{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibzftqsm2xygr7zgi3sr3caymn77t4skzdrbqqhkeunjzy24iqita",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mklkjsz5qjt2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibhgmefwjrq3vwrq2jnl4rcbsqdjfj3zpgpve42ek3uwt5h3i553u"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 96484
  },
  "path": "/node/185681",
  "publishedAt": "2026-04-28T11:30:28.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "یوگنڈا",
    "تارکین وطن",
    "غیر قانون",
    "سمگلنگ",
    "گرفتار",
    "ملک بدری",
    "ایسوسی ایٹڈ پریس",
    "افریقہ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**افریقی ملک یوگنڈا کی وزارت داخلہ نے منگل کو بتایا ہے کہ ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن کا انسانی سمگلروں اور سائبر سکیم کی کارروائیوں سے تعلق تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔**\n\nوزارت داخلہ نے بتایا کہ ملک کے شمال میں رہنے والے نائجیریا کے ایک گروپ کے علاوہ دارالحکومت کمپالا میں ایک بند کمپاؤنڈ میں اکٹھے رہنے والے غیر ملکیوں کے ایک اور دوسرے گروہ کے خلاف کارروائیوں میں پیر سے کم از کم 231 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔\n\nدوسرے گروپ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، گھانا، میانمار، ایتھوپیا، سری لنکا، کمبوڈیا اور ملائیشیا کے شہری شامل تھے، جو ’ایک انتہائی محدود، خود ساختہ اپارٹمنٹ کمپلیکس میں مقیم تھے، جو اس کے اپنے ریستوران اور داخلی سہولیات سے آراستہ تھا، جو نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے تیار کیے گئے تھے۔‘\n\nیوگنڈا میں گرفتار پاکستانی شہریوں کے معاملے پر انڈپینڈنٹ اردو نے دفتر خارجہ سے رابطہ کیا، جہاں ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ’حقائق اور تفصیلات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ آپ کو آگاہ کریں گے۔‘\n\nیوگنڈا کی وزارت داخلہ کے مطابق کمپاؤنڈ میں پائے جانے والے 169 افراد میں سے 36 خواتین تھیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nحکام کا کہنا کہ انہوں نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی جس میں غیر ملکیوں کے ایک بڑے گروپ کو یوگنڈا میں رہنے یا کام کرنے کے لیے ضروری کاغذات کے بغیر دکھایا گیا تھا۔\n\nوزارت نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے لوگوں کے پاس پاسپورٹ نہیں تھے۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ ’کچھ افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یوگنڈا میں روزگار کے وعدوں کے ساتھ سمگل کیا گیا تھا، جبکہ دوسرے سائبر سکیم کی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ کچھ کے قبضے میں ایسا مواد پایا گیا جو دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اشارہ کرتا ہیں۔‘\n\nمزید کہا گیا کہ جو لوگ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔\n\nوزارت داخلہ کے ترجمان سائمن پیٹر منڈی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ دو جگہوں پر پوچھ گچھ کے لیے تین قسم کے غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سمگلنگ کے مشتبہ شکار، مبینہ مجرم اور وہ لوگ شامل ہیں، جنہوں نے اپنے ویزے کی مدت سے زیادہ قیام کیا لیکن مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔\n\nانہوں نے کہا کہ سمگلنگ کے متاثرین اور ویزہ کی مدت سے زائد عرصے تک قیام کرنے والوں کو ان کے اپنے ٹکٹ خریدنے کے بعد یوگنڈا چھوڑنے میں مدد کی جائے گی جبکہ جن حکام کو سمگلنگ کے مشتبہ سرغنہ کے طور پر شناخت کیا جائے گا، ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور انہیں بالآخر ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔\n\nیوگنڈا غیر ملکیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے شہرت رکھتا ہے، جو پڑوسی ممالک جیسے کانگو، برونڈی اور جنوبی سوڈان میں پرتشدد تنازعات سے فرار ہونے والے لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کرتا ہے۔\n\nمختصر دوروں کے لیے، افریقہ اور دیگر جگہوں کے بہت سے ممالک کے لوگوں کے لیے یوگنڈا میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔\n\nیوگنڈا\n\nتارکین وطن\n\nغیر قانون\n\nسمگلنگ\n\nگرفتار\n\nملک بدری\n\nیوگنڈا میں گرفتار پاکستانی شہریوں کے معاملے پر انڈپینڈنٹ اردو نے دفتر خارجہ سے رابطہ کیا، جہاں ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ’حقائق اور تفصیلات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ آپ کو آگاہ کریں گے۔‘\n\nایسوسی ایٹڈ پریس\n\nمنگل, اپریل 28, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">10 فروری 2025 کی اس تصویر میں یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کی ایک سڑک پر پولیس اہلکار دیکھے جا سکتے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nافریقہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nتارکین وطن بمقابلہ ساکنان وطن\n\nانڈیا، تارکین وطن اور زنجیریں\n\nپاکستانیوں سمیت 119 تارکین وطن امریکہ سے ملک بدر: پاناما\n\nامریکہ نے پانچ لاکھ تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کر دی\n\nSEO Title:\n\nیوگنڈا میں پاکستانیوں سمیت 231 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار: حکام\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "یوگنڈا میں پاکستانیوں سمیت 231 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار: حکام"
}