{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreictwrrtlp2i4pfr2cp2asq2vcndb35wa3yshexapm2jq5opviv2um",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mk2f3uenkaw2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicxny52xtw3huppidomsnojhm2gxubnj5oc3bietrgdisxy2zzwja"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 131285
},
"path": "/node/185587",
"publishedAt": "2026-04-21T19:21:32.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/f0JxJyV6Q9",
"April 21, 2026",
"مسجد اقصیٰ",
"اسرائیلی فوج",
"یہودی بستیاں",
"یہودی آبادی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news",
"@ForeignOfficePk"
],
"textContent": "**پاکستان نے منگل کو غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بولنے اور اس کے صحن میں اسرائیل کا پرچم لہرانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔**\n\nفلسطینی نیوز ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق 16 اپریل کو یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی سکیورٹی اداروں کی مدد سے مسجد اقصیٰ پر چرھائی کر دی۔ اس دوران فلسطینی مسلمانوں کو مسجد میں داخل ہونے سے بھی روک دیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nیہ واقعہ اس دن پیش آیا، جسے یہودی یوم فصح کے نام سے مناتے ہیں۔ یہ تہوار تین ہزار سال پرانے اس واقعے کی خوشی میں منایا جاتا ہے جب یہودیوں کو مصر سے نکلنے کا موقع ملا تھا۔\n\nفلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام یروشلم کے گورنریٹ کے مطابق اس موقعے پر یہودی آباد کاروں نے یہودی رسومات بھی مسجد اقصیٰ میں ادا کیں۔\n\nسوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دو افراد کو احاطے کے اندر اسرائیلی پرچم لہراتے ہوئے بھی دکھایا گیا، جبکہ ان کے پیچھے قبة الصخرہ نمایاں تھا۔\n\nان اقدامات کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیتے ہوئے پاکستانی وزارت خارجہ نے منگل کی شب اپنے بیان میں کہا: ’یہ قابلِ مذمت اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور مقدس مقام کی حرمت کی پامالی کے مترادف ہیں۔ ایسے اشتعال انگیز اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔‘\n\n> PR No.\n>\n> Pakistan Condemns Violation of Al-Aqsa Mosque Compound\n>\n> pic.twitter.com/f0JxJyV6Q9\n>\n> — Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) April 21, 2026\n\nبیان کے مطابق: ’پاکستان اسرائیلی قبضے کے تحت مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے اور غیر قانونی آبادکاروں کو حاصل استثنیٰ کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔‘\n\nمزید کہا گیا کہ ’پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے، ان کے حقِ عبادت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے اور 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت دہراتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔‘\n\nمسجد اقصیٰ\n\nاسرائیلی فوج\n\nیہودی بستیاں\n\nیہودی آبادی\n\nوزارت خارجہ نے کہا: ’یہ قابلِ مذمت اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور مقدس مقام کی حرمت کی پامالی کے مترادف ہیں۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, اپریل 22, 2026 - 00:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\"> 10 اپریل 2026 کو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں واقع قبة الصخرہ کے اطراف میں مسلمان چل رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nآبادکاری بڑھانے کا اسرائیلی فیصلہ کھلی خلاف ورزی ہے، 22 ممالک کا مشترکہ بیان\n\nمقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیلی آباد کاروں کا حملہ، مسجد نذر آتش\n\nیہودی بستیوں کوقانونی بنانے کےاسرائیلی فیصلے پر پاکستان کی مذمت\n\nاسرائیلی وزیراعظم کا یہودی بستی خالی کرانے کے معاہدے کا اعلان\n\nSEO Title:\n\nاسرائیلی آبادکاروں کا مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بولنا، پرچم لہرانا قابل مذمت: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "اسرائیلی آبادکاروں کا مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بولنا، پرچم لہرانا قابل مذمت: پاکستان"
}