{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicebkrknlspudgxbcjrkpojznsa6kynoqq6jn62pvp6zulsmubtpy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mksp47mm6422"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibdjrm6fsvlg2kmeb2ehxfsrry76sqchcuyj6se2a4osgjevlv4ay"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 59489
},
"path": "/node/185729",
"publishedAt": "2026-05-01T10:37:40.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"بجلی",
"لوڈشیڈنگ",
"اویس لغاری",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"معیشت",
"video"
],
"textContent": "**وفاقی وزیر برائے توانائی اويس لغاری نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے اور صورت حال اب معمول پر آ رہی ہے۔**\n\nاپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ملک کو ایل این جی کی سپلائی موصول ہوئی ہے، جبکہ پن بجلی کی پیداوار بھی بڑھ کر چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے، جس سے بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔\n\nوزیر توانائی نے یاد دلایا کہ تقریباً پندرہ روز قبل ملک میں بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اس وقت ایک پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی گئی تھی کہ لوڈشیڈنگ کسی غفلت، نظام کی خرابی یا پیداواری صلاحیت میں کمی کے باعث نہیں تھی۔\n\nانہوں نے کہا کہ اس بحران کی اصل وجہ گیس کی قلت تھی، جو اس لیے پیدا ہوئی کہ عالمی حالات کے باعث ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوئی، خاص طور پر امریکہ ایران کشیدگی کے تناظر میں سپلائی چین میں رکاوٹیں آئیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاويس لغاری نے مزید وضاحت کی کہ اگر حکومت لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ڈیزل یا فرنس آئل کے ذریعے بجلی پیدا کرتی، تو اس کی لاگت بہت زیادہ ہوتی، جس کا بوجھ براہِ راست صارفین پر پڑتا۔ ان کے مطابق حکومت نے عوام کو مہنگی بجلی سے بچانے کے لیے متوازن حکمت عملی اختیار کی۔\n\nانہوں نے ایک اہم نکتہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی مجموعی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 46 ہزار میگاواٹ نہیں بلکہ تقریباً 32 ہزار میگاواٹ ہے اور اس حوالے سے غلط فہمیاں پائی جا رہی تھیں۔\n\nآخر میں وزیر توانائی نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کسی بھی ممکنہ اضافے سے صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی، تاکہ عوام پر مزید مالی بوجھ نہ پڑے۔\n\nاس سے قبل ملک بھر سے صارفین روزانہ 10، 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی شکایت کر رہے تھے۔ پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ اس کی بڑی وجہ پن بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی ہے، جس کے باعث حکام کو کئی علاقوں میں شام کے مصروف اوقات کے دوران لوڈ مینیجمنٹ کا دورانیہ بڑھا کر پانچ گھنٹے تک کرنا پڑ رہا ہے۔\n\nاس وقت وفاقی وزیر توانائی نے کہا تھا کہ ملک کو تقریباً 4 ہزار میگا واٹ سے زائد شارٹ فال کا سامنا ہے اور شہری اور دیہی علاقوں میں برابر کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جو کہ ایک ’عارضی‘ اقدام ہے۔\n\nانہوں نے بتایا کہ چند دن قبل قیمتوں میں اضافے کے باعث ڈھائی گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔\n\nپریس کانفرنس کے دوران وزیر توانائی نے کہا کہ ’خلیج کی صورت حال کی وجہ سے ہمارے تقریباً سارے ایل این جی پلانٹس کو گیس کی سپلائی بند ہے۔ ان تمام ایل این جی پلانٹس کی پیداواری صلاحیت 6000 میگا واٹ ہے، جس میں سے صرف 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور وہ بھی کول گیس سے جبکہ پن بجلی سے اس سال اپریل میں 1600 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔\n\n’اگر ہمیں ایل این جی دستیاب ہوتی اور پن بجلی بھی بن رہی ہوتی تو ہم اس قابل ضرور ہیں کہ ہم اس کمی کو پورا کر پاتے۔ اس وقت ایل این جی اور پن بجلی کی کمی سے جتنا فرق پڑ رہا ہے اس کو کم کرنے کے لیے ہم فرنس آئل کے پلانٹس چلا رہے ہیں تاہم اب بھی ہمیں تقریباً 3400 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔‘\n\nوفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ 500 میگاواٹ کی قلت سے ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ بڑھتی ہے اور جب طلب 16 ہزار میگا واٹ سے بڑھ جاتی ہے تو تب ہی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔\n\nانہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’اگر بجلی کی پیداوار پن بجلی سے بڑھ جائے تو لوڈ شیڈنگ میں دو گھنٹے کی کمی ہو جائے گی۔‘\n\nبجلی\n\nلوڈشیڈنگ\n\nاویس لغاری\n\nوزیر توانائی اویس لغاری نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کسی بھی ممکنہ اضافے سے صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مئی 1, 2026 - 15:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">وفاقی وزیر برائے توانائی اويس لغاری یکم مئی 2026 کو ایک ویڈیو پیغام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کر رہے ہیں (ویڈیو گریب/ریڈیو پاکستان)</p>\n\nمعیشت\n\njw id:\n\n0hU0McrG\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\n’آبنائے ہرمز کی بندش سے گیس سپلائی معطل‘، وزیر توانائی کی لوڈ شیڈنگ پر معذرت\n\nلوڈ شیڈنگ: یو پی ایس اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ’سو فیصد‘ اضافہ\n\nدس گھنٹے کی غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں؟\n\nگوادر میں لوڈ شیڈنگ: ’بجلی کے بغیر سی پیک کیسے کامیاب ہو گا؟‘\n\nSEO Title:\n\nملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم: وزیر توانائی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم: وزیر توانائی"
}