{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidqcaodbtwxsqc5dvot6prvi72hkaccd62biwz2c5ex7stzhoqi3y",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkifv7htdoh2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifozxubvo3bxvhemawzewlkiy7lcfvqy5zzaeugslbuulaocav55y"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 71995
},
"path": "/node/185672",
"publishedAt": "2026-04-27T14:54:30.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران جنگ",
"امریکہ",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"آبنائے ہرمز",
"پاکستان",
"ثالثی",
"اسلام آباد مذاکرات",
"اے ایف پی",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "**امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ کے معاملے پر پیر کو اپنی اعلیٰ سکیورٹی اور خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ اہم مشاورت کریں گے۔**\n\nصدر ٹرمپ کی یہ اہم ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب پاکستانی ثالثی میں فریقین کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔\n\nایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کو رواں ماہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار واشنگٹن کو ٹھہرایا۔ یہ مذاکرات مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ہونے والی پہلی اور واحد کوشش تھے، جس نے عالمی معیشت کو بھی متاثر کیا ہے۔\n\nایکسیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ پیر کو اپنی قومی سکیورٹی اور خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ اس معاملے پر آئندہ لائحہ عمل پر بات کریں گے۔\n\nاے بی سی نیوز نے بھی امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ ایران سے متعلق اپنے اہم سکیورٹی مشیروں سے ملاقات کریں گے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تہران کی جانب سے پیش کردہ نیا معاہدہ واشنگٹن کی بنیادی شرائط پر پورا نہیں اترتا۔\n\nجب کہ ایکسیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے اس مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور اس اہم بحری گزرگاہ پر امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز شامل تھی جبکہ جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات کی گئی تھی۔\n\nایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اسلام آباد کا حالیہ دورہ اس امید کو تقویت دے رہا تھا کہ ہفتے کے اختتام پر واشنگٹن کے ساتھ نئے مذاکرات ہو سکتے ہیں تاہم ٹرمپ نے اپنے نمائندوں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔\n\nٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران مذاکرات چاہتا ہے تو ’وہ ہمارے پاس آ سکتے ہیں یا ہمیں کال کر سکتے ہیں۔‘\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nآبنائے ہرمز\n\nپاکستان\n\nثالثی\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nایکسیوز اور اے بی سی نیوز نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ پیر کو اپنی قومی سکیورٹی اور خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ ایران جنگ پر آئندہ لائحہ عمل کی بات کریں گے۔\n\nاے ایف پی\n\nسوموار, اپریل 27, 2026 - 20:00\n\nMain image:\n\n> <p>امریکہ کے صدر ٹرمپ 25 اپریل 2026 کو ویسٹ پام بیچ، فلوریڈا میں موجود ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکی مطالبات اور رویے پر پاکستانی دوستوں سے مشاورت ضروری تھی: ایران\n\nایران مذاکرات چاہتا ہے تو ہمارے پاس آئے یا کال کر لے: صدر ٹرمپ\n\nآبنائے ہرمز ایران کے معاہدہ نہ کرنے تک بند رہے گی: ٹرمپ\n\nعباس عراقچی اہم ملاقاتوں کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گئے: ایرانی سرکاری میڈیا\n\nSEO Title:\n\nٹرمپ آج ایران پر سکیورٹی ٹیم سے مشاورت کریں گے: امریکی میڈیا\n\ncopyright:\n\ninner media:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ٹرمپ آج ایران پر سکیورٹی ٹیم سے مشاورت کریں گے: امریکی میڈیا"
}