{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreickbnoqk5b5hcxsstdyis36ccllgao2w7fnihlupmokbdahn2shfe",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mklkk52gnly2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigzenyygfiyiu5yahtvstby5qsbbrcx4t3rimk5karrd4q7dieb4m"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 113794
  },
  "path": "/node/185682",
  "publishedAt": "2026-04-28T11:15:05.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پی ایس ایل 5",
    "لاہور",
    "قذافی سٹیڈیم",
    "ٹکٹ",
    "ارشد چوہدری",
    "کرکٹ",
    "video"
  ],
  "textContent": "پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 ایلیمنیٹر ون، ٹو اور فائنل کی ٹکٹیں آج (منگل) سے فروخت ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔ شائقین کرکٹ نے سٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی اجازت ملنے پر روایتی جوش وخروش کا اظہار کیا ہے۔\n\nپاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پی ایس ایل میچز حالیہ توانائی بحران کے باعث سٹیڈیمز میں تماشائیوں کی موجودگی کے بغیر کروائے گئے۔ لیکن فرنچائز مالکان اور شائقین کرکٹ کی درخواست پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم میں بدھ اور جمعے کو ہونے والے دو میچوں اور اتوار کو فائنل میچ سٹیڈیم میں جا کر دیکھنے کی اجازت دی ہے۔\n\nلاہور میں نجی کوریئر کمپنی کے دفتر میں منگل کو صبح سے ہی شائقین کرکٹ کا رش لگ گیا تھا۔ گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہو کر لوگ ٹکٹیں خریدتے رہے۔\n\nانہوں نے پی ایس ایل کے بقیہ میچ سٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت پر خوشی کا اظہار کیا اور کئی کئی ٹکٹیں خرید کر پرجوش دکھائی دیے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپی سی بی کے طے کردہ نرخوں کے مطابق پہلے ایلیمینٹر میچ کی ٹکٹ 450 سے 500 روپے، ایلمینٹر ٹو کی 1000 سے 5000 روپے تک جبکہ فائنل میچ 1500 سے 12000 روپے تک دستیاب ہیں۔ ان ٹکٹوں کی فروخت پیر کی شام 4 بجے سے شروع کی گئی تھی۔ لیکن شائقین کے مطابق وہاں سے بکنگ میں مشکلات آرہی ہیں۔ اس لیے یہاں خریدنے خود پہنچ گئے۔\n\nلاہور کے تاریخی قذافی کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش 30 سے 34 ہزار ہو چکی ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور حکومت نے شرط رکھی ہے کہ شائقین توانائی بحران کا خیال رکھتے ہوئے ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچیں۔\n\nپی ایس ایل 5\n\nلاہور\n\nقذافی سٹیڈیم\n\nٹکٹ\n\nوزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 11 کے فائنل سمیت آخری تین میچوں کے لیے سٹیڈیمز میں شائقین کی موجودگی کی اجازت دی ہے۔\n\nارشد چوہدری\n\nمنگل, اپریل 28, 2026 - 16:00\n\nMain image:\n\n> <p>28 اپریل 2026 کو لاہور میں ایک بچہ پی ایس ایل  میچ کے ٹکٹ خریدنے کے بعد دکھا رہا ہے (انڈپینڈنٹ اردو) </p>\n\nکرکٹ\n\njw id:\n\nWDgCCWay\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپی ایس ایل کوالیفائر: فینز کی موجودگی میں زلمی اور یونائیٹڈ کا پہلا ٹاکرا\n\nپی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز پلے آف میں، لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر\n\nپشاور زلمی کے بیٹرز اور بولرز کا پی ایس ایل پر راج\n\nپی ایس ایل 11 کے لاہور مرحلے کے آٹھ دلچسپ پہلو\n\nSEO Title:\n\nپی ایس ایل فائنل سمیت تین میچوں کے ٹکٹوں کی خریداری اور شائقین کا جوش\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پی ایس ایل فائنل سمیت تین میچوں کے ٹکٹوں کی خریداری اور شائقین کا جوش"
}