{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibbhtc3h2hwccupbmqiskpglt3uudvkl3brf4r2qi6tszlkk4hque",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkbqvrvubfu2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiaqw5bzkd52muqencrhlb77523kfaxi4cb75tv5w3c7jlwznq3oia"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 63924
},
"path": "/node/185635",
"publishedAt": "2026-04-24T13:52:03.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"بن یامین نتن یاہو",
"کینسر",
"روئٹرز",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "**اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے جمعے کے روز کہا ہے کہ ان کا پروسٹیٹ کینسر کے ابتدائی مرحلے کا کامیاب علاج ہوا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ علاج کب کیا گیا تھا۔**\n\nاپنی سالانہ میڈیکل رپورٹ کے جاری ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک بیان میں 76 سالہ نتن یاہو نے کہا کہ معمول کے چیک اپ کے دوران ایک ابتدائی مرحلے کی مہلک رسولی کا پتہ چلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹارگٹڈ ٹریٹمنٹ‘ نے ’مسئلے‘ کو ختم کر دیا ہے اور اب اس کا کوئی نشان باقی نہیں رہا۔\n\nمیڈیکل رپورٹ کے مطابق، جس میں بصورتِ دیگر وزیراعظم کی صحت کو بہتر بتایا گیا ہے، نتن یاہو کا پروسٹیٹ کینسر کے ابتدائی مرحلے کے لیے ریڈی ایشن تھراپی کے ذریعے علاج کیا گیا تھا۔ نہ تو میڈیکل رپورٹ میں اور نہ ہی نتن یاہو نے یہ بتایا کہ یہ علاج کب ہوا تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسرائیل کے طویل ترین مدت تک رہنے والے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے میڈیکل رپورٹ کے اجرا میں دو ماہ کی تاخیر اس لیے کی تا کہ ایران کو ’اسرائیل کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا‘ پھیلانے سے روکا جا سکے۔\n\nمارچ میں، ایران کے ساتھ لڑائی کے دوران، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اور ایرانی سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی افواہوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نتن یاہو انتقال کر گئے ہیں۔ اسرائیلی رہنما نے ان دعووں کی تردید کے لیے مارچ میں بیت المقدس کے ایک کیفے کا دورہ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔\n\nنتن یاہو کے پروسٹیٹ کا آپریشن 2024 میں ہوا تھا جب ان میں پروسٹیٹ کے پھیلنے کی وجہ سے پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔ 2023 میں انہیں پیس میکر لگایا گیا تھا۔\n\nاسرائیل میں انتخابات اکتوبر تک ہونا طے پائے ہیں۔\n\nبن یامین نتن یاہو\n\nکینسر\n\nاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے جمعے کے روز کہا ہے کہ ان کا پروسٹیٹ کینسر کے ابتدائی مرحلے کا کامیاب علاج ہوا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ علاج کب کیا گیا تھا۔\n\nروئٹرز\n\nجمعہ, اپریل 24, 2026 - 18:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو 15 ستمبر، 2025 کو مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nنتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ اتوار کو دوبارہ شروع ہو گا\n\nنتن یاہو نے غزہ کے امن بورڈ کا رکن بننے کی حامی بھر لی\n\nنتن یاہو ہماری سیاست سے باہر رہیں: سابق وزیر اعظم آسٹریلیا\n\nSEO Title:\n\nاسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کینسر کے علاج کا انکشاف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کینسر کے علاج کا انکشاف"
}