{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreic5tovsvie7fgbgt2vjlj5g425pkxuxzjebvnz4de6nafdz5imkhi",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkobpbd72y42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiac55t5olseti6tphfdpfxs5t4ou7d5g2wapticjaavhtwh4kusoe"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 66739
  },
  "path": "/node/185693",
  "publishedAt": "2026-04-29T06:19:17.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "riyanparag",
    "IPL",
    "pic.twitter.com/JXTnglwgAV",
    "April 28, 2026",
    "آئی پی ایل",
    "انڈیا",
    "ای سگریٹ",
    "اے ایف پی",
    "کرکٹ",
    "news",
    "@jatincricket"
  ],
  "textContent": "**انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ کو ڈریسنگ روم میں ویپنگ کرنے پر ممکنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑا سکتا ہے۔**\n\nریان پراگ کے ڈریسنگ روم میں ویپنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منگل کو اس وقت وائرل ہوئیں جب چندی گڑھ میں پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں فتح کے بعد انہیں براہ راست ٹی وی پر دکھایا گیا۔\n\nکرکٹ کے میدان میں کھلاڑیوں پر ویسے بھی ایسی کسی چیز کے استعمال پر پابندی ہوتی ہے تاہم انڈیا میں 2019 کے قانون کے تحت ای سگریٹس کے استعمال پر پابندی ہے۔\n\n> His 15-year-old teammate is more mature.. #riyanparag is captain of a #IPL franchise and doesn't know or cares about the rules. pic.twitter.com/JXTnglwgAV\n>\n> — Jatin Sharma (@jatincricket) April 28, 2026\n\nاس قانون کے تحت ای سگریٹس کی تیاری، درآمد، فروخت اور ذخیرہ ممنوع ہے، چاہے ان میں نکوٹین ہو یا نہ ہو۔\n\nقانون کی خلاف ورزی پر 500,000 انڈین روپے (تقریباً 6,000 ڈالر) تک جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ذاتی استعمال اور عوامی مقامات پر ویپنگ بھی ممنوع ہے۔\n\nریان پراگ کی راجستھان رائلز نے منگل کو ٹیبل ٹاپرپنجاب کنگز کو سیزن کی پہلی شکست دی اور 222 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا جس میں کپتان پراگ نے 29 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانڈین کرکٹ بورڈ ان پر آئی پی ایل قوانین کی خلاف ورزی اور غلط مثال قائم کرنے پر جرمانہ عائد کر سکتا ہے۔\n\nاس سے قبل راجستھان رائلز جو 2008 میں آسٹریلوی عظیم کرکٹر شین وارن کی قیادت میں پہلی بار آئی پی ایل چیمپئن بنی تھی۔\n\nحال ہی میں ان کے ٹیم منیجر روندر سنگھ بھندر پر میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرنے پر 100,000 روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے۔\n\nآئی پی ایل\n\nانڈیا\n\nای سگریٹ\n\nریان پراگ کے ڈریسنگ روم میں ویپنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منگل کو اس وقت وائرل ہوئیں جب چندی گڑھ میں پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں فتح کے بعد انہیں براہ راست ٹی وی پر دکھایا گیا۔\n\nاے ایف پی\n\nبدھ, اپریل 29, 2026 - 11:15\n\nMain image:\n\n> <p>ریان پراگ آئی پی ایل ٹیم راسجتھان رائلز کے کپتان ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nآئی پی ایل: ایک دن میں تقریباً ایک ہزار رنز\n\nعماد وسیم کی ڈریسنگ روم میں ’سگریٹ نوشی‘ پر دلچسپ تبصرے\n\nویپنگ آپ کے دل کو کیا کر سکتی ہے؟ ڈاکٹرز نے بتا دیا\n\nSEO Title:\n\nآئی پی ایل میچ کے دوران ریان پراگ کی ڈریسنگ روم میں ویپنگ کی ویڈیو وائرل\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "آئی پی ایل میچ کے دوران ریان پراگ کی ڈریسنگ روم میں ویپنگ کی ویڈیو وائرل"
}