{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreie5vqc6aupp2vubswgd4qy2y73dvgfbqjjy2vrwwevhruxuqlsmwa",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mk6zqdmijjc2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifhnrngxkyp7c6jkuwdsuqyvbkj6i2uoyrakkw6iylt5lvbs7rr2m"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 76699
  },
  "path": "/node/185604",
  "publishedAt": "2026-04-23T10:00:00.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "سپارکو",
    "چین",
    "خلائی سٹیشن",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "سائنس",
    "video"
  ],
  "textContent": "**وزیراعظم شہباز شریف نے چینی تعاون سے انسانی خلائی مشن پر جانے والے پاکستانی خلا بازوں خرم داؤد اور محمد ذیشان علی سے جمعرات کو ملاقات میں کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک ’اہم سنگ میل ہے۔‘**\n\nپاکستان کے خلائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے بدھ کو کہا تھا کہ انسانی خلائی پرواز کے پروگرام کے تحت دو پاکستانی خلاباز تربیت کے لیے چین جا رہے ہیں جن میں سے ایک اسی سال اکتوبر میں چائنہ سپیس سٹیشن جائے گا۔\n\nوزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے خلابازوں سے گفتگو میں کہا کہ خلائی مشن پر پاکستان کی طرف سے تحقیق جانا ایک ایک اہم سنگ میل ہے اور میں ’پر اعتماد ہوں کہ آپ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھنے جا رہے ہیں۔‘\n\nانہوں نے خلابازوں سے گفتگو میں کہا کہ ’چینی توسط سے آپ کا یہ سفر دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبقول وزیراعظم: ’خلائی تحقیق میں پاکستان اور چین کے تعاون سے دونوں ممالک کی دوستی آسمان کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے ستاروں پر کمند ڈالنے کے لیے تیار ہے۔‘\n\nپاکستان کی وزارت اطلاعات نے ایک بیان میں اسے ’غیر معمولی پیش رفت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو خلا باز امیدوار، خرم داؤد اور محمد ذیشان علی، جمہوریہ چین روانہ ہوں گے تاکہ چینی خلائی مرکز میں جدید خلائی تربیت حاصل کر سکیں۔\n\nسپارکو کے مطابق یہ پاکستان کے خلائی سفر میں ایک بڑی کامیابی ہے، جو ملک کو ان منتخب ممالک کی صف میں شامل کرتی ہے جو انسانی خلائی پرواز کے پروگرامز میں سرگرم ہیں۔\n\nاس تعاون کے تحت پاکستان پہلی بار چائنہ سپیس سٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ اس مشن کی لانچ 2026 کے آخر میں متوقع ہے، جہاں ایک پاکستانی خلا باز شین ژو مشن میں بطور پے لوڈ ایکسپرٹ خدمات انجام دے گا۔\n\nچینی خلائی سٹیشن کا نام ’تیانگونگ‘ ہے، جس کے معنی ’آسمانی محل‘ کے ہیں۔\n\nوزیراعظم شہباز شریف چینی تعاون سے انسانی خلائی مشن پر جانے والے پاکستانی خلا بازوں خرم داؤد اور محمد ذیشان علی سے 23 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ملاقات کے موقعے پر، جہاں چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سمیت دیگر پاکستانی حکام بھی شامل تھے (وزیراعظم آفس)\n\n\n\n\nچائنہ سپیش سٹیشن مشن پر قیام کے دوران پاکستانی خلا باز مائیکرو گریویٹی میں مختلف سائنسی تجربات کرے گا۔ ان تجربات میں مٹیریل سائنس، فلوئیڈ فزکس، لائف، بائیو سائنس اور بایوٹیکنالوجی شامل ہیں، جن کے ممکنہ فوائد ماحولیاتی بہتری، خوراک کی سلامتی اور صنعتی جدت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔\n\nچین کی انسانی خلائی ایجنسی نے 30 اکتوبر 2025 کو اعلان کیا تھا کہ دو پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے مشن پر چین کے خلائی سٹیشن بھیجا جائے گا۔\n\nیہ تعاون فروری 2025 میں طے پانے والے دو طرفہ ’خلا باز تعاون معاہدے‘ کی بنیاد پر قائم ہے، جس پر وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں دستخط کیا گیا۔\n\nپاکستان اور چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی تعاون بڑھا ہے اور حالیہ عرصے میں پاکستان کے کئی سیٹلائٹس چین کی مختلف لانچنگ سائٹس سے خلا میں روانہ کیے گئے ہیں۔\n\nپاکستان\n\nسپارکو\n\nچین\n\nخلائی سٹیشن\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے چینی تعاون سے انسانی خلائی مشن پر جانے والے پاکستانی خلا بازوں خرم داؤد اور محمد ذیشان علی سے جمعرات کو ملاقات میں کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک ’اہم سنگ میل ہے۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, اپریل 23, 2026 - 15:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">وزیراعظم شہباز شریف چینی تعاون سے انسانی خلائی مشن پر جانے والے پاکستانی خلا بازوں خرم داؤد اور محمد ذیشان علی سے 23 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ملاقات کے موقعے پر، جہاں چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سمیت دیگر پاکستانی حکام بھی شامل تھے (وزیراعظم آفس)</p>\n\nسائنس\n\njw id:\n\nZkiqVb4A\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nسپارکو اور اسرو: کیا خلائی پروگرام کا کوئی موازنہ بنتا ہے؟\n\nپاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چینی لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ: سپارکو\n\nSEO Title:\n\nچینی خلائی مشن میں پاکستان خلابازوں کی شمولیت ’اہم سنگ میل‘: شہباز شریف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "چینی مشن میں پاکستان خلابازوں کی شمولیت ’اہم سنگ میل‘: شہباز شریف"
}