{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiapolud3a3dqlmz3x4lyklxo5xi6gpq3zlu4dourf2gadd7n55gpe",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkgoihdvuuj2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiat6rdyuykjwav55qm4wtbq42qx4jcrs67wriqom4crii4ldo2ite"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 52804
  },
  "path": "/node/185652",
  "publishedAt": "2026-04-26T03:53:47.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "آئی پی ایل",
    "کرکٹ",
    "انڈیا",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**انڈین پریمیئر لیگ میں ہفتے کا دن انتہائی سنسنی خیز رہا جہاں دو میچز میں تقریباً ایک ہزار رنز سکور کیے گئے اور شائقین نے سوریا ونشی کے بلے سے ایک اور تیز ترین سینچری بنتے دیکھی۔**\n\nآئی پی ایل میں ہفتے کو پہلا میچ دہلی کیپیٹلز اور پنجاب کنگز کے درمیان جبکہ دوسرے میچ میں سنرائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز میں زبردست مقابلہ ہوا۔\n\nپہلے میچ میں دہلی کیپیٹلز نے کے ایل راہل کے ناقابل شکست 152 رنز کی بدولت 264 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جو پنجاب کی ٹیم نے باآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر سر کر لیا۔\n\nاسی طرح دوسرے میچ میں نوجوان سوریا ونشی نے صرف 36 گیندوں پر سینچری سکور کی اور ٹیم کو 228 رنز تک پہنچنے میں مدد دی مگر ان کی سینچری بھی رائیگاں گئی جب ابھیشک شرما کی سنرائزرز نے نو گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔\n\nایسے آئی پی ایل کے ان دو میچوں میں جن کھلاڑیوں نے سینچریاں سکور کیں ان کی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔\n\nمگر 15 سالہ ویبھوسوریا ونشی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے آس پاس کیا ہو رہا ہے کیونکہ وہ تو بس رن بنانے میں ہی مصروف ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nہفتے کو انہوں نے آئی پی ایل کی ایک اور سینچری سکور کی اور وہ بھی صرف 36 گیندوں پر۔ اس اننگز میں انہوں نے 12 چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔\n\nیہ سنچری آئی پی ایل کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری تھی۔ اس سے قبل کرس گیل نے 2013 میں 30 گیندوں پر سنچری اور گذشتہ سال سوریا ونشی نے ہی 35 گیندوں پر سینچری سکور کی تھی۔\n\nصرف یہی نہیں بلکہ اس سینچری کے ساتھ ہی سوریا ونشی ٹی 20 کرکٹ میں سب سے کم گیندوں پر 1000 رنز سکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں 1,000 رنز صرف 473 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بنائے۔\n\nاس سے پہلے یہ ریکارڈ مچل اوین کے پاس تھا، جنہوں نے 533 گیندوں میں 1,000 رنز مکمل کیے تھے۔\n\nآئی پی ایل\n\nکرکٹ\n\nانڈیا\n\nآئی پی ایل کے دو میچوں میں جن کھلاڑیوں نے سینچریاں سکور کیں ان کی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, اپریل 26, 2026 - 08:45\n\nMain image:\n\n> <p>راجستھان رائلز کے سوریا ونشی نے 25 اپریل 2026 کو آئی پی ایل کی ایک اور تیز ترین سینچری سکور کی (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپی ایس ایل 11 فائنل شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا\n\nپہلی ہی گیند پر کوہلی کا کیچ گرانا گجرات ٹائٹنز کو لے ڈوبا\n\nبابر اعظم کی پی ایس ایل میں سینچری: ’انہیں استعمال ہی غلط کیا گیا‘\n\nسوریاونشی: والد کے ادھورے خواب کو پورا کرنے کی داستان\n\nSEO Title:\n\nآئی پی ایل: ایک دن میں تقریباً ایک ہزار رنز\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "آئی پی ایل: ایک دن میں تقریباً ایک ہزار رنز"
}