{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreif3jwy36h2m3lvwghhww6xnl2bkreqkpvv5liozuqjzsyelo7giwi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkh3v6bylt72"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidnyk7vnvpkhz7w4sydw625kmzad32npsakrtpwe6mq5uapcyhitu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 103406
},
"path": "/node/185660",
"publishedAt": "2026-04-27T01:38:04.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"امریکہ",
"ایران",
"اسلام آباد مذاکرات",
"آبنائے ہرمز",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news",
"لائیو اپ ڈیٹس"
],
"textContent": " * **عباس عراقچی اہم ملاقاتوں کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گئے: ایرانی سرکاری میڈیا**\n * **ایران مذاکرات چاہتا ہے تو ہمارے پاس آ سکتا ہے یا ہمیں کال کر سکتا ہے: صدر ٹرمپ**\n * **ایرانی بندر گاہوں کی ناکہ بندی جاری: سینٹ کام**\n\n\n---\n\n* * *\n\n**ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ ختم کرنے کی تجاویز امریکہ کو دے دیں: رپورٹ**\n\nامریکی میڈیا ادارے ایگزیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکہ کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق نئی تجویز پیش کر دی ہے۔\n\nایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گذشتہ تین روز سے بھی کم وقت میں دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کیں۔\n\nایگزیوس نے رپورٹ کیا کہ جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات کی گئی ہے۔\n\nیہ خبر اتوار کو ایک امریکی عہدے دار اور اس معاملے سے آگاہ دو ذرائع کے حوالے سے دی گئی۔ روئٹرز\n\n* * *\n\n**امریکہ، ایران ثالثی میں پیش رفت ہو رہی ہے: پاکستان**\n\nپاکستانی قیادت نے اتوار کو امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کی کوشش کی، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ ایلچیوں کے اس ہفتے کے آخر میں اسلام آباد آنے کے منصوبے منسوخ کر دیے۔\n\nایک علاقائی عہدے دار کے مطابق نے، جو ثالثی کی کوششوں میں شامل ہے اور نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کر رہے تھے، بتایا کہ پاکستانی ثالث امریکہ اور ایران کے درمیان بڑے اختلافات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔\n\nعہدے دار نے بتایا کہ ایران نئی مذاکراتی نشست شروع کرنے سے پہلے امریکہ کی جانب سے اپنی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے۔\n\nصدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے اعلیٰ ایلچیوں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو ایران سے مذاکرات کے لیے اس ہفتے اسلام آباد نہ جانے کی ہدایت دی۔\n\nانہوں نے سوشل میڈیا پر کہا ’اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں صرف فون کرنا ہوگا۔‘\n\nادھر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ہفتے کی رات پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ امریکہ کو ’آپریشنل رکاوٹیں، بشمول ناکہ بندی، پہلے ختم کرنی چاہییں‘ تاکہ مذاکرات کا نیا دور شروع ہو سکے۔‘ اے پی\n\n* * *\n\n**ایرانی بندر گاہوں کی ناکہ بندی جاری: سینٹ کام**\n\nامریکہ کی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار ہے۔\n\nخبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیر کی صبح امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ وہ اب تک ناکہ بندی کے دوران 38 جہازوں کو واپس موڑ چکی ہے۔\n\n* * *\n\n**تیل کی قیمتوں میں اضافہ**\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات میں تعطل کی خبروں کے بعد اتوار کو منڈی کھلنے پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 96.50 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا تھا، جو جمعے کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ اور ایران جنگ سے پہلے کی قیمت 67 ڈالر کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔\n\nبرینٹ خام تیل 107.75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا، جو جمعے کے مقابلے میں تقریباً تین فیصد اور جنگ کے آغاز سے اب تک 48 فیصد زیادہ ہے۔\n\nجنگ شروع ہونے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور خلیج فارس میں تیل بردار جہاز پھنس گئے ہیں جو آبنائے ہرمز سے محفوظ طریقے سے گزرنے سے قاصر ہیں۔ اے پی\n\n* * *\n\n**اسلام آباد میں سکیورٹی زون کے اطراف پابندیاں ختم**\n\nپاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی زون کے اطراف تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، جو پہلے امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے پیش نظر عائد کی گئی تھیں۔\n\nانہوں نے کہا کہ اگرچہ فوری طور پر براہ راست مذاکرات کا امکان کم ہے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کے تبادلے کے ذریعے ثالثی جاری رکھے ہوئے ہے۔\n\n* * *\n\n**اسرائیل کے لبنان پر حملے**\n\nاسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ پر فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں جبکہ غزہ میں بھی اسرائیلی کارروائیوں میں متعدد فلسطینی جان سے گئے۔\n\nلبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل-حزب اللہ جنگ میں اموات کی تعداد 2,509 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔\n\nدوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی اہداف پر حملوں کو ’جائز ردعمل‘ قرار دیا ہے۔\n\nپاکستان\n\nامریکہ\n\nایران\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nآبنائے ہرمز\n\nامریکی میڈیا ادارے ایگزیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکہ کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, اپریل 27, 2026 - 06:30\n\nMain image:\n\n> <p>ایران کی وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر میں اسلام آباد میں ہوئی ملاقات کی یہ تصویر 25 اپریل، 2026 کو جاری کی (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nعباس عراقچی اہم ملاقاتوں کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گئے: ایرانی سرکاری میڈیا\n\nایران مذاکرات چاہتا ہے تو ہمارے پاس آئے یا کال کر لے: صدر ٹرمپ\n\nعباس عراقچی کا عمان کے بعد پاکستان کے دوبارہ دورے کا امکان: ایرانی میڈیا\n\nایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، امریکی حکام سے ملنے سے انکار\n\nSEO Title:\n\nایران نے پاکستان کے ذریعے جنگ ختم کرنے کی تجویز امریکہ کو دے دی: رپورٹ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ایران نے پاکستان کے ذریعے اپنی تجویز امریکہ کو دے دی: رپورٹ"
}