{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicvmn35j7yfdr2bfzyq5lxbwrklj43qiduyltxqrmg6j6ohhqlr54",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mk3v4e7lcyu2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifhck5a7n22chwwxbsll7vawkh2xa4ne5xkxslpmjfa7vso3un3ne"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 136417
},
"path": "/node/185598",
"publishedAt": "2026-04-22T14:27:58.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"افغانستان",
"افغان پناہ گزین",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے آج وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔**\n\nافغان سفیر نے ریپٹری ایشن مراکز کے دورے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صورتحال میں بہتری کا اعتراف کیا اور نادرا وینز کی تعداد بڑھانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مزید اضافے اور رجسٹریشن مکمل کرنے والے پناہ گزینوں کو واپسی کی اجازت دینے کی درخواست کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان پناہ گزین ہمارے بھائی اور مہمان ہیں جنہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ رجسٹریشن کاؤنٹرز اور نادرا وینز میں اضافے کی ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ریپٹری ایشن کیمپس میں فراہم کردہ سہولیات کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل سہل بنایا جا سکے۔\n\nپاکستان\n\nافغانستان\n\nافغان پناہ گزین\n\nافغان سفیر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے گفتگو میں آج افغان پناہ گزینوں کے لیے رجسٹریشن نادرا وینز کی تعداد بڑھانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ان میں مزید اضافے اور رجسٹریشن مکمل کرنے والے پناہ گزینوں کو واپسی کی اجازت دینے کی درخواست کی۔\n\nبدھ, اپریل 22, 2026 - 19:30\n\nMain image:\n\n> <p>افغانستان کے صوبہ کنڑ کے ضلع مروارہ میں پاکستانی فورسز اور طالبان سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران اندرونِ ملک بے گھر افغان شہری محمد نبی گجر 12 اپریل 2026 کو دریا کے کنارے قائم عارضی خیموں کے قریب (وکیل کوہسار / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے سرحد کھول دی\n\nSEO Title:\n\nرجسٹریشن مکمل کرنیوالے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی درخواست، افغان سفیر کا وزیر اعلیٰ کے پی سے رابطہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "رجسٹریشن مکمل کرنیوالے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی درخواست، افغان سفیر کا وزیر اعلیٰ کے پی سے رابطہ"
}