{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihhwqs2dbljyh3fd4awdcptwnvreydyg5of2aj6egogxanzohejke",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mk2f4w6fhdn2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiarlgtcm4t7cnxiwociozwyzpdmgbghyz6oaur6agxhyjfgzkkyxe"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 119610
  },
  "path": "/node/185578",
  "publishedAt": "2026-04-21T05:30:39.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "April 21, 2026",
    "پاکستان",
    "معیشت",
    "سعودی عرب",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news",
    "@StateBank_Pak"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے مرکزی بینک نے منگل کی صبح بتایا ہے کہ اسے سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے کل تین عرب ڈالر کی منتقلی مکمل ہو گئی ہے۔**\n\nاس طرح پاکستان کو ایک ہفتے میں سعودی عرب سے کل تین ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔\n\n> State Bank of Pakistan has received funds of US$ 1 billion from Ministry of Finance, Kingdom of Saudi Arabia in the value date of 20April2026. This is the second tranche of the $3 billion deposit recently agreed by Kingdom of Saudi Arabia. First tranche of $2 billion has already…\n>\n> — SBP (@StateBank_Pak) April 21, 2026\n\nپاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کو کہا تھا کہ سعودی عرب نے مزید 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس دینے کا وعدہ کیا ہے۔\n\nوزارت خزانہ سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’یہ معاونت پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کے ایک اہم وقت پر آئی ہے اور اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور ملک کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دینے میں مدد ملے گی۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپاکستان رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو ممکنہ طور پر 3.5 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے جا رہا ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔\n\nاس تناظر میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو بتایا تھا کہ اسے سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کا فنڈ موصول ہو گیا ہے۔\n\nجبکہ اب سٹیٹ بینک نے منگل کو اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسے سعودی عرب کی جانب سے بقیہ ایک ارب ڈالر بھی موصول ہو گئے ہیں۔\n\nپاکستان\n\nمعیشت\n\nسعودی عرب\n\nسٹیٹ بینک نے منگل کو اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسے سعودی عرب کی جانب سے بقیہ ایک ارب ڈالر بھی موصول ہو گئے ہیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, اپریل 21, 2026 - 10:15\n\nMain image:\n\n> <p>کراچی میں 19 مئی 2022 کو ایک کرنسی ڈیلر امریکی ڈالر اور پاکستان روپوں کی گنتی کر رہا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسعودی عرب کا مزید 3 ارب ڈالر ڈپازٹ دینے کا اعلان: پاکستان\n\nمتاثرہ معیشتوں کو 50 ارب ڈالر تک دیے جا سکتے ہیں: آئی ایم ایف\n\nپاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی مشترکہ تعاون پر مشاورت\n\nSEO Title:\n\nایک ارب ڈالر موصول، سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی منتقلی مکمل: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی منتقلی مکمل: پاکستان"
}