{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibpmwfdpjlfxmatumgwj4cpsjk4zo7dhat5ej7zlhdzlpcajji3va",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkoboz7h5ko2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreif6tg3wssxmxjtng4u7seftzr6mjvevbnr2qjzxfbp37agjxsmuq4"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 1008322
  },
  "path": "/node/185700",
  "publishedAt": "2026-04-29T10:56:46.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران جنگ",
    "امریکہ",
    "تیل کی قیمتیں",
    "فیلڈ مارشل عاصم منیر",
    "اسلام آباد مذاکرات",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "video"
  ],
  "textContent": "**وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو کہا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ اور تہران کی جوابی کارروائیوں کے باعث خطے سمیت پاکستان کی معیشت بھی دباؤ میں آئی، تاہم سعودی عرب کی بروقت مدد سے حکومت ’فنانشل شاک‘ برداشت کرنے میں کامیاب رہی۔**\n\n28 فروری کو شروع ہونے والی اس جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں شدید کشیدگی پیدا ہوئی۔ اس تنازعے نے عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، خصوصاً آبنائے ہرمز کی بندش نے پاکستان جیسے ممالک کے لیے تیل کی قیمتوں اور درآمدی لاگت کو بڑھا دیا، جو ایندھن کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔\n\nپاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق خدشات کے درمیان بیرونی قرضوں کی ادائیگی بھی کی ہے جس میں یورو بانڈز میں 1.4 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات کے 2 ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔\n\nاسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا: ’اللہ تعالی نے ہماری معیشت کو میکرو لیول پر رکھا تھا اور ہم بہتری کی طرف جا رہے تھے لیکن اس اچانک جنگ کے نتیجے میں، پچھلے دو سال کی ہماری کوششیں ماند پڑ گئیں۔‘\n\nوزیراعظم نے مزید کہا کہ ’عالمی منڈیوں میں ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کا ہفتہ وار تیل کا بل 30 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ سے بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔‘\n\nانہوں نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی حکومت نے جمعے کو نئی قیمتوں کا تعین کرنا ہے۔\n\nامکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جا رہی ہیں۔\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو بتایا کہ ملک کی ایندھن کی کھپت ’گذشتہ ہفتوں کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔‘\n\nتاہم انہوں نے کہا کہ صورت حال کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے اور ایندھن کی سبسڈی بڑھانے کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔\n\nاپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو ایک مرتبہ پھر سراہا اور کہا کہ اسلام آباد میں ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوران بہت زیادہ چیلنجز اور مشکلات کے باوجود فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہمت نہیں ہاری اور یوں سیز فائر میں توسیع ممکن ہو سکی۔\n\n11 اور 12 اپریل کو ایران اور امریکہ کے درمیان میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں پہلے سے جاری دو ہفتوں کے لیے سیز فائر میں توسیع بھی ممکن ہو سکی تھی۔\n\nاس سلسلے میں وزیراعظم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق دار کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے کہا کہ کئی اہم شخصیات کی کوششوں سے دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر میں توسیع ممکن ہو سکی۔\n\nوزیراعظم نے کہا: ’ایران اور امریکہ کے درمیان 11 اپریل کی رات پاکستان میں ہونے والے مذاکرات تقریباً 21 گھنٹے تک جاری رہے۔ یہ ایک طویل میراتھن سیشن تھا۔ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے قیام کے لیے بھرپور اور مخلصانہ کوششیں کی گئیں۔ ان کوششوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اسحاق ڈار، اور دیگر اہم شخصیات نے بھرپور کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں سیز فائر میں توسیع دی گئی، جو اب بھی جاری ہے۔‘\n\nوزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے روس جانے سے قبل انہیں فون پر بتایا کہ وہ اپنی قیادت سے مشورے کے بعد جلد از جلد جواب دیں گے۔\n\nعباس عراقچی گذشتہ منگل کو اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئے تھے اور اگلے ہی دن عمان کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔\n\nبعدازاں ایرانی سفارت کار اسی روز عمان سے واپس آئے اور جمعرات کو روس روانہ ہو گئے، جہاں ان کی ملاقات روسی صدر ولا دی میر پوتن سے ہوئی۔\n\nپاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے کئی اہم ملاقاتیں کی تھیں۔\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nتیل کی قیمتیں\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nوزیراعظم شہباز شریف کے مطابق ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جنگ سے پاکستانی معیشت دباؤ میں آئی، تاہم سعودی عرب کی بروقت مدد سے حکومت فنانشل شاک برداشت کرنے میں کامیاب رہی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, اپریل 29, 2026 - 16:00\n\nMain image:\n\n> <p>وزیراعظم شہباز شریف 29 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں وفاقی کابینہ سے خطاب کر رہے ہیں (پی آئی ڈی)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\n3INgZoJt\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nوزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیں برقرار رکھنے کا اعلان\n\nڈیزل میں 135، پیٹرول میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان\n\nپاکستان: کوہاٹ میں ’تیل کے سب سے بڑے‘ کنویں سے پیداوار شروع\n\nآبنائے ہرمز بندش: بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری\n\nSEO Title:\n\nایران جنگ سے معیشت کو نقصان پہنچا لیکن سعودی سپورٹ سے مستحکم رہے: وزیراعظم\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ایران جنگ سے معیشت کو نقصان پہنچا لیکن سعودی سپورٹ سے مستحکم رہے: وزیراعظم"
}