{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaf76gfifyey23fbjvuobbwxzh2g2n2zqo3yrznmydlir6u6iqphi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mk6zpocguzl2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicsl7xbt4kz2kiiknfyxc2wnjqsiyh5ielcx5vvkud6buyv5vak34"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 76100
},
"path": "/node/185602",
"publishedAt": "2026-04-23T12:28:43.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/D7YER0XuqR",
"April 23, 2026",
"April 22, 2026",
"View this post on Instagram",
"A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
"ایران",
"اسلام آباد مذاکرات",
"امریکہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news",
"لائیو اپ ڈیٹس",
"@PakPMO",
"@SeanParnellASW"
],
"textContent": "**امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع۔** **ایران کا آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے خاتمے تک مذاکرات سے انکار۔** **پاکستان کی امریکہ اور ایران کو مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے آمادہ کرنے کی کوششیں۔** **لائیو اپ ڈیٹس**\n---\n\n* * *\n\n**آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک ایران کوئی معاہدہ نہیں کرتا: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی، جب تک ایران کوئی معاہدہ کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔\n\nٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا: ’ہمیں آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ کوئی بھی جہاز امریکہ کی بحریہ کی منظوری کے بغیر نہ (آبنائے میں) داخل ہو سکتا ہے اور نہ ہی باہر جا سکتا ہے۔‘\n\nامریکی صدر کے مطابق: ’اسے (آبنائے ہرمز) مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور یہ اسی وقت تک بند رہے گی، جب تک ایران کوئی معاہدہ کرنے کے قابل نہیں ہو جاتا۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا: ’ایران اس وقت یہ طے کرنے میں شدید مشکلات کا شکار ہے کہ اس کا رہنما کون ہے! انہیں خود بھی معلوم نہیں، اندرونی کشمکش ’سخت گیر‘ عناصر کے درمیان ہے، جو میدانِ جنگ میں بری طرح ناکام ہو رہے ہیں اور ’اعتدال پسند‘ عناصر کے درمیان، جو حقیقت میں زیادہ اعتدال پسند نہیں (لیکن احترام حاصل کر رہے ہیں)، یہ صورت حال انتہائی عجیب ہے۔‘\n\nاپنی ایک اور پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کسی بھی کشتی کو فوری طور پر نشانہ بنا کر تباہ کر دے، خواہ وہ چھوٹی ہی کیوں نہ ہو۔\n\nٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان (ایران) کے بحری جہاز، جو تعداد میں 159 ہیں، پہلے ہی سمندر میں غرق ہو چکے ہیں اور اس کارروائی میں کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔\n\n\n\n\nان کے مطابق آبنائے ہرمز کے پانیوں میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر امریکی مائن سویپرز پہلے ہی بارودی سرنگوں کو ہٹانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔\n\nصدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے اس کارروائی کو جاری رکھنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ اس کی رفتار کو تین گنا بڑھایا جائے۔\n\n* * *\n\n**وزیراعظم شہباز شریف کی چینی سفیر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر غور**\n\nوزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان کی امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\n> ISLAMABAD: 23 April 2026.\n>\n> H.E. Amb. Jiang Zaidong, Ambassador of the People’s Republic of China, paid a courtesy call on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif today.\n>\n> The Prime Minister was assisted by Deputy Prime Minister & Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar,… pic.twitter.com/D7YER0XuqR\n\n> — Prime Minister's Office (@PakPMO) April 23, 2026\n\nوزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ’مشرق وسطیٰ کی علاقائی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششیں بھی زیرِ بحث آئیں۔‘\n\nبیان میں کہا گیا کہ چینی سفیر نے خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔\n\n* * *\n\n**تہران سے مذاکرات ایران کی ’خوشامد‘ کے مترادف: رضا پہلوی**\n\nایران کے معزول شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے جمعرات کو کہا کہ تہران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات دراصل ’ایران کی مذہبی قیادت‘ کی ’خوشامد‘ کے مترادف ہیں۔\n\nبرلن میں صحافیوں سے گفتگو میں رضا پہلوی نے امید ظاہر کی کہ نئے سرے سے ہونے والے عوامی احتجاج حکومت کو گرا دیں گے۔\n\n65 سالہ پہلوی کا برلن کے دورے کے دوران جہاں کچھ حامیوں نے استقبال کیا تاہم انہیں سخت مخالفین کا بھی سامنا کرنا پڑا جہاں ایک کارکن نے ان پر سرخ رنگ پھینک دیا جسے بعد میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔\n\nرضا پہلوی نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ’ایرانی رجیم‘ کے خلاف دیگر اقدامات کریں، جیسے ایرانی سفیروں کو ملک بدر کرنا اور ایرانی شہریوں کو بلاک شدہ انٹرنیٹ تک رسائی دلانے میں مدد دینا۔\n\nانہوں نے کہا: ’جنگ بندی اور مذاکرات کا پورا بیانیہ اب بھی اس سوچ پر مبنی ہے کہ آپ ایسے لوگوں سے معاملہ کریں گے جو اچانک عملی سوچ رکھنے والے بن گئے ہیں۔‘\n\nپہلوی نے الزام لگایا کہ ایران نے ’ہزاروں بے گناہ شہریوں کو قتل کیا ہے اور یورپ کو ان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے خطرہ لاحق ہے۔ کوئی معاہدہ اس مسئلے کو حل نہیں کرے گا، کوئی مذاکرات اسے ختم نہیں کر سکتے۔ یہ ان کی فطرت میں شامل ہے۔‘ (اے ایف پی)\n\n* * *\n\n**ایران کو آبنائے ہرمز ٹول کی مد میں پہلی آمدن موصول: نائب سپیکر**\n\nایران کے ایک سینیئر پارلیمانی عہدیدار نے جمعرات کو بتایا کہ تہران کو آبنائے ہرمز پر ٹول کے نفاذ کے بعد پہلی آمدن ہوئی ہے۔\n\nاے ایف پی نے تسنیم نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمان کے نائب سپیکر نے بتایا ہے کہ ’مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں آبنائے ہرمز ٹول کی مد میں حاصل ہونے والی پہلی آمدن جمع کروا دی گئی ہے۔‘\n\n* * *\n\n**لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج واشنگٹن میں ہو گا**\n\nایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کا دوسرا دور کب ہو گا یہ واضح نہیں البتہ اسرائیل اور لبنان میں بات چیت کا دوسرا دور جمعرات کو واشنگٹن میں ہو رہا ہے۔\n\nگذشتہ ہفتے اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی کا نفاذ ہوا تھا اور اب ایک بار پھر دونوں فریقین بات چیت کرنے جا رہے ہیں۔\n\nدوسری جانب بدھ کو ایران نے آبنائے ہرمز میں تین جہازوں پر فائرنگ کی اور ان میں سے دو کو قبضے میں لے لیا، جس سے اس اہم آبی گزرگاہ میں بحری نقل و حمل پر مزید دباؤ بڑھ گیا۔\n\nرواں ہفتے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جنگ بندی میں توسیع کی تھی، تاہم ایران کے بندرگاہوں پر امریکی پابندی برقرار رکھی گئی۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی نے عملی طور پر آبنائے ہرمز کے ذریعے ہونے والی تقریباً تمام برآمدات کو متاثر کر دیا ہے، جہاں معمول کے حالات میں دنیا کا تقریباً 20 فیصد تیل گزرتا ہے۔\n\n* * *\n\n**جنگ بندی میں توسیع خوش آئند، ایران سے بھی مثبت پیش رفت کی امید: پاکستانی وزیر داخلہ**\n\nپاکستان کے وزیر داخلہ محسن نے نقوی سے جمعرات کو امریکہ کی سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\nوزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع خوش آئند ہے‘ اور ان کے بقول یہ فیصلہ کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔\n\n’ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کی امید ہے۔‘\n\nوزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد کے حوالے سے سفارتی کاوشوں پر بھی بات چیت کی۔\n\n’ملاقات میں تنازعہ کے دیرپا حل کے سفارتی چینلز کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔‘\n\nوزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔\n\nمحسن نقوی نے کہا کہ ’امید ہے کہ فریقین سفارتی اور پر امن حل کو موقع دیں گے۔‘\n\n* * *\n\n**امریکی بحریہ کے سیکریٹری جان سی فیلن ٹرمپ انتظامیہ سے الگ ہو گئے**\n\nپینٹاگون نے جمعرات کو بتایا کہ امریکی بحریہ کے سیکریٹری جان سی فیلن فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔\n\nجان فیلین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔\n\n> STATEMENT:\n>\n> Secretary of the Navy John C. Phelan is departing the administration, effective immediately.\n>\n> On behalf of the Secretary of War and Deputy Secretary of War, we are grateful to Secretary Phelan for his service to the Department and the United States Navy.\n>\n> We wish…\n\n> — Sean Parnell (@SeanParnellASW) April 22, 2026\n\nبینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ فیلین ’فوری طور پر انتظامیہ چھوڑ رہے ہیں‘، اور ان کی جگہ عبوری طور پر انڈر سیکریٹری ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔\n\nتاہم جان سی فیلین کے مستعفی ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔\n\nرواں ماہ عہدہ چھوڑنے والے جان سی فیلن دوسرے اعلیٰ سطحی امریکی فوجی عہدیدار ہیں۔ ان سے پہلے اپریل میں ہی امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسِتھ نے آرمی چیف آف سٹاف رینڈی جارج سے اپنے عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔\n\n* * *\n\n**صدر ٹرمپ امن تجاویز کے لیے کچھ حد تک نرمی کرنے پر آمادہ: وائٹ ہاؤس**\n\nوائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن تجاویز کے لیے ایران کو کچھ حد تک نرمی دینے کی پیشکش کر رہے ہیں اور انہوں نے یہ طے نہیں کیا کہ ایران کب تک امن کی تجویز پیش کرے۔\n\nکیرولین لیویٹ نے کہا کہ ’صدر نے خود کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی۔ بالآخر وہی اس کے وقت کا تعین کریں گے۔‘\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nانہوں نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران سے کسی امن منصوبے کے لیے کوئی واضح ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، بلکہ وقت کا فیصلہ خود صدر کریں گے۔\n\nترجمان نے کہا کہ صدر نے جنگ بندی میں توسیع کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ایران کو اپنے معاملات درست کرنے کی ضرورت ہے۔\n\n’امریکہ اور صدر ٹرمپ نے ابتدا ہی سے اپنے مطالبات، اپنی سرخ لکیریں اور وہ چیزیں واضح کر دی ہیں جو امریکی عوام، ملک، اور اپنے اتحادیوں کے بہترین مفاد میں ضروری ہیں۔‘\n\n* * *\n\n**امریکہ اور ایران آبنائے ہرمز میں آمنے سامنے**\n\nامریکہ اور ایران میں جنگ بندی میں توسیع کے باوجود آبنائے ہرمز کی صورت حال اب بھی کشدیدہ ہے جہاں امریکہ نے متعدد جہازوں کو واپس بھیجنے اور ایران نے ایک اور بحری جہاز پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔\n\nایسوسی ایٹڈ پریس نے جمعرات کو ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسیاں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے بدھ کو آبنائے ہرمز میں تیسرے جہاز پر حملہ کیا۔\n\nنور نیوز، فارس اور مہر نے بتایا کہ پاسداران انقلاب نے یوفوریا نامی بحری جہاز کو نشانہ بنایا جو ایرانی ساحل پر ’پھنس‘ گیا ہے۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔\n\nدوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی جمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث 30 سے زائد جہاز متاثر ہوئے ہیں۔\n\nامریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر بتایا کہ 10 ہزارہ سے زائد فوجیوں، 100 سے زائد لڑاکا اور نگرانی کرنے والے طیاروں کے ساتھ کی گئی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث اب تک 31 سے زائد جہازوں کو واپس جانے یا بندرگاہ کی طرف لوٹنے کی ہدایت دی۔\n\nایران\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nامریکہ\n\nایک اور پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہ ’ہمیں آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ کوئی بھی جہاز امریکہ کی بحریہ کی منظوری کے بغیر نہ (آبنائے میں) داخل ہو سکتا ہے اور نہ ہی باہر جا سکتا ہے۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, اپریل 23, 2026 - 19:00\n\nMain image:\n\n> <p>صدر ٹرمپ 21 اپریل 2026 کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nجمعے کو امن مذاکرات کی خبروں میں صداقت ’ممکن‘: ٹرمپ\n\nآبنائے ہرمز پر مبہم ایرانی بیان، امن کی کوششوں کے لیے نیا چیلنج\n\nجب ٹرمپ گھنٹوں چیختے اور سچویشن روم سے باہر رہے\n\nSEO Title:\n\nآبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک ایران کوئی معاہدہ نہیں کرتا: ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک ایران کوئی معاہدہ نہیں کرتا: ٹرمپ"
}