{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicguo7l4gworgnifpuahsncdcihvn36h7yu44jqpm7lwcr3n67p5m",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkobotaahl42"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifossjm2alfsidbeemalyb7w43sfaqgdqnxn65tkezdzaxfesdvwi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 157383
},
"path": "/node/185701",
"publishedAt": "2026-04-29T11:36:57.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"افغانستان",
"غضب للحق",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی بدھ کو بھی جاری ہے، جہاں حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والی جارحیت کے ردعمل میں آپریشن غضب للحق کے تحت چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔**\n\nپاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق: ’پاکستان افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان آرمی نے آپریشن غضب للحق کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمزید کہا گیا: ’چمن سیکٹر میں کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد چوکیاں اور گاڑیاں درست نشانہ لگا کر تباہ کی گئیں، جبکہ مؤثر جوابی کارروائی کے باعث افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔‘\n\nپاکستانی حکام فتنہ الخوارج کی اصطلاح کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے استعمال کرتے ہوئے الزام عائد کرتے ہیں کہ اس تنظیم کے جنگجو افغان طالبان کی سرپرستی میں پاکستان کے خلاف شدت پسند کارروائیاں کرتے ہیں، تاہم کابل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔\n\nسکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ ’ملکی دفاع اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے اور یہ کارروائیاں مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔‘\n\nپاکستان اور افغانستان کے درمیان گذشتہ کئی ماہ سے سرحدی جھڑپیں جاری ہیں، جن میں فروری کے آخر سے اب تک سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔\n\nیہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب افغانستان نے پاکستان کے اندر فضائی حملوں کے جواب میں سرحد پار حملہ کیا۔ اسلام آباد نے اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان کے ساتھ کھلی جنگ کی حالت میں ہے، جس سے بین الاقوامی برادری میں تشویش پیدا ہوئی۔\n\nپاکستان نے آپریشن غضب للحق کے تحت اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔\n\n27 اپریل کو بھی رات گئے پاکستان اور افغانستان کے حکام نے افغانستان میں ایک جان لیوا حملے سے متعلق متضاد دعوے کیے، جہاں افغان حکام نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر داغے گئے مارٹر گولوں اور میزائلوں نے کنڑ میں ایک یونیورسٹی اور شہری مکانات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سات افراد جان سے گئے اور اور کم از کم 85 زخمی ہوئے، تاہم پاکستان نے یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کے الزام کی تردید کی ہے۔\n\nیہ حملے اس ماہ کے اوائل میں چین کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات کے بعد پہلا پُرتشدد واقعہ تھا۔\n\nاس واقعے کے بعد افغان وزارت خارجہ نے گذشتہ روز کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کر کے ایک احتجاجی مراسلہ حوالے کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کے قریب صوبہ کنڑ میں شہری اہداف اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔\n\nدوسری جانب باختر نیوز ایجنسی کے مطابق افغان وزیراعظم آفس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ملا عبدالواسع نے آج برطانیہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان رچرڈ لیندزی سے ملاقات میں کہا ہے کہ افغانستان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے اور دوستانہ تعلقات کے استحکام کی خواہاں ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’افغانستان کسی پر حملہ نہیں کر رہا اور نہ ہی تشدد کا حامی ہے، تاہم ملک کی خودمختاری اور شہریوں کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔‘\n\nپاکستان\n\nافغانستان\n\nغضب للحق\n\nپاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق: ’چمن سیکٹر میں کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد چوکیاں اور گاڑیاں درست نشانہ لگا کر تباہ کی گئیں، جبکہ مؤثر جوابی کارروائی کے باعث افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, اپریل 29, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">افغان رہائشی 28 اپریل 2026 کو صوبہ کنڑ کے شہر اسدآباد میں حملے کے بعد ایک تباہ شدہ چھت کو دیکھ رہے ہیں (ایمل ظاہر / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان اور افغانستان باہمی تنازعے کا جامع حل تلاش کرنے پر متفق: چین\n\nافغانستان زلزلہ: ایران سے لوٹنے والے خاندان کے 8 افراد کی موت\n\nپاکستان، افغانستان امن بات چیت آگے بڑھ رہی ہے: چین\n\nSEO Title:\n\nچمن سیکٹر میں پاکستان کی افغان طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "چمن سیکٹر میں پاکستان کی افغان طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری"
}