{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifrxoggbikiyy7vq2mh2zupa2kxactsiftiyilv5fimek266l2te4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkopmsnfhc62"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifpkxwpyueqozciauqajrz7wjzw4wztv6ue5ilo5ynn6pbiwfhqae"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 50665
  },
  "path": "/node/185706",
  "publishedAt": "2026-04-30T02:09:03.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "ایران",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہے: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہے، جس کے باعث بدھ کو تیل کی قیمتیں چار سال سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔\n\nتیل کی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی، جس کے خاتمے کا مطالبہ تہران کسی بھی معاہدے سے پہلے کر رہا ہے، بمباری سے زیادہ مؤثر ہے۔\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق، منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں ٹرمپ نے ’عالمی تیل کی منڈی کو مستحکم کرنے اور ضرورت پڑنے پر کئی ماہ تک موجودہ ناکہ بندی جاری رکھنے اور امریکی صارفین پر اس کے اثرات کم کرنے کے اقدامات‘ پر بات کی۔\n\nاگزیوس سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کے خلاف بحری کارروائی کے بارے میں کہا کہ ’وہ بری طرح دباؤ میں ہیں، اور یہ ان کے لیے مزید خراب ہونے والا ہے۔‘\n\nبرینٹ خام تیل کی قیمت میں مزید 7.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 119.69 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو 2022 میں یوکرین جنگ کے ابتدائی دنوں کے بعد بلند ترین سطح ہے۔\n\nایران نے حملوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے ذریعے دباؤ بڑھانے کی کوشش کی ہے، جو ایک تنگ آبی گزرگاہ ہے اور جہاں سے عالمی تیل کی تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے۔\n\n* * *\n\n**ایران جنگ کا پہلے باضابطہ اختتام چاہتا ہے**\n\nایران کی جانب سے جنگ کے حل کے لیے پیش کی گئی تازہ تجویز، جو 8 اپریل سے جنگ بندی معاہدے کے تحت معطل ہے، اس بات پر مبنی ہے کہ جوہری پروگرام پر بات چیت کو اس وقت تک مؤخر رکھا جائے جب تک جنگ باضابطہ طور پر ختم نہ ہو جائے، بحری نقل و حمل کے مسائل حل نہ ہو جائیں۔\n\nتاہم یہ مؤقف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے کے مطابق نہیں کہ جوہری مسئلے پر ابتدا ہی میں بات کی جائے۔\n\nایک پاکستانی ذرائع نے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایرانی تجویز پر اپنے ’مشاہدات‘ شیئر کیے ہیں اور اب جواب دینا ایران کے ذمے ہے۔\n\nپاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ایرانیوں نے ہفتے کے اختتام تک مہلت مانگی ہے۔‘\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دو امریکی حکام اور ایک باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کی ہدایت پر اس بات کا جائزہ لے رہی ہیں کہ اگر صدر ٹرمپ یکطرفہ فتح کا اعلان کرتے ہیں تو ایران کس طرح ردِعمل دے سکتا ہے۔\n\nامریکہ\n\nایران\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد تیل کی قیمتیں چار سال سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, اپریل 30, 2026 - 07:00\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 29 اپریل 2026 کو ناسا خلا بازوں سے ملاقات کی (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران جنگ پر امریکہ کے 25 ارب ڈالر خرچ ہوئے: پینٹاگون عہدیدار\n\nاگر ٹرمپ نے فتح کا اعلان کیا تو ایرانی ردعمل کیا ہوگا؟ امریکی خفیہ اداروں کا جائزہ\n\nایران جنگ سے معیشت کو نقصان پہنچا لیکن سعودی سپورٹ سے مستحکم رہے: وزیراعظم\n\nSEO Title:\n\n’بمباری سے زیادہ موثر‘: ٹرمپ کی ایرانی ناکہ بندی کئی ماہ تک جاری رکھنے کی دھمکی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "’بمباری سے زیادہ موثر‘: ٹرمپ کی ایرانی ناکہ بندی کئی ماہ تک جاری رکھنے کی دھمکی"
}