{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreid2c2tqshu4xfpcacro62e3c4jklnsgabqg5ajihttvqhykzvbgom",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkdd5mt7pru2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicu4xluxltsovn4qwz7fe3hfvxrqkbylqnm2vyyr23l5w3vlt5r3q"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 60116
  },
  "path": "/node/185648",
  "publishedAt": "2026-04-25T14:45:32.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "آصف علی زرداری",
    "پاکستان چین تعلقات",
    "سی پیک",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ اقتصادی و تجارتی تعاون اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔**\n\nصدر زرداری یہ دورہ چین کی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ وہ 25 اپریل کو لاہور سے روانہ ہوئے، جہاں لاہور ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر پاکستان کو الوداع کیا۔ ان کے دورے کا اختتام یکم مئی 2026 کو ہو گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صدر 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہُنان کے شہر چانگشا اور 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔\n\nبیان میں بتایا گیا کہ ’اس دوران وہ صوبائی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی، خاص طور پر اقتصادی و تجارتی تعاون اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر توجہ مرکوز ہوگی۔‘\n\nوزارت خارجہ کے مطابق: ’یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، جو اس سال منائی جا رہی ہے۔ ‘\n\nمزید کہا گیا کہ ’یہ دونوں ممالک کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر موسم میں قائم رہنے والی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ ‘\n\nآصف علی زرداری\n\nپاکستان چین تعلقات\n\nسی پیک\n\nصدر آصف علی زرداری یہ دورہ چین کی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ وہ 25 اپریل کو لاہور سے روانہ ہوئے اور ان کے دورے کا اختتام یکم مئی 2026 کو ہو گا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, اپریل 25, 2026 - 19:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\"> چینی صدر شی جن پنگ (دائیں) 5 فروری 2025 کو بیجنگ میں عوامی عظیم ہال میں ایک دستخطی تقریب کے دوران پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو گلے لگا رہے ہیں۔ (فائل تصویر: وو ہاؤ / پول / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nچین کے راستے کرغزستان سے سامان کا پہلا ٹرک پاکستان پہنچ گیا\n\nچین پاکستان سے تعلقات میں فروغ کا خواہاں\n\nپاکستان، چین کا سی پیک سمیت اہم شعبوں میں تعاون گہرا کرنے پر اتفاق\n\nفیکٹ چیک: سی پیک منصوبہ کس نے شروع کیا؟\n\nSEO Title:\n\nصدر زرداری چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "صدر زرداری چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر"
}