{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibqwwr25v627da2kb36rsfp4ssph4otj5dopokk73pqjbamrrg4ae",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mk2f4am47tl2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreietrmtwgbmwmwurgplvtim26tqvqxw7peayiwajffrwhbljr5ya2e"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 54978
  },
  "path": "/node/185575",
  "publishedAt": "2026-04-21T18:15:15.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
    "Capture.JPG",
    "Screenshot 2026-04-21 161820.png",
    "April 20, 2026",
    "ایران",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "جے ڈی وینس",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "video",
    "@mb_ghalibaf"
  ],
  "textContent": "**امریکہ اور ایران کے درمیان سیز فائر بدھ کو ختم ہونے جا رہا ہے۔** **دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں جلد متوقع۔** **ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم کا آج اسلام آباد پہنچنے کا امکان تھا، تاہم یہ دورہ موخر کر دیا گیا۔** **ایران کی جانب سے بھی مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔** **لائیو اپ ڈیٹس**\n---\n\n* * *\n\n**ہتھیار ڈالنے کے مقصد سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات مسترد کرتے ہیں: سینیئر ایرانی عہدیدار**\n\nایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے منگل کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اگر واشنگٹن دباؤ اور دھمکیوں کی پالیسی ترک کر دے تو ایران پاکستان میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کر سکتا ہے، تاہم تہران ہتھیار ڈالنے کے مقصد سے ہونے والی بات چیت کو مسترد کرتا ہے۔\n\nعہدیدار نے کہا کہ ثالث پاکستان امریکہ کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے کہ وہ اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرے اور ایرانی پرچم بردار کنٹینر جہاز ’ٹوسکا‘ اور اس کے عملے کو رہا کرے، جسے اتوار کو امریکی افواج نے سوار ہو کر قبضے میں لے لیا تھا۔\n\nانہوں نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے اختلافات حل کرنے کے بجائے ’ہر روز نئی رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔‘\n\n* * *\n\n**ایران سے مذاکرات: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر**\n\nخبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسلام آباد کا دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی لمحے اپنا فیصلہ تبدیل کر سکتے ہیں۔\n\nیہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے تاحال مذاکرات میں شرکت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔\n\nجبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی 22 اپریل کو (پاکستانی وقت کے مطابق) صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہونے جا رہی ہے۔\n\nامریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے پی کو بتایا کہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر منگل کی دوپہر واشنگٹن پہنچنے والے تھے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جا سکے۔\n\nعہدیدار نے یہ پیش گوئی کرنے سے انکار کیا کہ اگر موجودہ جنگ بندی اسلام آباد میں کسی مزید ملاقات کے بغیر ختم ہو گئی تو کیا ہو گا، تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ ٹرمپ کے پاس فضائی حملے دوبارہ شروع کیے بغیر بھی کئی آپشنز موجود ہیں۔\n\nاس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، جنہوں نے پاکستان میں ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کرنی تھی، منگل کی دوپہر تک اجلاسوں میں شرکت کی غرض سے واشنگٹن میں موجود تھے۔\n\nایک عہدیدار نے اے ایف پی کو 1700 جی ایم ٹی (پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے) کے فوراً بعد بھیجے گئے مختصر بیان میں کہا: 'مزید پالیسی اجلاس وائٹ ہاؤس میں ہو رہے ہیں جن میں نائب صدر شرکت کریں گے۔\n\nاگرچہ عہدیدار نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس کی روانگی منگل کی صبح کے لیے طے تھی۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\n* * *\n\n**تاحال پاکستان میں امریکہ سے مذاکرات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا: ایرانی وزارت خارجہ**\n\nایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے منگل کو ایرانی سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ ایران نے تاحال پاکستان میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔\n\nانہوں نے کہا کہ دو ایرانی بحری جہازوں کے خلاف امریکی اقدامات ’سمندر میں قزاقی اور ریاستی دہشت گردی‘ کے مترادف ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا واشنگٹن مذاکرات میں سنجیدہ بھی ہے یا نہیں۔ (روئٹرز)\n\n* * *\n\n**حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں فوجیوں پر کئی راکٹ مارے: اسرائیلی فوج**\n\nاسرائیلی فوج نے منگل کو کہا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں فوجیوں کی طرف کئی راکٹ داغے ہیں۔ (روئٹرز)\n\n* * *\n\n**22 اپریل صبح 4:50 سے پہلے ایران کا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ اہم: عطا تارڑ**\n\nوفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ منگل کی شام ساڑھے سات بجے تک اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے لیے ایرانی وفد کی تصدیق کے بارے میں تہران سے باضابطہ ردعمل کا انتظار ہے۔\n\nسوشم میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارت کاری اور مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے۔\n\nوفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ بندی 22 اپریل کو (پاکستانی وقت کے مطابق) صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہوتی ہے۔\n\n’ایران کی جانب سے دو ہفتے کی جنگ بندی کے خاتمے سے قبل مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ اہم ہے۔‘\n\nعطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے قائل کرنے کی مخلصانہ کوششیں کی ہیں جو اب بھی جاری ہیں۔\n\n* * *\n\n**سعودی عرب کی پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا**\n\nپاکستان کے دفتر خارجہ کا منگل کو کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ال سعود نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کے لیے مملکت کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔\n\nدفتر خارجہ کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ریاض کے اعلیٰ سفارت کار کے ساتھ ایک کال میں، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔\n\n’دونوں رہنماؤں نے پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے بات چیت اور مشغولیت کی اہمیت‘ پر زور دیا۔\n\nدفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں اعلیٰ سفارت کاروں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔\n\n* * *\n\n**ایران سزائے موت کا سامنا کرنے والی 8 ایرانی خواتین کر رہا کرے: ٹرمپ**\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایران سے کہا کہ وہ مبینہ طور پر سزائے موت کا سامنا کرنے والی 8 خواتین کو رہا کر کے امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات میں کامیابی کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔\n\nسوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ’میں ان خواتین کی رہائی کی بہت تعریف کروں گا۔ یہ ہمارے مذاکرات کا ایک بہترین آغاز ہو گا!‘\n\nٹرمپ کا بیان ریاستہائے متحدہ میں اسرائیل کے حامی نوجوان کارکن ایال یاکوبی کے ایکس پر اس دعوے کی دوبارہ پوسٹنگ کے ساتھ ہے کہ آٹھ خواتین کو پھانسی دے کر موت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دعوے کی، جس میں نام نہیں بتائے گئے لیکن آٹھ خواتین کی تصاویر شائع کی گئیں، فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔\n\n## Capture.JPG\n\n* * *\n\n**ریڈ زون میں سرکاری دفاتر بدھ کو بھی بند رہیں گے: حکومتی نوٹیفیکیشن**\n\nپاکستان کے کیبنٹ ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع وفاقی حکومت کے تمام دفاتر بدھ (22 اپریل) کو بند رہیں گے اور ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔\n\nمنگل کی شام جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے ملازمین شہر سے باہر نہیں جائیں گے طلب کرنے کی صورت مین انہیں دفاتر دستیاب ہونا ہو گا۔\n\n* * *\n\n**موجودہ ایرانی رہنما عقل مند ہیں، امریکہ بہت بڑا معاہدہ کرنے والا ہے: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ ان کے خیال میں ہفتوں سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکہ ایران کے ساتھ ’بہت بڑا معاہدہ کرنے والا ہے۔‘ تاہم انہوں نے کہا کہ ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع کی توقع نہیں رکھتے۔\n\nجب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے دوسرے دور سے کیا نکلنے کی توقع رکھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔‘\n\nصدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ہم نے ان کی بحریہ کو نکال لیا ہے، ہم نے ان کی فضائیہ کو نکال لیا ہے، ہم نے ان کے لیڈروں کو نکال لیا ہے۔‘\n\nانہوں نے کہا، ’ہم نے ان کے لیڈروں کو باہر نکال دیا ہے، جو ایک طرح سے معاملات کو پیچیدہ بناتا ہے، لیکن یہ رہنما بہت زیادہ عقل مند ہیں۔\n\n’یہ حکومت کی تبدیلی ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ اسے کیا کہنا چاہتے ہیں، یہ وہ چیز نہیں ہے جو میں نے کہا تھا کہ میں کرنے جا رہا ہوں، لیکن میں نے اسے بالواسطہ طور پر کیا ہے۔‘\nیہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ جنگ بندی میں توسیع کریں گے تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کے لیے وقت دیا جا سکے، ٹرمپ نے کہا، ’ٹھیک ہے، میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔‘\n\n* * *\n\n**امریکہ اور ایران جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں: پاکستان**\n\nپاکستان نے منگل کو امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں۔\n\nپاکستانی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان خیالات کا اظہار امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر سے ملاقات کے دوران کیا۔\n\nاسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار علاقائی امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کے اس مؤقف کو اجاگر کیا کہ مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔\n\nانہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان روابط کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں اور مکالمے اور سفارت کاری کو موقع دیں۔\n\nامریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے علاقائی امن کے فروغ اور مکالمے میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے امریکی قدردانی کا اظہار کیا۔\n\nنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 21 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر سے ملاقات کے موقعے پر (وزارت خارجہ)\n\n\n\n\n* * *\n\n**امریکہ اور ایران نے مذاکرات کے اگلے دور میں شرکت کا عندیہ دیا ہے: علاقائی عہدیدار**\n\nدو علاقائی عہدیداروں نے منگل کو خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو بتایا ہےکہ امریکہ اور ایران نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاکستان میں جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور میں شرکت کریں گے جبکہ دونوں جانب کے رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ اگر دو ہفتوں پر مشتمل نازک جنگ بندی بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئی تو مزید لڑائی کے لیے تیار ہیں۔\n\nنہ تو امریکہ اور نہ ہی ایران نے اسلام آباد میں مذاکرات کے وقت کی عوامی طور پر تصدیق کی ہے، جبکہ ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے اس بات کی تردید کی ہے کہ کوئی عہدیدار پہلے ہی پاکستان کے دارالحکومت میں موجود ہے۔\n\nعلاقائی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ پاکستانی ثالثوں کو اس بات کی تصدیق موصول ہوئی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے تاکہ اپنے وفود کی قیادت کرتے ہوئے مذاکرات کریں۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان8 اپریل سے شروع ہونے والی جنگ بندی بدھ (21 اپریل)کو ختم ہونے والی تھی۔\n\nدونوں فریق بیانات کی حد تک اپنی اپنی پوزیشن پر قائم ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ بندی کی آخری تاریخ سے پہلے کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ’بہت سے بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے‘، جبکہ ایران کے چیف مذاکرات کار نے کہا ہے کہ تہران کے پاس ’میدان جنگ میں نئے پتے‘ ہیں جو ابھی ظاہر نہیں کیے گئے۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nاگر مذاکرات دوبارہ شروع ہوتے ہیں تو جنگ بندی میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس امریکی وفد کی قیادت کریں گے، تاہم ایران نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کو بھیج سکتا ہے۔\n\nایرانی سرکاری ٹی وی نے منگل کو ایک پیغام نشر کیا جس میں کہا گیا کہ ’اب تک ایران کا کوئی وفد اسلام آباد نہیں گیا ہے۔‘\n\nدوسری جانب پاکستانی حکام نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ایران بھی مزید مذاکرات کے لیے وفد بھیجے گا۔\n\nاس سلسلے میں دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جہاں حکام نے ہزاروں اہلکار تعینات کر رکھے ہیں اور ایئرپورٹ جانے والے راستوں پر گشت بڑھا دیا ہے۔\n\nاسلام آباد میں مقیم سکیورٹی تجزیہ کار سید محمد علی نے اے پی کو بتایا کہ یہ انتظامات 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے پہلے مذاکراتی دور کے مقابلے میں زیادہ سخت دکھائی دیتے ہیں، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو اعلیٰ سطح کی شرکت کا امکان ہے۔\n\n* * *\n\n**ایران متعدد بار سیزفائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ**\n\n**\n\n## Screenshot 2026-04-21 161820.png\n\n**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو پاکستانی وقت چار بجے شام کے قریب ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ ایران کئی بار سیزفائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔\n\n* * *\n\n**چینی سفیر کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات**\n\nپاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی منگل کو اسلام آباد میں چینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔\n\nدفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر زائی ڈونگ نے خطے اور اس سے آگے پائیدار امن و استحکام کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں پاکستان کی مسلسل کوششوں پر مکمل حمایت اور تعریف کا اظہار کیا۔\n\n* * *\n\n**امریکہ ایران مذاکرات: اسلام آباد میں گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز**\n\nوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔\n\nترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کیے ہیں۔\n\nبیان کے مطابق ان سرچ آپریشنز میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا جبکہ آپریشن کے دوران 743 افراد اور 307 گھرانوں کو چیک کیا گیا۔\n\nسرچ آپریشنز کے دوران تین افغانوں سمیت 39 مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے۔\n\n* * *\n\n**ایران سے یورینیم نکالنا مشکل ہو گا: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ گذشتہ سال ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران سے یورینیم حاصل کرنا ایک ’طویل‘ اور ’مشکل‘ عمل ہو گا۔\n\nٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر نے ایران میں نیوکلیئر ڈسٹ سائٹس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا ’لہٰذا، اسے دوبارہ نکالنا ایک طویل اور مشکل عمل ہوگا۔‘\n\nامریکی صدر ’نیوکلیئر ڈسٹ‘ کی اصطلاح کو عام طور پر ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کے لیے استعمال کرتے ہیں، لیکن بعض اوقات وہ اسے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد بچ جانے والے مواد کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔\n\n* * *\n\n**امریکی نائب صدر منگل کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے: رپورٹ**\n\nامریکی ذرائع نے ایکسیوز میڈیا کو بتایا کہ نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو ایران سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔\n\nپاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر 11 اپریل، 2026 کو اسلام آباد میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کا استقبال کر رہے ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\n* * *\n\n**جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو ’تیاری‘ کر رہے ہیں: ایران**\n\nایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا ہے کہ اگر دو ہفتے کی جنگ بندی کے بعد لڑائی دوبارہ شروع ہوتی ہے تو ان کا ملک ’میدان جنگ میں نئے کارڈ دکھانے کی تیاری کر رہا ہے۔‘\n\n> ترامپ با اعمال محاصره و نقض آتش‌بس می‌خواهد تا به خیال خود این میز مذاکره را به میز تسلیم تبدیل کند یا جنگ‌افروزی مجدد را موجّه سازد.\n>  مذاکره زیر سایهٔ تهدید را نمی‌پذیریم و در دو هفتهٔ اخیر برای رو کردن کارت‌های جدید در میدان نبرد آماده شده‌ایم.\n>\n> — محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) April 20, 2026\n\nپاکستان میں ہونے والے گذشتہ مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت کرنے والے محمد باقر قالیباف نے ایکس پر لکھا ’محاصرہ کر کے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے ٹرمپ اس مذاکراتی میز کو سرِ تسلیم خم کی میز بنانا چاہتے ہیں یا حسب منشا لڑائی دوبارہ شروع کرنے کا جواز پیدا کرنا چاہتے ہیں۔‘\n\nانہوں نے کہا ’ہم دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں کرتے اور گذشتہ دو ہفتوں میں ہم میدان جنگ میں نئے کارڈ دکھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔‘ اے ایف پی\n\n* * *\n\n**امریکہ کی میزبانی میں نئے اسرائیل - لبنان مذاکرات**\n\nایک امریکی اہلکار نے اے ایف پی کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ جمعرات کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان نئے مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔\n\nاہلکار نے کہا ’ہم دونوں حکومتوں کے درمیان براہ راست اور نیک نیتی پر مبنی مذاکرات کو جاری رکھیں گے۔‘\n\n* * *\n\n**ہرمز کی ناکہ بندی معاہدے تک برقرار رہے گی: ٹرمپ**\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی اس وقت تک نہیں ہٹائی جائے گی جب تک تہران جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدے پر رضامند نہیں ہوتا۔\n\nٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹروتھ پر لکھا ’یہ ناکہ بندی، جسے ہم ’معاہدہ‘ ہونے تک نہیں ہٹائیں گے، ایران کو مکمل طور پر تباہ کر رہی ہے۔\n\n’وہ روزانہ 500 ملین ڈالر کھو رہے ہیں، جو ایک ناقابل برداشت رقم ہے، حتیٰ کہ قلیل مدت میں بھی۔‘\n\n* * *\n\n**اسرائیلی حملوں میں 2387 اموات: لبنان**\n\n\n\n\nلبنانی سرکاری ادارے نے نئے اعداد و شمار میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں لبنان میں کم از کم 2,387 افراد مارے جا چکے ہیں۔\n\nایران\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nجے ڈی وینس\n\nامریکہ اور ایران میں جنگ بندی 22 اپریل کو (پاکستانی وقت کے مطابق) صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہونے جا رہی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, اپریل 21, 2026 - 23:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 14 اپریل 2026 کو ایتھنز، جارجیا میں کلاسک سینٹر کے ایکنز فورڈ ایرینا میں منعقدہ ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے ایک تقریب کے دوران خطاب کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\nxazBeYdg\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nمعاہدہ نہ ہو سکا تو جنگ بندی میں توسیع کا امکان نہیں: ٹرمپ کی بلومبرگ ٹی وی سے بات\n\nجب ٹرمپ گھنٹوں چیختے اور سچویشن روم سے باہر رہے\n\nپاکستان میں ایرانی ریال کی خریداری کیوں بڑھ رہی ہے؟\n\nامریکی وفد کی قیادت کرنے والے جے ڈی وینس جو جنگ کے خلاف تھے\n\nSEO Title:\n\nایران سے مذاکرات: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ایران سے مذاکرات: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر"
}