{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihjrgjuarbvsymdngeuxsjlsbvv4eeclvy7aioaxubbs2s2255kem",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkbqvk74eta2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreih4j4abfevz3zoi6k526fjhks7p2qr4yrzn7sleuml7b26wv4gf3u"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 979030
  },
  "path": "/node/185633",
  "publishedAt": "2026-04-24T13:08:18.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "موبائل فون",
    "پی ٹی اے",
    "سام سنگ",
    "ایپل",
    "اظہار اللہ",
    "معیشت",
    "video"
  ],
  "textContent": "**ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کراچی کی جانب سے استعمال شدہ موبائل فونز کی نئی ویلیویشن جاری کر دی گئی ہے، جس سے اب موبائل فون کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق موبائل قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔**\n\nکسٹمز حکام کی جانب سے 21 اپریل کو جاری مراسلے کے مطابق 62 مختلف ماڈلز کی درآمدی قیمت میں 20 فیصد سے لے کر 190 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔\n\nاس اضافے سے اب موبائل فون پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے عائد ٹیکس (جس کو پی ٹی اے ٹیکس کہا جاتا ہے) میں بھی اضافہ ہو گا کیونکہ موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی موبائل فون کی ویلیو کے حساب سے لگائی جاتی ہے۔ کسٹم حکام کے مراسلے کے مطابق ایپل کے فلیگ شپ ماڈل آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 41 ہزار تک کر دی گئی ہے، جبکہ آئی فون 15 پرو کی قیمت میں 82 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جو اب ایک لاکھ نو ہزار کے بجائے ایک لاکھ 32 ہزار مقرر کی گئی ہے۔\n\nاسی طرح سام سنگ کے صارفین بھی اس اضافے سے محفوظ نہیں رہے، اور گیلیکسی ایس 23 الٹرا کی ویلیو 71 ہزار سے بڑھا کر 85 ہزار کر دی گئی ہے۔ اینڈروئیڈ کے دیگر برانڈز میں ون پلس 18 کی قیمت 184 ڈالر سے بڑھا کر 211 ڈالر کر دی گئی ہے۔\n\nاس نئی لسٹ میں سب سے بڑا اضافہ گوگل پکسل کے فونز میں دیکھا گیا ہے جس میں گوگل پکسل چھ کی قیمت جو جنوری میں تقریباً نو ہزار تھی، اپریل کی نئی لسٹ میں 193 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 26 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، جو کہ تمام ماڈلز میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسی طرح گوگل پکسل نائن پرو ایکس ایل کی قیمت میں بھی 24 ہزار روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جو اب 260 ڈالر کے بجائے 348 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔\n\nمراسلے میں کسٹمز حکام کا موقف ہے کہ یہ قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات کو مدنظر رکھ کر مقرر کی گئی ہیں اور یہ تمام استعمال شدہ فونز پر لاگو ہوں گی، خواہ ان کی حالت کیسی ہی کیوں نہ ہو۔\n\nماہرین کے مطابق اس اقدام سے قانونی طریقے سے فون درآمد کرنے والوں کے لیے مشکلات بڑھیں گی اور مارکیٹ میں پرانے فونز کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے مزید دور ہو جائیں گی۔\n\nپشاور کی سب سے بڑے موبائل فون مارکیٹ میں موبائل درآمد کرنے کے کاروبار سے وابستہ تیمور کا کہنا ہے کہ ظاہری بات ہے کہ جب ویلیو میں اضافہ ہو گا تو ٹیکس بڑھے گا، جس سے صارفین کو موبائل مہنگی قیمت پر ملے گا۔\n\n12 ستمبر 2023 کو ایپل آئی فون سیریز 9 کے ماڈلز کیلیفورنیا میں لانچنگ ایونٹ میں۔ پاکستان میں پرانے آئی فون کی بھی بہت مانگ ہے (تصویر: اے ایف پی)\n\n\n\n\nانہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ جب بھی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو صارفین پرانے ماڈلز نہیں بدلتے اور اس کا اثر مارکیٹ پر آ جاتا ہے کیونکہ گاہکوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔ تیمور نے بتایا، ’قیمتیں بڑھنے سے نان پی ٹی اے موبائل فون کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ ساتھ میں غیر قانونی آئی ایم ای آئی تبدیل شدہ فون بھی مارکیٹ میں بکنا شروع ہو جاتے ہیں۔‘\n\nاسی طرح بلور پلازہ میں موبائل دکان کے مالک حمزہ کے مطابق رواں سال جنوری میں درآمدی ویلیو میں کمی کی گئی تھی جس سے گاہکوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا تھا لیکن اب دوبارہ اضافے سے دو، تین دنوں میں اثر آنا شروع ہو گیا ہے۔ حمزہ نے بتایا، ’آئی فون کے 15 سے 13 تک کے ماڈلز میں 10 ہزار روپے سے 30 ہزار روپے تک اضافہ ہو گا جس سے گاہک میں ضرور کمی آئے گی۔‘\n\n**کسٹم ویلیو کیا ہے؟**\n\nپاکستان میں کوئی بھی چیز جب درآمد ہوتی ہے تو اس چیز کی کسٹم حکام کی جانب سے ایک قیمت مقرر کی جاتی ہے اور اسی قیمت کی بنیاد پر درآمدی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اور اسی طرح موبائل فون کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔\n\nمثال کے طور پر ایف بی آر کی جانب سے وہ موبائل فون جس کی درآمدی قیمت 350 ڈالر سے 500 ڈالر تک ہے، اس کے اوپر 23 ہزار 420 روپے فکسڈ ٹیکس اور اس کے ساتھ متعلقہ موبائل فون کی درآمدی قیمت پر مزید 17 فیصد ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔\n\nنئی ویلیویشن کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس کی درآمدی قیمت 505 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 41 ہزار مقرر کی گئی ہے)، تو اب اس پر 23 ہزار 420 فکسڈ ٹیکس اور اس کی قیمت کا 17 فیصد ٹیکس جمع کر کے تقریباً 23 ہزار مزید جمع کر کے مجموعی ٹیکس 46 ہزار سے زیادہ بن جاتا ہے۔\n\nاسی حساب سے تمام استعمال شدہ درآمدی موبائل فون پر ٹیکس عائد کیا جاتا ہے اور حالیہ ویلیویشن میں اضافے سے تمام استعمال شدہ موبائل فون کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا۔\n\nموبائل فون\n\nپی ٹی اے\n\nسام سنگ\n\nایپل\n\nکسٹمز حکام نے استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمدی ویلیو میں 190 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ جانیے کس فون کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو گا۔\n\nاظہار اللہ\n\nجمعہ, اپریل 24, 2026 - 18:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پشاور کی موبائل مارکیٹ میں ایک دکان (اظہار اللہ)</p>\n\nمعیشت\n\njw id:\n\nignY7nmk\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nکسٹم ویلیو میں کمی: کیا موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس کم ہو گا؟\n\nپرانے مہنگے موبائل فون درآمد کرنے پر پابندی سے خریدار، دکان دار پریشان\n\nچاہتے ہیں فونز پر ٹیکس کم ہو: پی ٹی اے\n\nنوجوان نسل موبائل فون کا استعمال تیزی سے ترک کیوں کر رہی ہے؟\n\nSEO Title:\n\nاستعمال شدہ موبائل فونز کی درآمدی قیمت میں اضافہ: فون کتنے مہنگے ہوں گے؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "استعمال شدہ موبائل فون کی درآمدی قیمت میں اضافہ: اب کتنے مہنگے؟"
}