{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidcgv3krbwqolnkcxrsfioghljf2s52jts4qdcbctkuwyxyc3fg6q",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mk3ofkpuxmu2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiamw5oerrbhtwg4ll4kkc34fk36tydfajc5mhd3s5it56ridx65o4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 167290
},
"path": "/node/185597",
"publishedAt": "2026-04-22T13:57:37.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"گلگت بلتستان",
"گلگت بلتستان الیکشن",
"قرۃ العین شیرازی",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**گلگت بلتستان میں سات جون کو 24 حلقوں میں انتخابات شیڈول ہیں، جن میں مجموعی طور پر 638 مرد امیدواروں اور 26 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔**\n\nالیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کے ترجمان بہادر جمیل نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nالیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ادارے میں کل (بروز جمعرات) ملٹی پارٹی کانفرنس طلب کی گئی ہے، جس کا مقصد سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنا ہے تاکہ انتخابی عمل کو منصفانہ اور شفاف انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔\n\nکانفرنس میں انتخابی عمل، ضابطہ اخلاق، باہمی مشاورت، انتخابی امور میں ہم آہنگی اور دیگر متعلقہ امور زیر غور آئیں گے، تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کی آرا اور تجاویز کی روشنی میں انتخابات کے انعقاد کو مزید موثر اور شفاف بنایا جا سکے۔\n\nدوسری جانب گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے کانفرنس میں شرکت کو یقینی بنانے اور انتخابات کے انعقاد سے متعلق ان کی تجاویز اور رہنمائی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔\n\nگلگت بلتستان\n\nگلگت بلتستان الیکشن\n\nگلگت بلتستان میں سات جون کو ہونے والے عام انتخابات میں جنرل نشستوں پر کل 664 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nبدھ, اپریل 22, 2026 - 19:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">15 نومبر 2020 کو گلگت بلتستان کے شہر سکردو میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران ایک پولنگ سٹیشن پر شہری ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں (سید مہدی شاہ / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nگلگت بلتستان کے الیکشن اور اسلام آباد میں صف بندیاں\n\nکیا الیکشن میں گلگت بلتستان کے لیے کچھ ہے؟\n\nگلگت بلتستان کے مسائل\n\nگلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ گلبر خان کون ہیں؟\n\nSEO Title:\n\nگلگت بلتستان انتخابات: 26 خواتین کے کاغذات نامزدگی جمع\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "گلگت بلتستان انتخابات: 26 خواتین کے کاغذات نامزدگی جمع"
}