{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreic2hozlxkxvgplqn22snwkx57pdnabaehclnafvtzxgvel3s24oai",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkcicpgcaxa2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreie6ari5ajtvxeqhxuyjte65ctwkttu246a6dvy7z7wgqd6l3gkihu"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 81749
  },
  "path": "/node/185644",
  "publishedAt": "2026-04-25T06:02:55.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/jgp96vRiRe",
    "April 25, 2026",
    "پی ایس ایل",
    "محسن نقوی",
    "کرکٹ",
    "ٹی 20",
    "پی سی بی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news",
    "@MohsinnaqviC42"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیرداخلہ پاکستان سینیٹر محسن نقوی نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا۔**\n\nانہوں نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا کہ ’عزیز کرکٹ شائقین، میں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے سٹیڈیمز میں تماشائیوں کی اجازت کی درخواست کی۔ وہ خود بھی شائقین کو اجازت دینے کی طرف مائل تھے۔\n\nچیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے زور دیا کہ فی الوقت پورے پاکستان میں کفایت شعاری کے اقدامات نافذ ہیں، اور ایندھن کی کھپت کو کم سے کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔\n\n> Dear cricket fans, I requested Prime Minister Shehbaz Sharif to allow spectators in the stadiums. While he was also inclined to permit fans, he emphasized that austerity measures are currently in place across Pakistan, with efforts underway to minimize fuel consumption.\n>\n>  However,… pic.twitter.com/jgp96vRiRe\n>\n> — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 25, 2026\n\n’تاہم فرنچائز مالکان کی درخواست پر، انہوں نے پی ایس ایل 11 فائنل کے لیے شائقین کی موجودگی کو فیاضی سے منظور کر لیا ہے۔ میں اس فیصلے کے لیے اور شائقین کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 22 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ خطے کی صورت حال اور اس کے نتیجے میں حکومتی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہوں ایڈیشن کے میچ صرف لاہور اور کراچی میں بغیر تماشائیوں کے منعقد ہوں گے۔\n\nفروری کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔\n\nپاکستان سپر لیگ 11 میں اس وقت 36 میچ ہو چکے ہیں جبکہ تمام ٹیموں نو نو میچز کھیل چکی ہیں۔\n\nپوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 17 پوائنٹس کے ساتھ ناقابل شکست ہے جبکہ ملتان سلطانز 12 پوائٹنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔\n\nپی ایس ایل\n\nمحسن نقوی\n\nکرکٹ\n\nٹی 20\n\nپی سی بی\n\nپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیرداخلہ پاکستان سینیٹر محسن نقوی نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, اپریل 25, 2026 - 11:00\n\nMain image:\n\n> <p style=\"direction:rtl\">17 مئی، 2025 کو راول پنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران تماشائی محضوظ ہو رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپشاور زلمی کے بیٹرز اور بولرز کا پی ایس ایل پر راج\n\nبابر اعظم کی پی ایس ایل میں سینچری: ’انہیں استعمال ہی غلط کیا گیا‘\n\nپی ایس ایل 11 کے لاہور مرحلے کے آٹھ دلچسپ پہلو\n\nپی ایس ایل: سمیر منہاس کے 82 رنز، اسلام آباد کی کوئٹہ کے خلاف جیت\n\nSEO Title:\n\nپی ایس ایل 11 فائنل شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پی ایس ایل 11 فائنل شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا"
}