{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiegw5jns4dxqktfws373tydror4voz7mgtbhzglkokjn7qykxf2ry",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mki75q2av4d2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidyadxnmc6fm2snqaiwkl5feb7ltnwpq2odbsdycszv2cg6wezyza"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 141952
},
"path": "/node/185669",
"publishedAt": "2026-04-27T11:43:37.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"سٹیٹ بینک آف پاکستان",
"شرح سود",
"مہنگائی",
"ایران جنگ",
"معیشت",
"آئی ایم ایف",
"روئٹرز",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کے مرکزی بینک نے پیر کو شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر کے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد کر دیا ہے۔**\n\nتقریباً تین سال بعد شرح سود میں یہ پہلا اضافہ ہے، جو ایران-امریکہ جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر انحصار کرنے والا ملک ہے۔\n\nسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اس فیصلے نے بیشتر ماہرین کو حیران کر دیا کیونکہ روئٹرز کے سروے میں شامل 10 میں سے چھ تجزیہ کاروں نے شرح سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔\n\nسٹیٹ بینک جون 2024 سے اب تک مجموعی طور پر 1,150 بیسس پوائنٹس کی کمی کر چکا ہے جب شرح سود ریکارڈ 22 فیصد کی سطح پر تھی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس کے ساتھ پاکستان میں صارفین کی قیمتوں پر مبنی مہنگائی مارچ میں سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 7.3 فیصد ہو گئی جو مرکزی بینک کے پانچ سے سات فیصد کے ہدف سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کچھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اپریل میں یہ شرح 10 فیصد کے قریب پہنچ سکتی ہے۔\n\nایران-امریکہ جنگ میں عارضی جنگ بندی کے باوجود تاحال کوئی دیرپا امن معاہدہ نہیں ہو سکا، جس کے باعث تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔\n\nپاکستان اس وقت سات ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ اس سے پہلے قبل از وقت پالیسی ریٹ میں نرمی سے گریز کرنے کی ہدایت کر چکا ہے اور مرکزی بینک پر زور دیا ہے کہ وہ حقیقی شرح سود کو مثبت سطح پر برقرار رکھے۔\n\nسٹیٹ بینک آف پاکستان\n\nشرح سود\n\nمہنگائی\n\nایران جنگ\n\nمعیشت\n\nآئی ایم ایف\n\nعالمی مالیاتی فنڈ نے سٹیٹ بینک پر زور دیا تھا کہ وہ حقیقی شرح سود کو مثبت سطح پر برقرار رکھے۔\n\nروئٹرز\n\nسوموار, اپریل 27, 2026 - 16:45\n\nMain image:\n\n> <p>کراچی میں 21 اکتوبر 2004 کو پاکستان کے سٹیٹ بینک کی مرکزی عمارت سے لوگ باہر نکل رہے ہیں (روئٹرز)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبجلی کی قیمت اور شرح سود میں کمی کی جائے گی: وزیر خزانہ\n\nمشرق وسطی میں کشیدگی سے مہنگائی میں اضافہ: آئی ایم ایف\n\nڈیجیٹل کرنسی کو قانونی شکل نہ دینے کے موقف پر قائم ہیں: سٹیٹ بینک\n\nپاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی پائلٹ منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں: سٹیٹ بینک\n\nSEO Title:\n\nپاکستان: تقریبا تین سال بعد سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافہ\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان: تقریبا تین سال بعد سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافہ"
}