{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidmnla7eiq67qbr6wuogllgsdpkps66utrwnkwcrcztyl7c2ixalu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkobp5pajrk2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiddy63qc3ewuh7et3vdkypcbc5yhhucfmufqum4b6a5arxgjwhl3y"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 73863
},
"path": "/node/185697",
"publishedAt": "2026-04-29T09:28:51.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران",
"امریکہ",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"video"
],
"textContent": "**امریکی بحری ناکہ بندی نفسیاتی جنگ ہے: باقر قالیباف**\n\nایران کی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ بحری ناکہ بندی کو محض معاشی دباؤ کے طور پر نہیں بلکہ نفسیاتی جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ ایران کے اندرونی اختلافات کو ہوا دے کر نظام کو کمزور کیا جا سکے۔\n\nایرانی سرکاری ٹیلی وژن پر باقر قالیباف نے بدھ کو کہا کہ ’دشمن ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور بحری ناکہ بندی اور میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے معاشی دباؤ اور اندرونی تقسیم کو بڑھا کر ہمیں اندر سے کمزور یا حتیٰ کہ ختم کرنا چاہتا ہے۔‘\n\nانہوں نے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ اتحاد برقرار رکھیں، اور اسے ایسی حکمت عملی کے خلاف واحد مؤثر دفاع قرار دیا جس کا مقصد ایران کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ قالیباف حالیہ جنگ کے بعد ایران کی اہم ترین شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور اب تک ہونے والے واحد براہِ راست ایران امریکہ مذاکرات میں مرکزی کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔\n\nدوسری جانب امریکی میڈیا ادارے ایکسیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی امن تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک تہران جوہری معاہدے پر آمادہ نہیں ہوتا، امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی۔\n\nرپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ’ناکہ بندی بمباری سے زیادہ مؤثر ہے، وہ بری طرح دباؤ میں ہیں اور حالات مزید خراب ہوں گے، انہیں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘\n\n* * *\n\n**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو اپنے ایک تازہ بیان میں ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بہتر ہے وہ جلد عقل سے کام لیں۔‘**\n\nان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان سیز فائر تو ہے مگر جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔\n\nدونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کا ایک دور ہو چکا ہے جبکہ ایران کے انکار کے بعد دوسرا دور نہ ہو سکا تھا۔\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 29 اپریل 2026 کو ٹروتھ سوشل پر یہ تصویر اور ایران سے متعلق بیان جاری کیا\n\n\n\n\nتاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گذشتہ ہفتے دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا اور اپنی تجاویز پاکستان کے حوالے کی تھیں۔\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بدھ کو لکھا کہ ’ایران اپنے معاملات سنبھال نہیں پا رہا ہے۔‘\n\nصدر ٹرمپ نے لکھا کہ ’انہیں (ایران) معلوم ہی نہیں کہ غیر جوہری معاہدے پر دستخط کیسے کیے جاتے ہیں۔\n\n’بہتر ہے کہ وہ جلد عقل سے کام لیں!‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسی پوسٹ کے ساتھ صدر ٹرمپ نے اپنی ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں ان کے ہاتھ میں ایک بندوق ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’نو مور مسٹر نائس گائے۔‘\n\nاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ ایران ’تباہی کی حالت‘ میں ہے اور جلد از جلد آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے۔\n\nٹروتھ سوشل پر ہی ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا تھا کہ ایران نے انہیں مطلع کیا ہے کہ وہ ’تباہی کی حالت‘ میں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ ’جلد سے جلد آبنائے ہرمز کو کھول دے۔‘\n\nانہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’کیونکہ وہ اپنی قیادت کی صورت حال کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں (جو مجھے یقین ہے کہ وہ کر سکیں گے!)۔‘\n\nایران\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nایران کی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ بحری ناکہ بندی کو محض معاشی دباؤ کے طور پر نہیں بلکہ نفسیاتی جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ ایران کے اندرونی اختلافات کو ہوا دے کر نظام کو کمزور کیا جا سکے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, اپریل 29, 2026 - 14:15\n\nMain image:\n\n> <p>ایران کی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف اور ان کے لبنانی ہم منصب 12 اکتوبر 2024 کو بیروت میں ملاقات کے بعد (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\nfEZcO2eM\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nاگر ٹرمپ نے فتح کا اعلان کیا تو ایرانی ردعمل کیا ہوگا؟ امریکی خفیہ اداروں کا جائزہ\n\nایران ’تباہی کی حالت‘ میں ہے، آبنائے ہرمز جلد از جلد کھلوانا چاہتا ہے: صدر ٹرمپ\n\nٹرمپ کی ایران کی نئی تجویز پر سکیورٹی ٹیم سے مشاورت: وائٹ ہاؤس\n\nSEO Title:\n\nامریکی بحری ناکہ بندی نفسیاتی جنگ ہے: باقر قالیباف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "امریکی بحری ناکہ بندی نفسیاتی جنگ ہے: باقر قالیباف"
}