{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreieijgcd2kwlj7nxjjjuzjv25df32dja5pq624kifrufbqhsgjvr6m",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkobpgvfgdk2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreic66eouogpvqb4gr7voi4d4mimy6yboxzxykmfiwxsje2xei7anaq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 145495
  },
  "path": "/node/185692",
  "publishedAt": "2026-04-29T06:04:52.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "خلیجی تعاون کونسل",
    "خلیجی ممالک",
    "خلیج",
    "سعودی عرب",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے جدہ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے علاقائی صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔**\n\nاجلاس کے بعد جاری بیان میں جی سی سی اور اردن پر ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔\n\nجی سی سی کا یہ اجلاس سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں منگل کو جدہ میں ہوا جس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنماؤں اور وفود کے سربراہان نے شرکت کی۔\n\nاجلاس کے بعد جی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں سیکریٹری جنرل جنرل جاسم البدیوی نے کہا کہ سربراہان مملکت نے موجودہ علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً خطے میں کشیدگی، کونسل ممالک اور اردن پر ایران کے کھلے حملوں، اور ایسے سفارتی راستے قائم کرنے کے طریقوں پر جو بحران کا خاتمہ کریں۔\n\nجاسم محمد البدیوی نے کہا کہ اجلاس میں ایران کے آبنائے ہرمز بند کرنے، جہاز رانی میں رکاوٹ ڈالنے، اس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے، یا وہاں سے گزرنے والے جہازوں پر کسی بھی نام سے فیس عائد کرنے جیسے غیر قانونی اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کیا گیا۔\n\nانہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں سلامتی اور آزاد جہاز رانی بحال کی جائے اور صورتحال کو 28 فروری 2026 سے پہلے والی حالت میں واپس لایا جائے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے مزید کہا کہ خلیجی رہنماؤں نے سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے اجلاس بلانے کی دعوت کو سراہا، جو کونسل ممالک کے درمیان اتحاد مضبوط کرنے اور خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مؤقف اختیار کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔\n\nجاسم محمد البدیوی نے واضح کیا کہ ’خلیجی رہنماؤں نے کونسل رکن ممالک اور اردن پر ایران کے کھلے حملوں کی شدید مذمت کی، جن میں شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا اور جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔‘\n\nان حملوں کو انہوں نے کونسل ممالک کی ’خودمختاری، اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی‘ قرار دیا۔\n\nخلیجی تعاون کونسل\n\nخلیجی ممالک\n\nخلیج\n\nسعودی عرب\n\nمشاورتی اجلاس کے بعد جاری بیان کے مطابق جی سی سی نے ایران کے آبنائے ہرمز بند کرنے، جہاز رانی میں رکاوٹ ڈالنے اور جہازوں پر فیس عائد کرنے جیسے اقدامات کو مسترد کیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, اپریل 29, 2026 - 09:45\n\nMain image:\n\n> <p>سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 28 اپریل 2026 کو جدہ میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے قبل قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی (ایس پی اے)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران نے خلیجی ممالک پر 83 فیصد، اسرائیل پر 17 فیصد حملے کیے: رپورٹ\n\nخلیجی ملکوں کو ایران سے عمل کی توقع، الفاظ کی نہیں\n\nایران جنگ: سعودی عرب خلیجی پروازوں کا اہم مرکز بن گیا\n\nسلامتی کونسل: خلیجی ممالک پر ایرانی حملے روکنے کی قرارداد منظور\n\nSEO Title:\n\nجی سی سی مشاورتی اجلاس: ایرانی حملوں کی مذمت، آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "جی سی سی کی ایرانی حملوں کی مذمت، آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ"
}