{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreic34xtfxdaz2r6bgi2pczmjeoygpvbzbwcfeopvmccgrof6o7fujm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mk2f53uypqk2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreico2bdi4turataxkknkqx3pvbaewhm5pk7g3a4kqelprd3pusqlh4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 88796
  },
  "path": "/node/185577",
  "publishedAt": "2026-04-21T04:09:28.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "پی ایس ایل 11",
    "کرکٹ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں لاہور اور اس کے بعد کراچی کل 29 میچز کھیلے جا چکے ہیں اور اب تک پشاور زلمی بنا کوئی میچ ہارے پوائنٹس ٹیبل پر راج کر رہی ہے۔**\n\nاب تک اس ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آٹھ، آٹھ جبکہ باقی تمام ٹیموں نے سات، سات میچز کھیلے ہیں۔\n\nپی ایس ایل میں اب 21 اپریل سے 28 اپریل تک کراچی اور لاہور میں ایک ساتھ ہی میچز کھیلے جائیں گے۔ آج لاہور میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ دن میں جبکہ شام میں ملتان سلطانز اور راولپنڈیز میں مقابلے ہوگا۔\n\nآئیے اب تک کے 29 میچز کے بعد اعداد و شمار پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔\n\nپشاور زلمی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈیز ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔\n\nناقابلِ شکست پشاور زلمی کے 8 میچز میں 15 پوائنٹس ہیں۔ چوتھے نمبر پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چھ، ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nحیدر آباد کنگز مین، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے چھ، چھ پوائنٹس ہیں۔\n\nاب تک ٹورنامنٹ میں بیٹنگ زلمی کے کوشل مینڈس اور بابر اعظم سر فہرست ہیں جبکہ بولنگ میں بھی زلمی ہی کے سفیان مقیم سب سے آگے ہیں۔\n\nکوشل مینڈس اب تک 413 اور بابر اعظم بھی 401 رنز بنا چکے ہیں اور دونوں ہی ایک، ایک سینچری سکور کر چکے ہیں۔\n\nدونوں بلے باز نے مل کر اب تک 557 رنز بنائے ہیں اور وہ محمد رضوان اور شان مسعود کے 695 رنز کی پارٹنرشپ کے تعاقب میں ہیں۔\n\nبولنگ میں فضل محمود کیپ سفیان مقیم کے پاس ہے جو کل 17 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ شاہین آفریدی 13 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔\n\nٹورنامنٹ میں اب تک لگنے والے چوکے چھکوں کی بات کریں تو 29 میچوں میں کل 375 چھکے اور 823 چوکے لگ چکے ہیں۔ یہاں بھی پشاور زلمی کے کوشل مینڈس 18 چھکوں اور 39 چوکوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔\n\nپاکستان\n\nپی ایس ایل 11\n\nکرکٹ\n\nپشاور زلمی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈیز ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, اپریل 21, 2026 - 09:00\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی اب تک ایک میچ بھی نہیں ہاری ہے جبکہ سفیان مقیم سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں (فوٹو/ پاکستان سپر لیگ)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبابر اعظم کی پی ایس ایل میں سینچری: ’انہیں استعمال ہی غلط کیا گیا‘\n\nپی ایس ایل 11 کے لاہور مرحلے کے آٹھ دلچسپ پہلو\n\nخراب پرفارمنس کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹ چھوڑ دوں: محمد رضوان\n\nجب پاکستان کے لیے کبھی کھیلا ہی نہیں تو افسوس کیسا: سکندر رضا\n\nSEO Title:\n\nپشاور زلمی کے بیٹرز اور بولرز کا پی ایس ایل پر راج\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پشاور زلمی کے بیٹرز اور بولرز کا پی ایس ایل پر راج"
}