{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicfkudtex2fxioipmwqahwpb6c4xmxwjkpj2xpskyiap53kltpz6q",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkpr7ll3dbn2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreib27tvjo3dx2yyemdpervkqcdm3wop2bryo6nzu4za4hilc32qtza"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 62314
  },
  "path": "/node/185716",
  "publishedAt": "2026-04-30T12:13:20.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "ترجمان دفتر خارجہ",
    "اسلام آباد",
    "قرۃ العین شیرازی",
    "پاکستان",
    "video"
  ],
  "textContent": "**دفتر خارجہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران میں کشیدگی کے مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے پرامید ہے اور ’سفارت کاری کی گھڑی‘ رکی نہیں ہے۔**\n\n28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملے اور تہران کی جوابی کارروائیوں کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ اگرچہ پاکستان کی ثالثی سے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ہوئی، لیکن اس دوران واشنگٹن اور تہران کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ جاری رہا۔\n\nپاکستان بطور ثالث اب بھی کشیدگی میں کمی کی کوشش کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے پیغامات کا تبادلہ جاری رہنے کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسی حوالے سے جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا: ’ہم خطے اور اس سے باہر امن اور خوشحالی کے لیے اپنی مخلص کوششیں جاری رکھیں گے۔‘\n\nبریفنگ کے بعد صحافیوں کی جانب سے کیے گئے مذاکرات کے حوالے سے سوالات پر طاہر اندرابی نے کہا کہ ’ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ بھی اسی تناظر میں تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے اہم ملاقاتیں کیں۔ صورت حال یہ ہے سفارت کاری کی گھڑی رکی نہیں ہے۔‘\n\nان کا مزید کہنا تھا: ’ہمیں جنگ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، جس نے دشمنیوں کو ختم کرنے میں مدد دی، حملے روکے، خلیجی خطے اور وسیع علاقے میں آمد و رفت اور کشیدگی ختم ہوئی۔ کئی جانیں بچائی گئیں اور انفراسٹرکچر کو نقصان سے بچایا گیا۔ اس سب سے اس مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔‘\n\nترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ’سفارتی تبادلے اور رابطوں کے ذرائع کھلے رہے۔ سہولت کاری کا عمل جاری رہا، اور موجودہ صورت حال یہ ہے کہ ہم دونوں فریقین کے ساتھ اس مسئلے کے حل کے لیے فعال طور پر مصروف ہیں۔‘\n\nبریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور حالات کو معمول پر لانے کے بنیادی مقصد سے اتفاق کیا ہے۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nان کا کہنا تھا: ’یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہم سب کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ آبنائے ہرمز ایک اہم بین الاقوامی بحری راستہ ہے اور پاکستان مسلسل جہازوں اور عملے کی حفاظت، شہری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت اور آبنائے ہرمز میں معمول کی بحالی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔‘\n\nترجمان دفتر خارجہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے، جب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکہ نے دیگر ممالک سے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں مدد کی اپیل دہرائی ہے۔\n\nامریکہ ایران کی تیل برآمدات کو محدود کرنے کے لیے بحری ناکہ بندی کر رہا ہے تاکہ اسے آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لیے دوبارہ کھولنے پر مجبور کیا جا سکے۔\n\nترجمان طاہر اندرابی نے کہا: [یہ صورت حال دنیا بھر کے ممالک بشمول خطے کو متاثر کر رہی ہے اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات نمایاں ہیں۔ اس لیے ہم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور حالات کو معمول پر لانے کے بنیادی مقصد کو تسلیم کرتے ہیں۔‘\n\nایران\n\nامریکہ\n\nترجمان دفتر خارجہ\n\nاسلام آباد\n\nترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان ’فریقین کے ساتھ اس مسئلے کے حل کے لیے فعال طور پر مصروف‘ ہے۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nجمعرات, اپریل 30, 2026 - 17:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی 30 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران (سکرین گریب/ وزارت خارجہ فیس بک اکاؤنٹ)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nkTK0Jf3u\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nجی سی سی کی ایرانی حملوں کی مذمت، آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ\n\nایران مذاکرات چاہتا ہے تو ہمارے پاس آئے یا کال کر لے: صدر ٹرمپ\n\nامریکی مطالبات پر پاکستان سے مشاورت ضروری تھی: ایران\n\nامریکہ ایران مذاکرات میں پاکستانی زبردست اور واحد ثالث ہیں: وائٹ ہاؤس\n\nSEO Title:\n\nایران، امریکہ مذاکرات کے سلسلے میں سفارت کاری رکی نہیں: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ایران، امریکہ مذاکرات کے سلسلے میں سفارت کاری رکی نہیں: پاکستان"
}