{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreia7sgqustv57vdnftsong22yrbetimd27mbnbbua5ykcvoeqlzfce",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkopmqqoz762"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreia2mqlbnqljlb7az2dilaezcrm4yry2ohpiyrsar6nnbdsdfbepba"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 97085
},
"path": "/node/185707",
"publishedAt": "2026-04-30T02:49:42.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"داعش",
"داعش خراسان",
"افغانستان",
"افغانستان سے انخلا",
"خودکش دھماکہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**امریکی وفاقی جیوری نے بدھ کو ایک افغان شہری کو کابل ایئرپورٹ پر 2021 میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دے دیا۔**\n\nدھماکے میں کم از کم 170 افغان اور 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔\n\nفرانسیسی خبر رسانں ادارے ایف ایف پی کے مطابق افغانستان اور پاکستان میں داعش خراسان (آئی ایس کے) کی شاخ کے رکن محمد شریف اللہ کو ورجینیا میں دہشت گرد تنظیم کو مادی معاونت فراہم کرنے کی سازش کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا۔\n\nاستغاثہ کے مطابق، شریف اللہ نے ایئرپورٹ کے اس راستے کی ریکی کی تھی جہاں بعد میں خودکش حملہ آور نے طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے کے چند دن بعد وہاں سے نکلنے کی کوشش کرنے والے ہجوم کے درمیان دھماکہ کیا۔\n\nامریکہ نے اگست 2021 میں افغانستان سے اپنے آخری فوجیوں کو واپس بلا لیا تھا، جس سے ان دسیوں ہزار افغانوں کے انخلا کا افراتفری پر مبنی عمل ختم ہو گیا جو ملک سے باہر جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی امید میں کابل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔\n\nشریف اللہ، جنہیں جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو 20 سال تک قید کی سزا کا سامنا ہے۔\n\nامریکی حکام کے مطابق، شریف اللہ 2016 سے لے کر 2025 میں پاکستانی حکام کے ہاتھوں اپنی گرفتاری تک داعش کے متعدد حملوں میں ملوث تھے۔\n\nان میں جون 2016 کا وہ خودکش دھماکہ بھی شامل تھا جس میں کابل میں کینیڈین سفارت خانے کی حفاظت کرنے والے نیپالی سکیورٹی گارڈز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔\n\nشریف اللہ پر الزام تھا کہ انہوں نے نگرانی کی اور خودکش حملہ آور کو حملے کی جگہ تک پہنچایا۔\n\nان پر داعش کے کے ان مسلح افراد کو ہتھیار چلانے کی ہدایات دینے کا الزام بھی تھا جنہوں نے مارچ 2024 میں ماسکو کے قریب کروکس سٹی ہال پر حملہ کیا تھا۔\n\n**شریف اللہ کون ہیں؟**\n\n26 اگست 2021 میں افغانستان کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم حملے اور دیگر لوگوں سمیت امریکہ کے 13 فوجیوں کو مارنے کے مبینہ ’میٹیریل سپورٹر‘ شریف اللہ کو پاکستان کی مدد سے گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا جہاں انہیں ورجینیا کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔\n\nامریکہ کے فیڈرل بورڈ آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ان کی حوالگی کی تصدیق کی اور ایف بی آئی نے دو مارچ کو ان کا انٹرویو بھی لیا ہے۔\n\nایف بی آئی کے ایجنٹ سیتھ پارکر، جنہوں نے شریف اللہ کو باضابطہ دور پر گرفتار کیا، کی طرف سے امریکہ کی ریاست ورجینیا کی عدالت کو بتایا کہ شریف اللہ شدت پسند تنظیم داعش سے 2016 سے منسلک ہیں اور داعش کی خراسان شاخ کے لیے مختلف کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدوران انٹرویو شریف االلہ نے بتایا ہے کہ 20 جون 2016 کو کابل کے سفارت خانے پر حملے میں خود کش بمبار کو ہدف کے مقام تک انہوں نے پہنچایا تھا۔\n\nدوران تفتیش شریف اللہ نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کا نام عرفان تھا اور دھماکے کی جگہ تک پہنچانے میں تمام تر مدد انہوں نے فراہم کی تھی۔\n\nپاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے چھ مارچ 2025 کو ہفتہ وار بریفنگ میں داعش کے رہنما شریف اللہ کی امریکہ کو حوالگی سے متعلق کہا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان انٹیلی جنس تعاون دیرینہ ہے، ممالک کی مشترکہ سرگرمی پہلی مرتبہ نہیں ہوئی اور شریف اللہ کی حوالگی اقوام متحدہ کی قرارداروں کی روشنی میں ہوئی ہے۔\n\n’پاکستان اور امریکہ کے درمیان انٹیلی جنس تعاون دیرینہ ہے اور اس سے متعلق تفصیلات کے بارے میں وزارت خارجہ کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔ تاہم اس طرح کی مشترکہ سرگرمی پہلی مرتبہ نہیں ہوئی ہے۔ شریف اللہ کی حوالگی سے متعلق وزیر اعظم کی پوسٹ پڑھ سکتا ہوں۔‘\n\nداعش\n\nداعش خراسان\n\nافغانستان\n\nافغانستان سے انخلا\n\nخودکش دھماکہ\n\nاستغاثہ کے مطابق داعش کے رکن شریف اللہ نے 2021 میں اس راستے کی ریکی جہاں بعد میں خود کش حملہ آور نے دھماکہ کیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, اپریل 30, 2026 - 07:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی جانب سے 5 مارچ، 2024 کو ایکس پر جاری کی گئی تصویر میں شریف اللہ کو ایف بی آئی اہلکاروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: کاش پٹیل/ایکس)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nشریف اللہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت امریکہ کے حوالے کیا: پاکستان\n\nشریف اللہ کی گرفتاری کے لیے پاکستان کو انٹیلی جنس فراہم کی: امریکی وزیر دفاع\n\nموٹرسائیکل، سم: شریف اللہ نے کابل حملے میں کیسے مدد کی؟\n\nداعش کے کابل اور اسلام آباد میں حملے، تنظیمی مایوسی؟\n\nSEO Title:\n\nکابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام، امریکہ میں افغان شہری مجرم قرار\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام، امریکہ میں افغان شہری مجرم قرار"
}