{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidlsjnfbb6i6ayqd6cva6n6zfevrahjd64z2l3azjq3qbzij62hgi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkcicz4smba2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreib7nwujud2s6ibssd3j2llnbaueflb7p3ltcpta3nqzwykokfv3ue"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 89282
},
"path": "/node/185642",
"publishedAt": "2026-04-25T04:52:45.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/sihS0yB3NJ",
"April 25, 2026",
"امریکہ",
"ایران",
"پاکستان",
"ایران اسرائیل کشیدگی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news",
"لائیو اپ ڈیٹس",
"@IraninIslamabad"
],
"textContent": " * **امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع۔**\n * **ایران کا آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے خاتمے تک امریکہ سے مذاکرات سے انکار۔**\n * **ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد کی پاکستان آمد، امریکی وفد کی آمد متوقع**\n\n**لائیو اپ ڈیٹس**\n---\n\n* * *\n\n**ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات**\n\nپاکستان میں ایران کے سفارت خانے نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ’ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے وفد کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔‘\n\n> H.E. Dr Seyyed Abbas Araghchi, Honorable Foreign Minister calls on Field Marshal Seyed Asim Munir, NI(M), HJ, COAS & CDF pic.twitter.com/sihS0yB3NJ\n>\n> — Embassy of IR Iran Pakistan (@IraninIslamabad) April 25, 2026\n\nملاقات میں پاکستان کی جانب سے وزیرداخلہ محسن نقوی اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل عاصم ملک جبکہ ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی، وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم شامل تھے۔\n\nاس بیان کے ساتھ سفارت خانے نے اس ملاقات کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی سربراہی میں ایران کا ایک وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔\n\n* * *\n\n**پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ**\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ہفتے کو ٹیلی فونک رابطے میں ایران امریکہ مذاکرات پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔\n\nیہ گفتگو ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایرانی وفد وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں گذشتہ شب پاکستان پہنچا تھا اور امریکی وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔\n\n* * *\n\n**امریکہ نے 344 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی منجمد کر دی**\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکہ نے ایران سے روابط کی وجہ سے 344 ملین ڈالر کے کرپٹو کرنسی اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔\n\nامریکہ وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن جنگ کی وجہ سے توانائی کی فراہمی میں خلل کے درمیان تہران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔\n\n* * *\n\n**نیتن یاہو کا حزب اللہ پر تاریخی معاہدہ ’سبوتاژ‘ کا الزام**\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے حزب اللہ پر لبنان کے ساتھ ’تاریخی‘ امن معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کو ’سبوتاژ‘ کرنے کی کوشش کا الزام لگایا۔\n\n* * *\n\n**ہرمز ’فوری طور پر کھولنا ضروری ہے‘**\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ’بغیر کسی پابندی اور بغیر ٹولنگ کے‘ فوری طور پر دوبارہ کھولنا ضروری ہے، یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے لبنان اور شام کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا۔\n\n* * *\n\n**مشرق وسطیٰ میں 200 سے زیادہ جنگی طیارے، 15 ہزار فوجی**\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی فوج نے بتایا ہے کہ 2003 کی عراق جنگ چھیڑنے کے بعد پہلی بار اب مشرق وسطیٰ میں تین طیارہ بردار بحری جہاز موجود ہیں۔\n\nیو ایس سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر کہا ہے کہ تین بیٹل گروپس میں ’200 سے زیادہ طیارے اور 15,000 بحری اہلکار اور میرینز‘ شامل ہیں۔\n\nامریکہ\n\nایران\n\nپاکستان\n\nایران اسرائیل کشیدگی\n\nپاکستان میں ایران کے سفارت خانے نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ’ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے وفد کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, اپریل 25, 2026 - 11:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ہفتہ 25 اپریل، 2026 کو پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں (پی آئی ڈی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، امریکی حکام سے ملاقات سے انکار\n\nایران ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنا چاہے تو اس کا فیصلہ ہوگا: امریکہ\n\nامریکی پابندیوں کے 47 سال: ایرانی معیشت کو چار ٹریلین ڈالر نقصان کی کہانی\n\nآبنائے ہرمز ایران کے معاہدہ نہ کرنے تک بند رہے گی: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات: ایرانی سفارت خانہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات: ایرانی سفارت خانہ"
}