{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibtbtjtirgtqabflm3f33ga74mqrxgfolq3g5j7rv4p24rethlbjq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkgohqyyllp2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibotiuqr2sixyb765arwh5sw3vwee4z2d5ohov47xklfu7znm22gu"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 974925
  },
  "path": "/node/185657",
  "publishedAt": "2026-04-26T16:01:55.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "HKvRP",
    "pic.twitter.com/70GkiIJ9PE",
    "April 26, 2026",
    "کرکٹ",
    "پی ایس ایل 11",
    "حیدر آباد",
    "لاہور قلندرز",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news",
    "@HHKingsmen"
  ],
  "textContent": "**پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو اس وقت الٹ پھیر دیکھا گیا جب پہلی بار ٹورنامنٹ کھیلنے والی حیدرآباد کنگز مین ٹیم نے نہ صرف پلے آف مرحلے میں جگہ بنائی بلکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بھی 11ویں ایڈیشن سے باہر کر دیا۔**\n\nکراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں راولپنڈیز کے خلاف حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز کا ہدف دیا جو ٹورنامنٹ کے بڑے سکورز میں سے ایک بن گیا۔\n\nآسٹریلین بلے باز میکسویل نے 37 گیندوں پر 70 رنز جوڑے جن میں تین چھکے اور آٹھ چوکے بھی شامل تھے۔\n\n> LOUDER #HKvRP pic.twitter.com/70GkiIJ9PE\n>\n> — Hyderabad Kingsmen (@HHKingsmen) April 26, 2026\n\nاپنے پہلے چار لگاتار میچز ہارنے والی کنگز مین کو پلے آف مرحلے تک رسائی کے لیے راولپنڈیز کو 158 رنز تک محدود رکھنا تھا لیکن بلے بازی کے ساتھ ساتھ بولنگ میں بھی کنگز مین نے شاندار کاررکدگی دکھائی اور راولپنڈیز کو 136 رنز تک محدود کر کے 108 رنز کے بڑے مارجن ہرا دیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nراولپنڈیز کی عثمان خواجہ اور رضوان کے علاؤہ کوئی بھی بلے باز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا جنہوں نے بالترتیب 66 اور 26 رنز بنائے۔\n\nحیدر آباد کی جانب سے حنین شاہ نے سب سے بہتر بولنگ کی اور انہیں چار وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔\n\n**لاہور قلندر ایونٹ سے باہر**\n\nاگرچہ لاہور یہ میچ نہیں کھیل رہا تھا لیکن یہ اس کے پلے آف کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے انتہائی اہم تھا۔\n\nحیدرآباد کنگز مین کی بڑے مارجن سے کامیابی نے تین بار کی چیمپئن لاہور قلندر کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا جو اگلے مرحلے سے باہر ہو گئی۔\n\nکرکٹ\n\nپی ایس ایل 11\n\nحیدر آباد\n\nلاہور قلندرز\n\nحیدرآباد کنگز مین کی بڑے مارجن سے کامیابی نے تین بار کی چیمپئن لاہور قلندر کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا جو اگلے مرحلے سے باہر ہو گئی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, اپریل 26, 2026 - 21:00\n\nMain image:\n\n> <p>حیدرآباد کنگز مین  نے نہ صرف پلے آف مرحلے میں جگہ بنائی بلکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بھی 11ویں ایڈیشن سے باہر کر دیا (پی ایس ایل/فیس بک)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپی ایس ایل 11 فائنل شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا\n\nپشاور زلمی کے بیٹرز اور بولرز کا پی ایس ایل پر راج\n\nپی ایس ایل 11 کے لاہور مرحلے کے آٹھ دلچسپ پہلو\n\nپی ایس ایل: نسیم اور شاہین کے بعد فخر زمان کو بھی سزا سنا دی گئی\n\nSEO Title:\n\nپی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز پلے آف میں، لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز پلے آف میں، لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر"
}