے اور اس پر سوار کارکنوں کی غیر قانونی حراست کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔‘\n\n>\n>  Joint Statement by the Foreign Ministers of Pakistan, Bangladesh, Brazil, Colombia, Jordan, Libya, Malaysia, Maldives, South Africa, Spain and Turkiye Regarding the Israeli Assaults on the Global Sumud Flotilla, 30 April 2026\n>  — Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) April 30, 2026\n\nانہوں نے کہا کہ ’قابض اسرائیلی طاقت‘ کی جانب سے عالمی قانون کی یہ کھلی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی فراہمی میں دانستہ رکاوٹ ایک بار پھر اسرائیل کے مسلسل استثنیٰ کو ظاہر کرتی ہے۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جانب سے عالمی قانون کی بار بار ہونے والی خلاف ورزیوں کو ختم کرانے، غزہ کا محاصرہ اٹھانے اور فلوٹیلا پر سوار تمام امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کی فوری رہائی یقینی بنانے کے لیے مداخلت کرے۔\n\nفرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گلوبل صمود فرانس کی ترجمان ہیلن کورون نے اس سے قبل ایک آن لائن پریس کانفرنس میں بتایا کہ غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا کو روکنے کا آپریشن یونانی جزیرے کریٹ کے قریب، غزہ کے ساحل سے ایسے فاصلے پر ہوا جس کی ’مثال نہیں ملتی‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدوسری جانب اسرائیل نے جمعرات کو کہا کہ کریٹ کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا پر اس کی فوج کی جانب سے روکے گئے درجنوں کارکنوں کو یونان لے جایا جائے گا۔\n\nاسرائیل کی وزارت خارجہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ 20 سے زائد کشتیوں سے لگ بھگ 175 کارکنوں کو اتارا گیا ہے۔\n\nیہ فلوٹیلا غزہ پر اسرائیل کا محاصرہ توڑنے کے خواہاں فلسطین حامی کارکنوں کی تازہ ترین کوشش تھی، منتظمین کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 211 ہے جن میں پیرس کی ایک سٹی کونسلر بھی شامل ہیں۔\n\nاسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون ساعر نے ایکس پر لکھا کہ ’یونانی حکومت کی مشاورت سے، فلوٹیلا کے بحری جہازوں سے اسرائیلی جہاز میں منتقل کیے گئے افراد کو آنے والے گھنٹوں میں یونان کے ایک ساحل پر اتار دیا جائے گا۔‘\n\nصمود فلوٹیلا\n\nاسرائیل\n\nغزہ\n\nغزہ پر اسرائیلی حملہ\n\nفلسطین\n\nدفتر خارجہ\n\nمشترکہ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور اس کی خلاف ورزیوں پر احتساب یقینی بنانے کے لیے اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مئی 1, 2026 - 08:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستانی پولیس افسران 18 جنوری 2024 کو اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے باہر موجود ہیں (عامر قریشی/ اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nحکومت فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق کی حفاظت یقینی بنائے: اہلیہ\n\nاسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی روک لیا: منتظمین\n\n’فلوٹیلا زندہ باد‘ کے نعرے: گریٹا تھنبرگ سمیت درجنوں کارکن اسرائیل سے رہا\n\nگریٹا تھنبرگ سے اسرائیلی فورسز کا جانوروں جیسا سلوک: فلوٹیلا کارکن\n\nSEO Title:\n\nپاکستان سمیت 11 ممالک کی غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستان سمیت 11 ممالک کی غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت"
}